میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا
جس میں وہ کہہ رہے تھے:
"اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال کرے،
اور جو کچھ بھی آپ عورت کو دیتے ہیں، وہ اسے قبول کرتی ہے، اسے دوگنا کرتی ہے، اور آپ کو دوبارہ واپس کرتی ہے۔
اگر آپ اسے نطفہ دیں گے، تو وہ اسے نطفہ کی صورت میں واپس نہیں کرے گی، بلکہ اسے دوگنا کرکے آپ کو بچہ دے گی۔ اگر آپ اسے ایک گھر دیں گے،
تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو مسکن دے گی۔
اگر آپ اسے سبزیاں اور پھل دیں گے، تو وہ آپ کو کھانا دے گی۔ اور اگر آپ اسے مایوسی دیں گے، تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو کئی گنا زیادہ واپس دے گی۔" اور آخر میں انہوں نے ایک بہت معتبر جملہ کہا:
"اگر آپ کو وہ پسند نہیں آ رہا جو آپ کو مل رہا ہے، تو آپ کو وہ بدلنا ہوگا جو آپ دے رہے ہیں۔" عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھانے والے اور خطبہ میلاد پڑھنے والے مفتی صاحب کا سوفٹویئر اپڈیٹ ۔۔۔۔
اسی طرح اگر دیگر رسومات و خرافات پر سوفٹویئرز اپڈیٹ ہونے لگے تو جلد ہی ا��ل دین کی تصویر عوام دیکھ پائے گی انشاءاللہ
شاہد عارفی نے ایسا نعتیہ کلام پڑھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت سب کو رلا دیا
یہ قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ علیہ کا وہ کلام کہ جب وہ دارالعلوم دیوبند سے کچھ اعذار کی وجہ سے ناراض ھوئے تھے اور مادر علمی کو چھوڑا تھا اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہوکر یہ نعت پڑھیں تھی ،
انڈیا نے بسکٹ فروخت کرنے کیلئے جو اشتہار بنایا لاجواب
کردیا ۔
بسکٹ تو چند سی��نڈ کی کمرشل ویڈیو سے بھی فروخت ہو جانا تھا
مگر اصل حقیقت و اہمیت سے جانکاری عکس بندی کی صورت
میں دیکھا کر ایک بڑا درس دے دیا۔
💕💕🤗
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟
1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔
2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔
3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ ی�� گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے
4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔
5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں
6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔
7۔ Urine complete examinatiom۔
اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے
ضروری ہے
انتخاب
#GOLD