سوشل میڈیا موجودہ دور میں معلومات کے تیز ترین تبادلے کا موثر ذریعہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس کا کافی حد تک غلط استعمال ہورہا ہے۔صارفین کو ذمہ دار شہری اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بے بنیاد پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیئے
#SocialMedia#Pakistan
بھارت ہمیشہ چھپ کر وار کرتا ہے۔ یہ بات ساری دنیا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد اس کا عالمی سطح پر محاسبہ کیاجانا چاہیئے
#India#Pakistan
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند مگر ساتھ ہی دوسری طرف بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں اضافہ مایوس کن ہے۔ غریب عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف دیاجائے تاکہ مشکل حالات میں انہیں کچھ آسانی ہو
#PetrolDieselPrice#Pakistan
ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کا دفاع جدیدتراورمضبوط ترہے۔ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان ہمارے تحفظ اور دفاع کی ضامن ہیں
#Pakistan#Iran
پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم کسی دوسرے ملک کی طرف سے خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی پر خاموش بھی نہیں رہ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ایرانی اقدامات کے جواب میں کامیاب کاروائی کی گئی
#Pakistan#Iran
پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے مگر ایران کو بھی چاہیئے کہ دوسروں کی باتوں میں آئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان اگر کوئی حل طلب مسائل ہیں، تو انہیں مذاکرات کی میز پر حل کرے۔ جارحیت کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا
#Pakistan#Iran
نگران وزیراعظم نے اسلام آںاد ماسٹر پلان کے جائزے کے لیے وفاقی کمیشن کی جلد تشکیل کی ہدایت کی ہے۔ یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ وفاقی دارالحکومت کو جدید سہولیات سے مزین کرنے ،ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کےلئے جلد اقدامات کیے جائیں
#Islamabad#IslamabadMasterPlan
2025تک ملک بھر کے جی پی اوز، ڈاکخانوں،سرکل آفس اور ڈویژنل دفاتر کو ڈیجیٹل کردیاجائے گا۔پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹل کر نے سے نظام میں شفافیت آئے گی اور سروسز کا معیار بہتر ہو گا.
#PakistanPost#Pakistan
ایف بی آر نے ماہ دسمبر میں 1کھرب 21ارب ٹیکس ریوینیو اکٹھا کیا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔یہ ایک شاندار کامیابی ہے جس کا تسلسل برقراررکھنا ضروری ہے
#FBR#TaxCollection#Pakistan
افواج پاکستان کے خلاف منفی پرپیگنڈہ ملکی سلامتی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہے۔ایسی مذموم حرکت پر سینیٹ میں سخت سزا کی قرارداد کی منظوری قابل ستائش ہے
#PakistanArmy#Pakistan
شمالی وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6حجام قتل کر دیئے گئے۔دشمن ہمیں صوبائیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کر کے تنہا کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں آنکھیں اور کان کھلے رکھتے ہوئے دشمن کو اس کے ناپاک ارادوں میں ناکام کرنا ہوگا
#Waziristan#Pakistan
لاہور کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی فضائی آلودگی انڈیکس میں خطرناک اضافہ ہورہاہے جس کے سامنے اینٹی سموگ سکواڈ ناکام ہوچکا ہے۔سموگ میں اضافے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری موثر اقدامات کی ضرورت ہے
#Islamabad#smog
الحمداللہ اسلام آباد کے حلقہ این 47 سے میرے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا ہے اور غلط طریقے سے کاغذات کو مسترد کرنے پرریٹرننگ آفیسر کی سرزنش بھی کی ہے۔
#DrAmjad#IPP#Pakistan#NA47#Islamabad
شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت انتہائی خوش آئند ہے۔ ماڑی پٹرولیم کے مطابق آغاز میں یہاں سے 6لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔اس دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی
#Pakistan#NaturalResources
آئی ٹی کا شعبہ ملک کو زرمبادلہ دلوانے والا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس لئے آئی ٹی ہنرمندوں کی صلاحیتیں بڑھانے اور انہیں بروئے کار لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا یہ درست ترین وقت ہے۔ وزارت آئی ٹی کی طرف سے ملک بھر میں 10ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز خوش آئند ہے
#ITIndustry #Pakistan #ERozgar
ورلڈ بینک کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔دوسری جانب غزہ میں آج کشت و خون کے کھیل کوسو دن پورے ہوچکے ہیں۔مگر عالمی برداری اسرائیل کو جنگ بندی سے روک نہیں رہی۔ یہ رویہ انسانیت پر بدنما دھبہ ہے
#WorldBank#Gaza#Palestine
استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد میں متحرک آج ہم نے این اے 47 کی ریلی نکالی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انشاء اللہ جیسے عوام کی پہلے خدمت کی ویسے ہی اب بھی خدمت کریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت پاکستان سے مخلص اور سلیف میڈ لوگوں پر مشتمل ہے یہی وجہ ہے عوام کی محبت کی۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
@JahangirKTareen@abdul_aleemkhan@teamaleemkhan@TeamJKT_
#NA47 #Islamabad
مودی سرکار 22جنوری کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔یہ مودی کا الیکشن جیتنے کا حربہ ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدارکروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیل رہے ہیں
#India#Pakistan#BabriMasjid
چین پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کے وفد سے ملاقات میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے میں کونسل کے کردارکو سراہتے ہوئے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔حکومتی تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید بلندیوں کو چھو سکتے ہیں
#CPBDC#China #Pakistan #CPEC
وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا دسمبر2023توازن تجارت میں 884ملین ڈالر کی بہتری آئی ہے۔تجارتی شعبے میں مثبت اعدادوشمار گزشتہ چند ماہ میں اٹھائے کے اہم اقدامات کا نتیجہ ہیں جو یقیناً اس شعبہ میں زبردست کامیابی ہے
#Pakistan#economy