تمام عمر وہی قصہ سفر کہنا...!!
کہ آسکا نا ہمیں اپنے گھر کو گھر کہنا
جو دن چڑھے تو تیرے وصل کی دعا کرنا
جو رات ہو تو دعا ہی کو بے اثر کہنا..
یہ کہہ کے ڈوب گیا آج آخری سورج
کے ہو سکے تو اسی شب کو اب سحر کہنا
میں اب سکوں سے رہوں گا کہ آ گیا ہے مجھے
کمالِ بے ہنری کو بھی اِک ہنر کہنا..!!
وہ شخص مجھ سے بہت بدگمان سا رہتا ہے
یہ بات اس سے کہو بھی تو سوچ کر کہنا
کبھی وہ چاند جو پوچھے کے شہر کیسا ہے
بجھے بجھے ہوئے لگتے ہیں بام و در کہنا
ہمارے بعد عزیزو ہمارا افسانہ
کبھی جو یاد بھی آئے تو مختصر کہنا
وہ ایک میں کے میرا شہر بھر کو اپنے سوا
تیری وفا کے تقاضوں سے بے خبر کہنا
وہ اِک تُو کہ تیرا ہر کسی کو میرے بغیر
معاملاتِ محبت میں معتبر کہنا...!
وفا کی طرز ہے محسن کے مصلحت کیا ہے
یہ تیرا دشمن جان کو بھی چارہ گر کہنا
محسن نقوی
🌙✨ گیارہویں سحری مبارک ✨🌙
اللہ پاک ہم سب کے روزوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آج کی سحری ہمارے لیے رحمت، مغفرت اور برکت کا سبب بنے۔ 🤲
یا اللہ!
ہمیں اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنے، صبر اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما آمین ❤️
صبح بخیر۔۔ 🌿🍁
"وقت" اور "بخت"
کبھی ساتھ نہیں چلتے ، کبھی "وقت" ہاتھ چھڑا لیتا ہے♥️
تو کبھی "بخت" اگر اتفاق سے دونوں مل جائیں تو انسان کی تقدیر بدل دیتے ہیں ۔۔۔
اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا "وقت" اور "بخت "
ہمیشہ ایک ساتھ رہے ۔۔۔۔
آمین ثم آمین ی��رب العالمین💝
میں جب شدت سے اُسے یاد کرتا ہوں وہ آنکھوں کو دکھائی دینے لگتا ہے,
وہ سماعتوں کو سنائی دینے لگتا ہے,
اُس کی خوشبو تک محسوس ہو جاتی ہے مجھے دیکھنے والے تنہا سمجھتے ہیں یار وہ میرے پاس یہیں ہوتا ہے وہ شخص نہ ہو کے بھی میرے پاس ہوتا ہے ۔