ایک لڑکے کی شادی ہوئی۔
بیوی بینک میں برانچ مینیجر تھی۔
تنخواہ: 90 ہزار روپے۔
شوہر ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتا تھا۔
تنخواہ: 50 ہزار روپے۔
شروع کے چند مہینے بہت خوبصورت گزرے۔
دونوں مل کر خواب بناتے
چھوٹا سا گھر، بچوں کی اچھی تعلیم، اور سکون والی زندگی۔
لیکن پھر
معاشرہ درمیان میں آ گیا۔
ایک دن خاندان کی دعوت میں کسی رشتے دار نے ہنستے ہوئے کہا:
"او بھائی بیوی تو تم سے ڈبل کماتی ہے!"
دوسرا بولا:
"یار، گھر میں اصل باس کون ہے پھر؟"
سب ہنسنے لگے
مگر شوہر خاموش ہو گیا۔
وہ ہنسی اس کے دل میں کیل بن کر لگ گئی۔
آہستہ آہستہ وہ بدلنے لگا۔
گھر آتا تو چڑچڑا پن، غصہ، خاموشی
ایک رات اچانک بول پڑا:
"تم نوکری چھوڑ دو!"
بیوی حیران رہ گئی۔
"کیوں؟"
شوہر نے غصے سے کہا:
"کیونکہ لوگ میری مردانگی پر ہنستے ہیں!"
کمرے میں خاموشی چھا گئی۔
بیوی چند لمحے اسے دیکھتی رہی
پھر آہستہ سے اپنی سیلری سلپ اس کے سامنے رکھی۔
اور نرم لہجے میں بولی:
"جب میں پیدا ہوئی تھی نا تب بھی لوگوں نے میرے ابو سے یہی کہا تھا
"اوہ بیٹی ہوئی ہے؟ بوجھ آ گیا!"
"لیکن میرے ابو نے لوگوں کی نہیں سنی۔
انہوں نے مجھے پڑھایا سنبھالا ہمت دی۔
آج میں 90 ہزار کماتی ہوں کیونکہ ایک باپ نے اپنی بیٹی کے پَر نہیں کاٹے تھے۔
شوہر خاموشی سے سنتا رہا۔
بیوی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
"اگر آج میں صرف لوگوں کے ڈر سے نوکری چھوڑ دوں
تو کل ہماری بیٹی بھی یہی سنے گی کہ عورت کی کامیابی مرد کی بے عزتی ہے۔"
"آپ کی 50 ہزار اور میری 90 ہزار
یہ مقابلہ نہیں، ہماری ٹیم ہے۔"
"1 لاکھ 40 ہزار میں ہمارے بچوں کے خواب بستے ہیں
ان کا مستقبل ان کی عزت ان کی پڑھائی
پھر اس نے شوہر کا ہاتھ پکڑا اور کہا:
"مردانگی عورت کو دبانے میں نہیں ہوتی
اس کا ہاتھ تھامنے میں ہوتی ہے۔"
"حضرت خدیجہؓ نبی ﷺ سے زیادہ مالدار تھیں۔
انہوں نے تجارت کی کامیابی حاصل کی
مگر نبی ﷺ نے کبھی اپنی انا کو درمیان میں نہیں آنے دیا۔"
"اصل مرد وہ ہوتا ہے
جو اپنی عورت کی کامیابی پر فخر کرے، خوف نہیں۔"
یہ سن کر شوہر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
اسے پہلی بار احساس ہوا
وہ اپنی بیوی سے نہیں، لوگوں کی سوچ سے ہار رہا تھا۔
اگلے دن خاندان پھر اکٹھا تھا۔
اسی رشتے دار نے دوبارہ طنز کیا:
"او بھائی، بیوی اب بھی تم سے زیادہ کماتی ہے؟"
اس بار شوہر مسکرایا
اور مضبوط آواز میں بولا:
"ہاں۔
اور مجھے اس پر فخر ہے۔"
"کیونکہ میری بیوی صرف پیسے نہیں کماتی
وہ میرے بچوں کا مستقبل بناتی ہے۔"
"اس کی کمائی میں غرور نہیں برکت ہے۔
اور میں خوش نصیب ہوں کہ میرے گھر میں ایک مضبوط عورت موجود ہے۔"
اس دن پہلی بار
بیوی نے اپنے شوہر کو واقعی "مرد" محسوس کیا۔
مورل آف دی اسٹوری:
1. عورت کی کامیابی، مرد کی ناکامی نہیں ہوتی۔
2. کامیاب شادی وہاں ہوتی ہے جہاں انا نہیں، ساتھ ہوتا ہے۔
3. اصل مرد وہ ہے جو عورت کے خواب توڑتا نہیں انہیں پورا کرنے میں ساتھ دیتا ہے۔
4. میاں بیوی اگر ٹیم بن جائیں، تو غربت بھی ہار جاتی ہے
السلام علیکم
صبح بخیر 💕
یہ وہ مہینہ تھا جس میں *رحمتیں برسیں* ، *مغفرت* کے *دروازے کھلے* ، اور *دلوں* کو *سکون* ملا۔
یا رب!
جو *نیکیاں* ہم نے اس مہینے میں کیں،
انہیں *قبول فرما* ، اور *ہمیں* سارا سال
*ان پر قائم* رہنے کی *توفیق* عطا فرما۔آمین
#رمضان_2026
مذاکرات کا دوسرا دور شروع ان شاء اللہ کامیابی جدو جہد کرنے والوں کی ہو گی
سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا تھا کہ عام آدمی کیا ہے اُسکی کیا حثیت ہے۔
آج وقت نے دکھایا کہ ایک طرف آزادکشمیر کے صرف 3 عام آدمی بیٹھے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے سابق وزیراعظم سمیت درجنوں سینیر سیاست دان بیٹھے ہیں، وفاقی وزراء اور مشیر خود چل کر انکے پاس مذاکرات کیلئے آئے ہیں۔
یہ سینیر سیاسی قائدین اور اسٹیبلشمنٹ کل سے مظفرآباد میں عام آدمیوں سے مزاکرات کیلئے انتظار کر رہی ہے۔۔۔
#RightsMovementAJK
Some of Pakistan’s mainstream media and some #Pakistani politicians, including those from Azad Kashmir, have turned into marketplaces of lies, deliberately spreading false narratives and misleading the public about the Kashmiri protests.
#RightsMovementAJK#KashmirCrisis#کشمیر
AJK govt. and Pakistani forces are committing terrorism in Azad Jammu & Kashmir by killing and injuring innocent people. No terrorist will be forgiven, bullets on peaceful protesters will never be pardoned.
Sardar Umar Nazir, JKJAAC #RightsMovementAJK#kashmirprotests#JKJAAC
@MJibranNasir Hospitals aren't treating the injured, no postmortems are being done, FIRs aren't being registered, no signals, & media is spreading propaganda. Instead of standing with the oppressed, some are busy calling us traitors.
Tough times,but this too shall pass.
#RightsMovementAJK
شوکت میر کی عوام سے پر امن رہنے کی اپیل
ان شہادتوں کے باوجود میں کہتا ہوں عوام پرامن رہیں، ان شہیدوں کی وارث ایکشن کمیٹی ہے ہم بدلہ لیں گے
#RightsMovementAJK