چوہدری احتشام انور ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل کی کاوش رنگ لے آئی
الحمدللہ! حکومتِ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 50 لاکھ روپے گرانٹ جاری کی گئی ہے، جبکہ کمالیہ بار، گوجرہ بار اور پیرمحل بار کو بھی 30، 30 لاکھ روپے گرانٹ فراہم کی گئی ہے
@highlight
اب تمام اختیارات ڈسٹرکٹ لیول پر منتقل ہو چکے ہیں اور آپ مکمل ذمہ دار ہیں۔ فوری نتائج دکھانا ہوں گے۔ صفائی صرف بڑی سڑکوں تک محدود نہ رہے بلکہ ہر گلی اور ہر محلے تک پہنچے۔ دیہی علاقوں اور پسماندہ بستیوں پر خاص توجہ دیں۔ شہری اور دیہی فرق ختم کریں کیونکہ عوام کے لیے معیار ایک جیسا ہونا چاہیے۔
گلگت بلتستان میں معرکہ حق کی گونج
پاکستان مسلم لیگ گلگت کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر ایک بڑی ریلی میں شرکت کی اور پاکستان کی فتح کا جشن منایا.
ہر ملازم کی تصدیق کریں اور گھوسٹ ایمپلائز ختم کریں۔ مالی لیکجز اور جعلی بلنگ روکیں۔ یو سی سطح پر درست ڈیپلائمنٹ یقینی بنائیں۔ سرکاری عملہ عوام کی امانت ہے اسے ذاتی استعمال سے بچائیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل نگرانی کریں۔ ڈور ٹو ڈور صفائی کو ہر علاقے تک لے جائیں یہی اصل کارکردگی کا معیار ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
بریکنگ
ایرانی ریولیوشنری گارڈز نے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے آئل ٹینکر کو مزائل سے اڑا دیا.
ایرانی ریولیوشنری گارڈز IRGC کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور عمان پر تازہ حملے، حالات کو مزید سنگین بنا رہے ہیں.
خوبصورت پنجاب کے وژن کے تحت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ کمالیہ اور گوجرہ میں اسٹارم واٹر ڈرینیج کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں بھی اہم کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب کے 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے ساتھ جون کے آخر تک جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ بارشوں سے پہلے مکمل تیاری ممکن ہو سکے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عوامی رابطہ محض رسمی نہیں بلکہ خلوص کا رشتہ ہے، ایک نان چنے کے اسٹال والے سے اس کی کمائی پوچھنا، اس کے ہاتھ کا کھانا کھا کر عزت دینا اور اس کی باتوں میں میاں صاحب کی یاد کا ذکر، یہ سب خدمت کی اسی روایت کا تسلسل ہے۔
اسی اپنائیت کا عالم یہ ہے کہ لوگ انہیں پیار سے "باجی" کہہ کر بلاتے ہیں جیسے وہ ان کے اپنے گھر کی بڑی ہوں۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈز ریسٹوریشن پروگرام کے تحت راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کی تعمیر تیزی سے تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے جس سے شہر میں ٹریفک روانی بہتر ہوگی , سفر کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو محفوظ اور ہموار آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی۔
A meeting on "Suthra Punjab" was held under the chairmanship of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz.
🔹Reports were presented on system improvements, AI-based operations, financial matters, and waste-to-value initiatives.
🔹Action was ordered against ghost employees and those absent from Suthra Punjab duties.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاور سیکٹر (شعبہ توانائی) سے متعلقہ اصلاحاتی اقدامات پر اجلاس
اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے کام جاری ہے اور اس سال نومبر میں بولی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں میں بجلی چوری، عدم ادائیگی اور دیگر نقصانات کو پچھلے سال کی نسبت مؤثر اقدامات کے بعد بہت حد تک کم کیا جا چکا ہے۔
"پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے پیداواری لاگت میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ حالیہ دنوں میں بجلی کی جن تقسیم کار کمپنیوں نے "اکنامک میرٹ آرڈر" کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بجلی چوری کے واقعات میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد: 5 مئی 2026۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت برائے امورِ قومی صحت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. کسی بھی ایک قیمتی جان کے تحفظ کے لیے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں. تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائیٹس اور ایڈز جیسے موذی امراض کی بروقت تشخیص اور ان سے تحفظ، بچاؤ و علاج کے لیے تمام مریضوں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے.
وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہیپاٹائیٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لیے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بروقت تشخیص سے ہی ان امراض کا مکمل سدباب ممکن ہو سکے گا. ہیپیٹائٹس کی اسکریننگ ، ٹیسٹنگ اور علاج کیلئے وزارت صحت صوبوں کے اشتراک سے "وزیراعظم ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام" کے نفاذ میں تیزی لائے.
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable - AD) سرنج کا استعمال یقینی بنایا جائے. ڈریپ اور دیگر ادارے سرنج کے دوبارہ استعمال کو مکمل طور پر روکنے کو یقینی بنائیں. وزیرِ اعظم نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا.
اجلاس میں وزیراعظم کو پولیو، ہیپاٹائیٹس اور ایڈز کی بروقت تشخیص اور انسے بچاؤ و علاج کے لیے اقدامات کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی.
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایڈز جیسے مرض کے خاتمے کے لیے ملک کے بڑے ہسپتالوں میں 98 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سنٹرز قائم ہوچکے، جسے ایک سال میں 164 تک لیجایا جائے گا. ملک واپس آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایڈز کیلئے اسکریننگ شروع ہو چکی ہے. وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائیٹس سی کا پائلٹ جلد اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا.
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ماحولیاتی نمونوں کی حالیہ جانچ میں پولیو وائرس کی موجودگی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے. حالیہ انسداد پولیو مہم میں کوریج 98 فیصد رہی.
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اچھرہ بازار کی اپ گریڈیشن کا 85٪ کام مکمل جبکہ فیز ٹو بھی تیزی سے جاری ہے۔ شہر کی 16,410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن ہو رہی ہے، روزانہ 60 گلیاں جدید معیار کے مطابق بہتر بنائی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پی پی 159 کے گنجان آباد علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی سہولیات کی بہتری پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے سلمان بلاک کی ری ماڈلنگ، پارکس کی رینوویشن اور شاہراہوں کی تعمیر نو دراصل وزیراعلیٰ کے "خوشحال پنجاب" پروگرام کا حصہ ہے تاکہ عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند کیا جا سکے۔ بجلی کی لٹکتی تاروں سے نجات اور جدید سپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر شہری کو ترقی کے ثمرات براہِ راست میسر آئیں۔
پاسداران انقلاب حملہ کرتے ہیں نہ حکومت کو پتا ہوتا ہے نہ فوج کو، متحدہ عرب امارات پر مزائل اور ڈرون حملوں کی تردید ایرانی فوج کر رہی ہے اور دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پیزشکیان پاسداران انقلاب پر سخت برہم ہیں.
پاسداران انقلاب میں اس وقت موساد کے ایجنٹ خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈز ریسٹوریشن پروگرام کے تحت راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کی تعمیر تیزی سے تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے جس سے شہر میں ٹریفک روانی بہتر ہوگی , سفر کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو محفوظ اور ہموار آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی۔