لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کیلئے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں��۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
@xadeejourno اکبر بڑے شرارتی تھے۔۔۔ اہل میز کی اہمیت بیان کرتے رہے۔۔۔
لیڈری چاہو تو لفظ قوم ہے مہماں نواز
گپ نویسوں کو اور اہل میز کو راضی کرو
اکبر الہ آبادی
عَسَس با دُزد شد دمساز و ما با ہر دو بیگانہ
بہ شب از دزد باشد وحشت و روز از عسس ما را
ملک الشعر محمد تقی بہار
پاسبانوں (چوکیداروں) نے چوروں کے ساتھ یارانہ گانٹھ لیا ہے اور ہم ان دونوں سے بیگانہ، ہمارے لیے رات کے وقت چوروں سے ڈر خوف ہے اور دن کے وقت پاسبانوں سے۔
یہ خلقِ خدا جو بکھرے ہوئے
بے نام و نشاں پتوں کی طرح
بےچین ہوا کے رستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
سینے میں دلِ بیتاب لیے
ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
ماتھے کے دریدہ صفحے پر
اک مُہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
#امجد_اسلام_امجد#اردوشاعری
آنکھیں کالے غم کی
اندھیرے میں یوں چمکیں آنکھیں کالے غم کی
جیسے وہ آیا ہو بھیس بدل کر آمر کا
آنے والے جابر کا!
سب کے کانوں میں بُن ڈالے مکڑی نے جالے
سب کے ہونٹوں پر تالے
سب کے دلوں میں بھالے!
ن م راشد
#اردو#شاعری#نظم#اردوشاعری