اصل مسئلہ یہ ہے کہ جہاں بھی اقرار جاتے ہیں وہاں عوام عمران خان سے محبت کا اقرار کرتے ہیں تو اس سے اقرار برہم ہو جاتے ہیں
اس افسر نے محض اپنے رفیقِ کار سے نجی گفتگو میں ایک سیاسی رائے کا اظہار کیا جسے اقرار الحسن نے سن لیا
وہ براہِ راست اقرار الحسن سے مخاطب نہ تھا
ہر شہری اور سرکاری افسر کو اپنی سیاسی رائے رکھنے کا حق ہے لیکن سرکاری افسر کو یہ بات عوام کے سامنے یا میڈیا پر نہیں کرنی چاہیے یہ افسر صرف اپنے ساتھی کولیگ سے بات کر رہا تھا اس لیے اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا
اقرار الحسن صاحب جس لہجے میں یہاں گفتگو کر رہے ہیں اور یہ اعتراض اٹھا رہے ہیں کہ ہمارے ٹیکس کے سرمائے پر کھڑا ہو کر کوئی شخص سیاسی اظہارِ خیال کیسے کر سکتا ہے
تو کیا وہ انہی لوگوں پر بھی اسی جرات کے ساتھ لب کشائی کریں گے جو دہائیوں سے پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرتے آ رہے ہیں؟
اگر کسی کی ماں بیٹی کو رات گئے ہسپتال لایا جائے، سرجری ہو اور واپس جیل بھیج دیا جائے، فیملی تک کو ملنے نہ دیا جائے تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات کیا ہو گی؟ بشریٰ بی بی ہوں یا ڈاکٹر یاسمین راشد، ان کے ساتھ جیل میں ہونے والے بدترین ظلم کو نارملائز کر دیا گیا ہے۔ سوچیں اگر ایسا سلوک شریف یا زرداری خاندان کی کسی خاتون کے ساتھ جیل میں ہوتا تو یہاں کیسا طوفان برپا کیا جاتا، صحافی تقاریر کر رہے ہوتے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی سینئر خاتون یا بشریٰ بی بی کو آخر یہ کس جرم کی سزا ہے؟ شہباز گل
@SHABAZGIL #pakistan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
جیلوں سے نہیں ڈرنا ، گرفتاریوں سے نہیں ڈرنا عمران خان تین سال سے جیل میں بیٹھے ہیں۔صرف پنڈی اور اسلام آباد کہ عہدیداران کو ہم کہہ رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے آئیں اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھیں، اگر آپ نہیں آئیں گے تو یہاں بہت سے لوگ ذمہ داریاں لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ علیمہ خان
#pakistan @Aleema_KhanPK
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی انتہائی مثبت قدم ہے، جس نے نہ صرف کشیدگی کو کم کیا ہے بلکہ بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو مزید تباہی سے بچا لیا ہے، اور الحمدللہ اس موقع پر اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پرعزت بخشی، دعا ہے کہ یہ عارضی پیش رفت مستقل امن میں ڈھل جائے اور خاص طور پر مسلم امہ کے لیے اتحاد اور خوشحالی کا باعث ثابت ہو.
#Ceasefire
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کریں، فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، اور کل قیمت میں 130 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
اندازہ لگائیں۔ ٹرمپ نے پل تباہ کرنے کی دھمکی دی اور ایرانی قوم ہاتھوں کی چین بنا کر وہاں کھڑے ہو گئے ہیں۔ موت کا کوئی خوف نہیں۔ ایسی قوم کو شکست کون دے سکتا ہے؟ ثمینہ پاشا
@pasha_samina#pakistan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، اور عمران احمد خان نیازی کو مائنس کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
پارٹی کے اندر لوگوں کو سنبھالنے کے لیے گروہ بنانے کی روایت نے پہلے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے, یہ تجربہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ ہم اس کی کھل کر مذمت بھی کریں گے اور مزاحمت بھی۔
عمران کے ساتھ ہمارا ساتھ اُس وقت کا ہے جب وہ مشکل میں تھا، نہ کہ آسانیوں کے دنوں میں۔ ہم نے اس کے ساتھ دوستی اور اتحاد کا وعدہ کیا ہے، اور یہ اتحاد اُس وقت تک قائم رہے گا جب تک وہ باعزت بری ہو کر واپس نہیں آ جاتا۔ اس کے بعد وہ جانے اور اس کی پارٹی، مگر آج کے حالات میں ہم سودا نہیں کریں گے۔
قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی کے باہر مائنس عمران خان کی کوششوں پر دو ٹوک جواب۔
🚨پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
عدالت کی اجازت کے بعد اعجاز چوہدری کا ہستپال میں چیک اپ ہوا ،اہلیہ اعجاز چوہدری
ڈاکٹرز نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کے گردوں کی سٹیج تھری اچکی ہے اہلیہ اعجاز چوہدری
ڈاکٹر کے مطابق اعجاز چوہدری کے لیے ضروری ہے کہ اُنہیں گھر جیسا ماحول دیا جائے اہلیہ اعجاز چوہدری
جیل کے ڈاکٹر کے مطابق اعجاز چوہدری کا علاج جیل میں ممکن نہیں اہلیہ اعجاز چوہدری
پاکستانی اداروں اور حکمرانوں سے اپیل ہے کہ جیل میں بیمار لوگوں کو سہولیات دینے اہلی اعجاز چوہدری
یہ نہیں کہتے کہ سزائیں معاف کریں بلکہ ہماری اپیلوں پر فیصلے کریں اہلیہ اعجاز چوہدری
تین تین سال سے قید بے گناہوں کو جیل میں رکھا ہوا ہے اہلیہ اعجاز چوہدری
جیلوں کا ماحول ایسا ہے کہ وہاں تندرست بھی بیمار ہوجائے اہلیہ اعجاز چوہدری
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ انصاف کا قتل جاری ہے!
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو بار بار جیل جانے کے باوجود پاور آف اٹارنی پر دستخط نہیں کروائے جا رہے۔ 27 مارچ اور 2 اپریل کو دو مرتبہ جانے کے باوجود جیل انتظامیہ نے دانستہ تاخیری حربے استعمال کیے—صرف اس لیے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں اپیل نہ کر سکیں۔
یہ صرف ایک قانونی رکاوٹ نہیں بلکہ عمران خان کے بنیادی آئینی حق یعنی انصاف تک رسائی پر کھلا حملہ ہے۔ کیا ایک سیاسی قیدی کو عدالت جانے کا حق بھی نہیں دیا جائے گا؟
جیل حکام آئین، قوانین اور جیل رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔
یہ سب ایک منظم منصوبہ ہے عمران خان کو قانونی میدان میں کمزور کرنے کا۔
اپیل کی مدت ختم کی جا رہی ہے۔
دستاویزات روکے جا رہے ہیں۔
انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں:
❗ 24 گھنٹوں میں پاور آف اٹارنی عمران خان کے سامنے پیش کر کے دستخط کروائے جائیں۔
❗ دستخط شدہ دستاویزات فوری طور پر وکیل کے حوالے کی جائیں۔
انصاف تک رسائی عمران خان کا بنیادی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
@KhalidYChaudry
کیا زبردست قسم کے دماغ ہمیں اللہ نے عطا کیے ہیں کہ ہم نے اپنی ہی دونوں سرحدیں بند کر دیں، اور اب کہا جا رہا ہے کہ تیل کم خرچ کرو، اس لیے کہ آبنائے حرمز بند ہو گئی ہے اور تیل کی ترسیلات رک گئی ہیں۔
لیکن پاکستان تو اس بات کا دعویدار ہے کہ پاکستانی جھنڈے کے نیچے دس جہاز آبنائے حرمز کو عبور کر چکے ہیں۔ وہ کہاں گئے؟
اگر وہ پاکستان آئے ہیں تو پھر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟
اور اگر وہ پاکستان سے کسی دوسرے ممالک کی طرف گئے ہیں تو بتایا جائے کہ کیا وہ کراچی میں اترے؟ کیا وہاں تیل اتارا گیا؟ کیا تیل دوسرے جہازوں میں منتقل کیا گیا؟ کیا ان جہازوں کو کراچی پورٹ پر سہولت دی گئی اور وہاں سے دوسرے ممالک کو بھیجا گیا؟
اس سارے عمل سے جو آمدن ہوئی، وہ کیا ہے؟ یہ قوم کو کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
سابق وزیرمیاں اسلم کی بزرگ والدہ کاکل انتقال ہوا انکوجنازہ تک پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی۔عالیہ حمزہ کےگھر کی چادرچاردیواری کےتقدس کوپامال کرتےہوئےچھوٹی بچیوں کےسامنےاغواءکیاگیابزرگ اعجازچودھری کی کڈنی صرف 20%کام کررہی ڈاکٹرزکی ہدایات کےباوجودانکاعلاج کرنے تک کی رسائی نہیں دی جارہی
اعجاز چوہدری صاحب کی صحت انتہائی تشویشناک حد تک گر چکی ہے۔ ان کے گردے بمشکل 20 فیصد کام کر رہے ہیں اور وزن مسلسل گر رہا ہے۔ان کا واحد قصور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونا ہے، جس کی انہیں یہ ظالمانہ سزا دی جا رہی ہے۔ خدارا ایک بیمار قیدی کی جان سے نہ کھیلیں۔
ایک وکیل کا اپنے موکل سے ملاقات کرنا اس کا بنیادی حق ہے،اس کی آئین و قانون اجازت دیتا ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی اپیل فائل ہو اس کے حوالے سے ہدایات لینی ہوں تو جیل میں بھی ملاقات کرسکتے ہیں یہ جیل مینوئل میں بھی شامل ہے۔
میری عمران خان صاحب اور بشری عمران سے آخری ملاقات پچھلے سال 3 دسمبر کو ہوئی جس کا دورانیہ 3 سے 4 منٹ تھا جس میں کوئی بات نہ ہوسکی اس کے بعد آج دن تک کیس کے حوالے سے کوئی ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
نیب کا القادر کیس میں کردار قابل مذمت ہے ، نیب ضمانتوں کے کیس سے بھاگ رہا ہے، نیب بینچ کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ مین اپیل سننا شروع کردے ، ضمانت کی اپیل جس میں چند منٹوں میں کیس مکمل ہوسکتا ہے اس میں دلائل دینے سے بھاگ رہے ہیں، جبکہ مین اپیل جس میں مہینوں لگ سکتے ہیں اس کو سننے پر زور ڈال رہے ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر کی چند منٹ کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کس کھاتے میں رکھا ہوا ہے؟ اۤصف علی زرداری صاحب نے اپنا تمام پیسہ پاکستان میں انویسٹ کیا ہوا ہے۔ کیا اس پیسے کے ذریعے لوگوں کو پیسہ دیا جاتا ہے کہ اس کا نام "بینظیر انکم سپورٹ پروگرام" رکھا ہوا ہے؟ کوئی ذاتی پیسہ تو نہیں ہے۔ اپنی ذات سے چیریٹی چلائیں اور جو مرضی اس کا نام رکھیں۔ پیسہ عوام کا، ذلیل عوام ہو رہی ہے اور نام بھٹو کے، زرداریوں کے اور شریف خاندان کے اۤئیں گے۔ کیا یہ جائز ہے؟ اطہر کاظمی
#pakistan @2Kazmi
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
یہ حکومت تو سیاسی مخالفین کی جان لینے پر تل گئی ہے۔ بزرگ اور بیمار رہنماؤں کو ہسپتال تک منتقل نہیں کیا جاتا۔۔ حکمران تو سفاک ہیں ہی۔۔ پر اب عدالتیں بھی جان کی گارنٹیاں نہیں مانگتی اور کوئی کالم بھی نہیں لکھتا “اگر وہ مر گیا تو!”
“ عمران خان کو رہا کیا جانا چاہیے ، ایک افراتفری سے بھرپور دنیا میں ان کا ایک اہم کردار ہے۔ خان تقریباً تین سال سے تنہائی کی قید میں رکھے گئے ہیں ۔ دنیا بھر کے رہنما عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔مگر وہ شخص جسے پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین رہنما کہا جاتا ہے، اپنے ملک کو چھوڑنے کے بجائے جیل میں مرنا پسند کرے گا” امریکی انسانی حقوق کے وکیل ایرک لیوس کا ‘ دی انڈیپنڈنٹ نیوز’ میں آرٹیکل
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
مخالفین کو سب سے زیادہ تکلیف تحریک انصاف کے ایک ہونے سے ہے اور یہ 5کلیف انہیں پہنچتی رہے گی۔
یم سب عمران خان کی رہائی کے لئے ایک ہیں۔
9 اپریل کا پنڈی جلسہ اور اس سے پہلے اڈیالہ کی 7 اپریل کی کال ہم سب کا امتحان ہے کیونکہ اس کے بعد پورے ملک کو سڑکوں پہ نکلنا ہے اور ان شاء اللہ یہ اسی مہینے ہوگا۔
سب ایک ہو جائیں۔ ہمارا مقصد حقیقی آزادی اور پہلا ہدف خان صاحب کی رہائی ہے۔
جس وقت عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 100 ڈالر تھی اس وقت ہندوستان میں پٹرول 250 تھا بنگلہ دیش میں پٹرول 200 تھا اور پاکستان میں ایک درویش کے دور میں پٹرول 138 تھا اور اسی وقت کچھ لوگ مہنگائی کے خلاف مارچ کرتے تھے
آج بھی عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچ چکی ہے لیکن آج پاکستان میں پٹرول کی قیمت 460 ہو گئی ہے جبکہ ہندوستان میں پٹرول 102.92 روپے فی لیٹر ہے اور بنگلہ دیش میں 116 ٹکا ہے
ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنے اپ کو بہتر کیا جبکہ پاکستان مزید پیچھے چلا گیا
اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کارکردگی کس قدر ہے
ہاں پھر یاد تو اتی ہوگی
کیا صرف ہم پی ٹی آئی والوں نے پاکستان کا سوچنا ہے؟ اس وقت ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ عدالتوں کو چٹھی آتی ہے کہ یہ فیصلہ کرنا ہے۔ تمام ادارے ایک حکومت کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں؟
پاکستانیو، تمام آئینی اور قانونی راستے ہم نے اپنائے لیکن انصاف نہیں ملا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ جب تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے پر کچھ نہیں ہوا تو ہم احتجاج کا اپنا حق آزمائیں گے۔ بھرپور احتجاج ہوگا انشاءاللہ۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
@SohailAfridiISF