سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب کی شاہ منصور آمد، مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت
سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے شاہ منصور آمد کے دوران ملک عبدالاحد صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رحیم جدون صاحب نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے تربیلہ ٹریول ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں ایجنسی کے مالک محمد طفیل صاحب سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور، سفری سہولیات اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اباسین ٹریول ایجنسی کے مالک محمد خالد صاحب بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی تعاون، علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
#ChairmanTehsilTopiRahimJadoon #rahimjadoon
سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب کی گھنی چھترہ آمد
سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے سابقہ صوبائی وزیر غفور خان جدون اور ملک امیر سلطان (ٹیپو) کے ہمراہ گھنی چھترہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نور محمد گران کے والدِ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ صدقۂ خیرات میں شرکت کی۔
ٹوپی میں AK Mobile کا باقاعدہ افتتاح سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کاروبار کے آغاز پر مالکِ دکان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رحیم جدون صاحب نے کہا کہ نوجوانوں کا کاروبار کی طرف آنا خوش آئند ہے، کیونکہ کاروبار نہ صرف روزگار کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے AK Mobile کی کامیابی، ترقی اور کاروبار میں برکت کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کے مثبت کاموں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ AK Mobile کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آمین
#Chairmanrahimjadoon
سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے کلابٹ آمد کے موقع پر عبدالودود خان کے بھتیجے کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین و دیگر رشتہ داروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
رحیم جدون صاحب نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سابقہ چئیرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے صہیب اینڈ سلکان ٹریڈرز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر کاروبار کے مالک سجاد صاحب (ڈاکٹر سہیل کے بھائی) نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ تقریب میں مولانا قاسم خلیل صاحب، سابقہ چئیرمین ابرار خان صاحب، مسیح اللہ مستی، احسان خان، مفتی شہزاد صاحب، اسفار عالم سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں رحیم جدون صاحب نے نئے کاروبار کے آغاز پر سجاد صاحب کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ علاقے کی معاشی ترقی اور روزگار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
تقریب کے اختتام پر سابقہ چئیرمین رحیم جدون صاحب نے کاروبار کی ترقی، برکت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو خیر و برکت، خوشحالی اور مسلسل کامیابیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین
#ChairmanTehsilTopiRahimJadoon #rahimjadoon
26 جون 2026
سابقہ چئیرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے سابقہ وزیر غفور خان جدون اور تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا تاج نبی خان صاحب کے ہمراہ گدون منگل چائی میں روشن خان صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے روشن خان صاحب کو فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ روشن خان صاحب کے حج، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی زندگی کو خیر و برکت سے مالا مال کرے اور انہیں صحت، سلامتی اور دین و دنیا کی کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔
#ChairmanTehsilTopiRahimJadoon