امریکہ کیطرف سے فلسطین/غزہ میں تیسری بار جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنا بدترین مجرمانہ فعل اور شدید قابل مذمت ہے،یہ دہشتگردی کی سرپرستی اور معصوم اور بے گناہوں کے قتل عام کی ذمہ داری ہے،30 ہزار سے زائد بے گناہ قتل کئے جاچکے ہیں جن میں نصف بچے اور خواتین ہیں،70 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور 14 لاکھ سے زائد بھوک اور بمباری سے تباہ ہورہے ہیں،
ہم اس ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے،ہم مسلم حکمرانوں کی اس بے غیرتی اور بے حمیتی کو کھبی معاف نہیں کرینگے۔
ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے میرے بل کو سینیٹ نے مسترد کر دیا، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم نے مکمل طور جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ پارلیمنٹیرینز نے مخالفت کی۔
اس حوالے سے Geo News Urdu#کی رپورٹ
یہ برینڈ مسلمانوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے. آئیں اس لیگ کا بھی بائیکاٹ کریں جس کے سپانسر قاتل ہیں. آئیں مظلوموں کا ساتھ دیں، آئیں واضح کریں کے ہم حق کے ساتھ ہیں. 🌹🇯🇴🌹
#BoycottPSL#BoycottKFC
دنیا میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں اور بعد میں حکومت بنتی ہے
پاکستان واحد ملک ہے جہاں حکومت پہلے بنتی ہے، الیکشن بعد میں ہوتے ہیں
قوم نے اس غیرآئینی غیرجمہوری واردات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یہ ہوتی ہے جینوئن لیڈر شپ ۔
طلبہ قیادت سے لیکر قوم کی قیادت تک کا سفر کیا نظریہ پاکستان کے لیے تکلیفوں کو سینے سے لگایا اس سرمایہ دارانہ نظام میں سرمایہ کی طلب نہیں بینک بیلنس نہیں بڑے پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم کے ناظم اعلی رہے۔
#BoycottPSL#فراڈ_الیکشن_کا_بھانڈا_پھوٹ_گیا
رفح فلسطین میں انسانی المیے کو نظر انداز کر کے پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بدترین خباثت ہے۔ شرم ناک ہے۔ تکلیف دہ ہے۔
پی سی بی کا فوڈ برینڈ KFC کے ساتھ معاہدہ کرنا پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ حکومت پاکستان اور پی سی بی اس فلسطین دشمن معاہدے کو فوری ختم کرے بصورت دیگر تمام پاکستانی پی سی ایل کا بائیکاٹ کریں۔
#BoycottPSL
#HBLPSL9
@thePSLt20@TheRealPCB@SaveGazaPK
#الیکشن_نتائج_کالعدم_قرار_دو
معروف سینیئر صحافی حسن نثار صاحب نے محترم حافظ نعیم الرحمن صاحب امیرجماعت اسلامی کراچی کو خراج تحسین پیش کیا ہے
پاکستان کے اصل حکمرانو حافظ نعیم الرحمن صاحب کی قدر کرو
امریکہ سے نہیں اللہ پاک سے ڈرو
نگران حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے لیے KFC کو اپنا پارٹنر بنایا ہے واضح کرتا چلوں کہ KFC اسرائیلی برانڈ ہے جو کہ فلسطین میں ہونے والے ظلم و بربریت اور قتل و غارت کو باقاعدہ سپورٹ کرتا ہے اور امداد فراہم کرتا ہے اس لیے ہم پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں سب ریٹویٹ کریں
#BoycottPSL
عمران خان اور دوسری پارٹیوں کے اَدوار میں پاس ہونے والے شرمناک بِلز اور مدینے کی ریاست کا جھانسہ دے کر زنا کو فروغ دینے والی PTI کے کالے کرتُوت ملاحضہ کریں ویڈیو مکمل دیکھیئے جماعتِ اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد صاحب نے ثبوت کے ساتھ تسلی بخش گفتگو کی
آج سے چار روز پہلے تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کی قیادت سے رابطہ کر کے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں سے تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکانِ اسمبلی کو جماعتِ اسلامی میں شامل کر کے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستیں حاصل کی جا سکیں- تحریکِ انصاف کے اس پیغام پر جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ میں غور کیا گیا اور مجلس عاملہ کے اکثریتی شرکاء نے اس مجوزہ شمولیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا- البتہ کچھ ارکانِ مجلس عاملہ کی رائے میں اگر تحریکِ انصاف ہمارے تحفظات کو دور کر دے تو تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان اسمبلی کو جماعتِ اسلامی میں شمولیت کی اجازت دی جا سکتی ہے-
تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جماعت اسلامی میں مجوزہ شمولیت کے حوالے سے چند اہم تحفظات مندرجہ ذیل ہیں:-
(1) تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ کئی آزاد ارکانِ اسمبلی صداقت اور دیانت کے معمولی سے معمولی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے- کچھ تو کھلے عام سودی لین دین، منشیات کے استعمال وغیرہ میں ملوث پائے جاتے ہیں- ایسے لوگوں کی نمائندگی اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے- جماعتِ اسلامی نے کبھی بری شہرت کے ایسے نام نہاد الیکٹیبلز کو عوام کی نمائندگی کے لئے ٹکٹ جاری نہیں کئے- جماعتِ اسلامی ایسے متنازعہ ارکانِ اسمبلی کو شمولیت کی اجازت نہیں دے گی-
(2) تحریکِ انصاف نے اپنی حکومتوں کے دوران یورپی یونین کی خواہش پر اللہ کے واضح حکم قصاص (قاتل کو سزائے موت) پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی ہوئی تھی اور سزائے موت کے ہزاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ روک رہے تھے- تحریکِ انصاف کا یہ عمل حدود اللہ سے بغاوت کے مترادف ہے- تحریک انصاف اس بات کی تحریری یقین دہانی کروائے گی کہ اللہ تعالیٰ کے حکم قصاص پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور یورپی یونین کی غلامی سے صرف سیاسی بیان بازی کی حد تک نہیں بلکہ عملاً آزادی حاصل کی جائے گی-
(3) جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی 2013 تا 2018 خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت تھی اور وزارتِ خزانہ جماعتِ اسلامی کے پاس تھی- اس دوران جماعتِ اسلامی کے وزرائے خزانہ نے خیبرپختونخوا میں سودی قرضوں سے پاک بجٹ پیش کئے- لیکن 2018 کے بعد تحریکِ انصاف کو وفاق سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتیں ملیں تو تحریکِ انصاف کے وزرائے خزانہ نے ملک اور صوبوں کو سودی معیشت میں جکڑ دیا- سود کو اللہ تعالیٰ نے اپنے اور اپنے رسولﷺ کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے، اس لئے تحریکِ انصاف تحریری یقین دہانی کروائے کہ جہاں بھی حکومت حاصل ہو گی، وہاں سود کو ختم کیا جائے گا-
(4) تحریکِ انصاف کو جہاں بھی جماعتِ اسلامی کے نام پر حکومت حاصل ہو گی، وہاں وزرائے اعلیٰ اور دیگر وزراء ایسے افراد بنائے جائیں گے جن کی شہرت اچھی ہو گی اور وہ کسی حرام کام میں ملوث نہ ہوں-
(5) تحریکِ انصاف کے آزاد ارکانِ اسمبلی بطور حکمران یا اپوزیشن ممبرز کوئی ایسا کام نہیں کریں گے یا کسی ایسی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کے خلاف ہو-
اس کے بعد تحریکِ انصاف نے متبادل کے طور پر وفاق اور پنجاب میں جماعتِ اسلامی کی بجائے مجلسِ وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کر لیا کیونکہ مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے ایسی کوئی شرط یا تحفظات نہیں تھے-
چونکہ مجلسِ وحدت المسلمین نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے لئے تھوڑی تعداد میں امیدوار نامزد کر رکھے تھے، اس لئے تحریکِ انصاف نے دو دن پہلے صرف خیبرپختونخوا کی حد تک اپنے ارکانِ اسمبلی کو جماعت اسلامی میں شامل کروانے پر اکتفا کیا لیکن جماعتِ اسلامی کے تحفظات کے حوالے سے کسی قسم کی یقین دہانی نہ کروائی- اسی دوران تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کی اجازت کے بغیر میڈیا میں اعلان کر دیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں جماعتِ اسلامی سے اتحاد کرے گی- حالانکہ اس حوالے سے کوئی بات حتمی طور پر طے نہ پائی تھی-
سونے پہ سہاگہ یہ تھا کہ عمران خان نے کل صحافیوں کے سامنے علی امین گنڈاپور جیسے شخص کی وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا نامزدگی کا اعلان کر دیا- دوسرے الفاظ میں علی امین گنڈاپور کو جماعتِ اسلامی کے پلیٹ فارم سے وزیر اعلیٰ بنایا جانا ہے- عمران خان کا یہ اعلان جماعتِ اسلامی کے ساتھ کسی مشاورت کے بغیر کیا گیا جو ناقابلِ قبول ہے-
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کل ہی اپنے فیس بُک پیج پر ایسے کسی اتحاد کی تردید کر دی تھی-
#BREAKING_NEWS #BreakingNews #FarmersProtest #ElectionResults2024 #ElectionResults #Banigala
They left premature babies to suffer and starve to death
Not only is this evil happening but It's being funded by American taxpayers
I don't know how anyone can see this and not be outraged
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
امریکا، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت بغیر کسی نتیجہ ختم ہوگئی جبکہ جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کردی۔
https://t.co/ggUzgOVUjk