ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی 2 لڑکیوں کے ساتھ کل والے وقوعے میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی کو کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
عدالت میں پہنچتے ہی جج صاحب نے ان صاحبان کے ماسک اتروائے اور تھوڑی سی جَھم پریڈ کی۔
مزید تفتیش کے لیے ان لوگوں کا 14 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
8 جولائی جو دوبارہ پیشی کا حکم بھی سنا دیا۔
ویسے اُن لوگوں کے ارمانوں پر پانی پِھر گیا جو CCD کا کھڑاک دیکھنے کے خواہشمند تھے، بھائی لوگو بڑے لوگ ہیں یہ 😜
غیر ملکی خواتین نے کہا ہماری صبح کی فلائٹ ھے ہم نے واپس جانا ھے پولیس نے جج کو فون کیا تاکہ رات کو بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی جائے جج نے فون اُٹھایا نہیں پھر علاقے کے ایس ایچ او کو جج کے گھر بھیجا ڈور بل دی گئی کوئی باہر نہیں آیا دروازہ چیک کیا تو کھلا ھوا تھا پولیس اندر چلی گئی اندر سے فیملی نے کہا تم لوگوں کی گھر میں داخل ھونے کی ہمت کیسی ھوئی صبح جج نے ایس ایچ او پر ایف آئی آر دے دی. عمر چیمہ
اسحاق ڈار کا قریبی رشتہ دار غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے الزامات میں گرفتار۔ اب دیکھتے ہیں سی سی ڈی یہاں کچھ کرتی ہے یا سلیوٹ مارتی ہے۔
جس جس کو میں سمجھ نہ سکا نیک تھا وہ شخص
جس جس کو میں ذرا سا بھی سمجھا فریب تھا
خلقت کو ہر فریب سے دلوائیں گے نجات
جو لگ رہا تھا شہر میں نعرہ ، فریب تھا
وصؔی شاہ
پاکستان میں زیادہ تر لوگ موبائل صرف سوشل میڈیا اسکرولنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں، حالانکہ پلے اسٹور پر چند ایسی ایپس بالکل فری موجود ہیں جو آپ کے روزمرہ کے گھنٹوں کا کام سیکنڈز میں بدل سکتی ہیں۔
یہ وہ 5 بہترین ایپس ہیں جنہیں ہر بندے کو استعمال کرنا چاہیے:
1. Adobe Scan
کئی بار ہمیں کسی سرکاری کام، دکان کے بل، یا شناختی کارڈ کی کاپی کسی کو واٹس ایپ پر بھیجنی ہوتی ہے۔ لوگ عام موبائل کیمرے سے ٹیڑھی میڑھی اور دھندلی تصویر بھیج دیتے ہیں جو پروفیشنل نہیں لگتی۔
یہ کیا کرتی ہے: آپ اس ایپ سے کسی بھی کاغذ یا شناختی کارڈ کی تصویر لیں۔ یہ اس کے فالتو کونے خود بخود کاٹ کر، اس کا رزلٹ بالکل ایک اسکینر مشین جیسا صاف کر کے پی ڈی ایف (PDF) فائل بنا دیتی ہے۔
2. Microsoft Loop / Notion
لوگ اپنے دکان کے حساب کتاب، روزمرہ کے ادھار، گاہکوں کی لسٹ یا گھر کے راشن کا سامان یاد رکھنے کے لیے کاغذ کے ٹکڑوں یا ڈائریوں پر لکھتے ہیں جو اکثر کھو جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ آپ کی ڈیجیٹل ڈائری ہے۔ آپ اس میں اپنے پورے مہینے کا حساب، دکان کا اسٹاک، اور روزمرہ کے کاموں کی لسٹ بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا لائف ٹائم کے لیے محفوظ رہتا ہے اور آپ اسے کمپیوٹر پر بھی کھول سکتے ہیں۔
3. Truecaller
پاکستان میں نامعلوم نمبروں سے بار بار کالز آنا یا رانگ نمبرز کی طرف سے تنگ کیا جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس سے وقت اور سکون دونوں برباد ہوتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: جیسے ہی کسی انجان نمبر سے کال آئے گی، یہ سکرین پر اس بندے کا اصل نام دکھا دے گی، چاہے وہ نمبر آپ کے موبائل میں سیو نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ فراڈ اور بینک کے نام پر آنے والی فیک اسپیم (Spam) کالز کو خود بخود بلاک کر دیتی ہے۔
4. Google Keep
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ بائیک چلا رہے ہوتے ہیں یا کسی کام میں مصروف ہوتے ہیں اور اچانک دماغ میں کوئی اچھا بزنس آئیڈیا یا ضروری کام یاد آ جاتا ہے، لیکن لکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ گوگل کی آفیشل نوٹ ایپ ہے۔ آپ صرف مائیک کا بٹن دبا کر اردو یا انگلش میں بولیں، یہ آپ کی آواز کو سیکنڈز میں ٹیکسٹ (لکھائی) میں بدل کر سیو کر دے گی۔ آپ اس میں تصویریں اور آڈیو نوٹس بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
5. CapCut (Auto Captions Feature)
اگر آپ آن لائن بزنس کرتے ہیں، دکان کی تشہیر کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں، یا سوشل میڈیا پر کوئی چیز بیچتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے ٹیکسٹ (Subtitles) لکھنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ گاہک کو بات سمجھ آئے۔ خود ٹائپ کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ اس ایپ میں ایک فری بٹن ہے "Auto Captions"۔ آپ ویڈیو اپلوڈ کر کے یہ بٹن دبائیں، ویڈیو میں آپ جو کچھ بول رہے ہوں گے، یہ ایپ سیکنڈز میں وہ سب کچھ خود بخود نیچے ٹائپ کر کے لکھ دے گی۔
ثناءاللہ خان ایک بہادر صحافی ہیں جنہوں نے ایک سال قبل فوجی الاؤنس کا حساب مانگا تو وزیرِ خزانہ نے غصے سے آنکھیں نکال کر منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا اشارہ کیا۔ اور کچھ عرصے بعد، ان کی نوکری سے چھٹی کر دی گئی۔ سچ بولنے اور سوال کرنے کی قیمت یہاں ہمیشہ بھاری رہی ہے۔
@SanaullahDawn
میں نے اپنے گھر میں پانی کے لیے بور کروا رکھا ہے کیونکہ واٹر سپلائی نہیں۔ میں نے چوکیدار رکھا ہوا ہے کیونکہ سیکیورٹی نہیں۔ مہنگی ترین بجلی کا حل ہم نے سولر لگوایا حکومت اس کے پیچھے بھی پڑ گئی۔ سرکاری اداروں میں بھیڑیے ہیں، جب ریاست ہمیں کچھ دے نہیں رہی تو لے کیوں رہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
پرانے زمانے دِیاں زنانیاں کھسم دا ناں نئیں سی لیندیاں، کہندیاں سی ایدے نال نکاح ٹُٹ جاندا اے، میاں صاحب وی کسی دا ناں نئیں لیندے، عوام تے ہی پائی جاندے نیں، محمد حنیف
شہباز شریف سے ہاتھ باندھ کر درخواست کریں کہ وہ عوام کے درد کو تھوڑا کم محسوس کریں اور رلیف اب مزید لینے کی قوم میں سکت نہی ہے
نشے والی مائی پکڑی کیا گئی سارے وزیروں نے بہکی بہکی باتیں شروع کر دیں
وزیرخزانہ صاحب آئندہ بجٹ میں اس پر نیا ٹیکس لگانا بہت ضروری ہے، ورنہ اسکی عیاشیاں اور بڑھ جائیگی۔
یہ بوڑھا مزدور ایک مرچ سے بھی کام چلا سکتا تھا۔ دوسری مرچ لگژری ھے۔
چونکہ بند بجلی گھروں کا خرچہ بھی حکومت نے دینا ہے اس لیے شہباز شریف حکومت کا اعلان ہے
بجلی استعمال کریں نا کریں بل آپ کو پورا دینا ہو گا اب بات استعمال شدہ یونٹ کی نہی رہ گئ ہے
یہ سردار بولتا ھے کہ زیادہ تر پاکستانیوں نے سولر لگوا لیا ھے اور وہ واپڈا کے میٹر کی ریڈنگ 200 یونٹ سے اوپر نہیں جانے دے رھے اور سستی بجلی کے مزے لے رھے ہیں سردار صاحب آپکو عوام کا سولر تو نظر آگیا مگر وہ جو ipps بند پڑے پاور پلانٹ کیپسٹی پیمنٹ لے رھے ہیں وہ آپکو نظر نہیں آۓ