جبریل علیہ السلام ہر سال رمضان کے مہینے میں اس کے ختم ہونے تک ( روزانہ آکر ) آپ ﷺسے ملتے تھے ۔ آپﷺان کے سامنے قرآن مجید کی قراءت فرماتے اور جب حضرت جبریلؑ آپ ﷺسے آکر ملتے تو آپ ﷺخیر ( کے عطا کرنے ) میں بارش برسانے والی ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے۔
(صحیح مسلم،۶۰۰۹)
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر ولی کامل حضرت سائیں عبدالصمد ھالیجوی صاحب مدظلہ انتہائی علیل ہیں
پوری جماعت سے انکی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے تمام ساتھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں،
علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب
صوبائی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ
جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر ولی کامل حضرت مولانا سائیں عبدالصمد ھالیجوی صاحب مدظلہ انتہائی علیل ہیں، پوری جماعت بلکہ تمام مسلمانان عالم سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے۔ تمام ساتھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں-
ہمارے اِس مٶقف کا اعادہ ہوا ہے کہ عمران خان باقاعدہ برطانیہ کے اندر کنزرویٹیو فرینڈز آف اسرا ٸیل کا حامی رہا ہے، اُن کے الیکشن کمپین میں بنفس نفیس وہاں گیا، وہاں پر نیو کوون کے نام سے ایک تنظیم ہے یعنی نیو کنزرویٹیوز، اور وہاں پر جو کانگریس میں کمیٹی ہے اسرا ٸیل فرینڈز کمیٹی
ایک سخت گیر قسم کا برطانوی یہودی ہے، گریک مرے، انسانی حقوق کی تنظیم بھی چلاتا ہے لیکن یہ اسلام کے مقدسات اور مقدس شخصیات کے کارٹون بنانے کا حامی بھی ہے، اتنا اسلام دشمن اور رسول اللّٰہﷺ کے خاکے بنانے والوں کی حمایت میں سب سے فرنٹ مین یہ آج عمران خان کے حق میں بیانات دے رہا ہے ۔
کس طریقے سے امریکہ، یہودی لابی، اُن کی بڑی اہم شخصیتیں وہ اِس وقت عمران خان کے لیے متحرک ہیں اور ہمارا جو مٶقف ہے کہ یہ غیر ملکی ایجنٹ ہے، یہو دی ایجنٹ ہے، پاکستان کے خلاف اُس کا ایجنڈہ ہے، پاکستان کے آٸین کے خلاف اُس کا ایجنڈہ ہے، پاکستان کے نظریہ کے خلاف اُس کا ایجنڈہ ہے.....
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد کی ملاقات
ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،جے یو آئی ترجمان اسلم غوری، مولانا لطف الرحمان ،ایم این اے مولانا جمال الدین اور انجینئر ضیاء الرحمان شریک
گھر میں چھپ کر آپ نے اپنے کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر کے ایک طرف ریاست کو کمزور کیا، دوسری طرف دنیا کو یہ بتا دیا کہ میرا کارکن صرف مجھے جیل سے بچانے، قانون کی عملداری روکنے کے لیے ہے اور اس کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔مولانا فضل الرحمان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے انکی رہائش گاہ آمد
ملاقات مین وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود،مولانا لطف الرحمٰن اور انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے
ہم پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے ، عمران خان کی غلطیوں کی سزا پاکستان کو نہیں دی جا سکتی، ہمیں ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ڈالتے ہوئے اس قسم کے فتنوں سے پاکستان کو محفوظ رکھنا ہے، مولانا فضل الرحمان
جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرھی ھیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ھورھی ھے شرافت اسکاذکر کرنے سے بھی قاصر ھے،یہ وھی اخلاق باختگی کا کلچر ھے جس کو ھمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیےعمران خان کواس قوم پرمسلط کیا گیا تھا
سی آئی اے کا نمائندہ زلمے خلیل ذاد عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کر رہا ہے ، اور ان کے گرفتاری پر احتجاج کر رہا ہے ۔
ہمارے موقف کی تائید ہو رہی ہے کہ یہ غیر ملکی نمائندہ اور ایجنٹ ہے۔
@MoulanaOfficial