#اردو_زبان
دعا مانگنے کا طریقہ قرآن پاک میں اللّہ تعالیٰ نے خود بتایا ہے۔
*دعا مانگنے کا طریقہ قرآن پاک میں اللّہ تعالیٰ نے خود بتایا ہے۔*
اللّہ تعالیٰ نے فرمایا:
*وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا*
اور اللہ ہی کے لیے سب سے اچھے نام ہیں، لہٰذا اُسے انہی ناموں کے ذریعے پکارو
یعنی اپنی حاجت کے الفاظ ادا کرنا اور اسی کی مناسبت سے اللّہ تعالیٰ کی صفت یا صفاتی نام کا حوالہ دینا۔
یا پہلے اللّہ تعالیٰ کو صفاتی نام سے بلانا اور پھر اسی مناسبت سے دعا مانگنا ۔
پھر اللّہ تعالیٰ نے اسی کے مطابق دعائیں ��ھی خود ہی سکھائی ہیں اور فرشتوں، انبیاء اور نیک لوگوں کی طرف سے مانگی گئی دعائیں بھی قرآن پاک میں بیان فرمائی ہیں ۔
ان میں چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں:
*وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ*
اور کہیے: اے میرے رب! بخش دے اور رحم فرما، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر ہے۔
*قُلِ ٱللَّهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلۡمُلۡكِ تُؤۡتِی ٱلۡمُلۡكَ مَن تَشَاۤءُ*
آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے
*رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ*
اے ہمارے رب! ہم سے یہ عمل قبول فرما۔ بے شک تو ہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
*وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ*
اور ہماری توبہ قبول فرما۔ بے شک تو ہی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
*وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ*
اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما۔ بے شک تو ہی بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔
*أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ*
مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
*قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ*
انہوں نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا فرما جو میرے بعد ک��ی کے لائق نہ ہو۔ بے شک تو ہی بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔
*رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارا نور مکمل فرما دے اور ہمیں بخش دے۔ بے شک تو ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
*رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ*
اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے لیے آزمائش نہ بنا اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے رب! بے شک تو ہی غالب، کمال حکمت والا ہے۔
*وَ��َكَرِیَّاۤ إِذۡ نَادَىٰ رَبَّهُۥ رَبِّ لَا تَذَرۡنِی فَرۡدࣰا وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلۡوَ ٰرِثِینَ*
اور زکریا (علیہ السلام) کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ، تو سب سے بہتر وارث ہے.
*رَبَّنَا وَءَاتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخۡزِنَا یَوۡمَ ٱلۡقِیَـٰمَةِۖ إِنَّكَ لَا تُخۡلِفُ ٱلۡمِیعَادَ*
اے ہمارے پالنے والے معبود! ہمیں وه دے جس کا وعده تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر، یقیناً تو وعده خلافی نہیں کرتا.
*وَٱرۡزُقۡنَا وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلرَّ ٰزِقِینَ*
اور تو ہم کو رز�� عطا فرمادے اور تو سب عطا کرنے والوں سے اچھا ہے۔
*رَبَّنَا ٱفۡتَحۡ بَیۡنَنَا وَبَیۡنَ قَوۡمِنَا بِٱلۡحَقِّ وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلۡفَـٰتِحِینَ*
اے ہمارے پروردگار! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے موافق فیصلہ کر دے اور تو سب سے اچھا فیصلہ کرنے واﻻ ہے۔
*وَأَدۡخِلۡنَا فِی رَحۡمَتِكَۖ وَأَنتَ أَرۡحَمُ ٱلرَّ ٰحِمِینَ*
اور ہم دونوں کو اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے۔
*أَنتَ وَلِیُّنَا فَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَاۖ وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلۡغَـٰفِرِینَ*
تو ہی تو ہمارا کارساز ہے پس ہم پر مغفرت اور رحمت فرما اور تو سب معافی دینے والوں سے زیاده اچھا ہے۔
*وَقُل رَّبِّ أَنزِلۡنِی مُنزَلࣰا مُّبَارَكࣰا وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلۡمُنزِلِینَ*
اور کہنا کہ اے میرے رب! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں.
*إِنَّهُۥ كَانَ فَرِیقࣱ مِّنۡ عِبَادِی یَقُولُونَ رَبَّنَاۤ ءَامَنَّا فَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَا وَأَنتَ خَیۡرُ ٱلرَّ ٰحِمِینَ*
میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان ﻻچکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانوں سے زیاده مہربان ہے.
*رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوبَنَا بَعۡدَ إِذۡ هَدَیۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحۡمَةًۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡوَهَّابُ*
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے واﻻ ہے
*فَتَقَبَّلۡ مِنِّیۤۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِیعُ ٱلۡعَلِیمُ*
تو میری طرف سے قبول فرما! یقیناً تو خوب سننے واﻻ اور پوری طرح جاننے واﻻ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
پرائیویٹ ڈی این اے ٹیسٹ سے بچے کا نسب ختم نہیں ہو سکتا، لاہور ہائیکورٹ
شادی کے دوران پیدا ہونے والا بچہ، قانوناً جائز اولاد ہے، ہائیکورٹ
ماں کی اجازت اور عدالتی حکم کے بغیر بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ عزت اور پرائیویسی کے خلاف ہے، فیصلہ
جسٹس اسد علی باجوہ نے اہم فیصلہ جاری کیا
ڈی این اے رپورٹس ،کو عام طور پر مان لیا گیا تو معاشرے میں انتشار پھیلے گا، ہائیکورٹ
باپ نسب سے انکار، صرف پیدائش کے 40 دن کے اندر کر سکتا ہے، ہائیکورٹ
پیدائش کے تقری��اً 4 ماہ بعد کرایا گیا ڈی این اے ٹیسٹ قانون میں بے حیثیت ہے، ہائیکورٹ
بچے کی بھلائی سب سے مقدم ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم معمولی بات پر نہیں دیا جا سکتا، ہائیکورٹ
بچے کی عزت، پرائیویسی اور بھلائی** کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے، ہائیکورٹ
جسٹس اسد علی باجوہ نے اسامہ طاہر و دیگر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
8 صفحات کا فیصلہ رپورٹنگ کے لیے منظور، ہائیکورٹ
اسامہ طاہر اور دیگر کی درخواست خارج، نچلی عدالتوں کے فیصلے برقرار، ہائیکورٹ
ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر بیٹے کا خرچہ روکنے کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ
*مرد کے لیے عورت کی سب سے زیادہ پرکشش چیز کیا ہوتی ہے*
اکثر لڑکیاں سوچتی ہیں کہ مرد کو صرف خوبصورتی، گورا رنگ یا مہنگے کپڑے پسند ہوتے ہیں۔
اور لڑکے بھی یہی سمجھتے ہیں۔
لیکن سائنس اور حقیقت دونوں کہتے ہیں: *مرد کو سب سے پہلے شکل نظر آتی ہے، لیکن وہ رکتا اس عورت کے پاس ہے جس میں سکون ہوتا ہے۔*
آج اس کو سچائی کے ساتھ سمجھتے ہیں۔
*1. سب سے پہلی چیز: مسکراہٹ اور چہرے کا سکون*
سائنس کہتی ہے کہ مرد کے دماغ کو سب سے پہلے وہ چہرہ اچھا لگتا ہے جو غصے والا نہ ہو، جو تھکا ہوا نہ ہو، جس پر ہلکی سی مسکراہٹ ہو۔
مثال سے سمجھیں:
دو دکانیں ہیں۔ ایک دکان پر دکاندار ہر وقت غصے م��ں بیٹھا ہے، اور دوسری دکان پر دکاندار مسکرا کر بات کرتا ہے۔ آپ کس دکان پر دوبارہ جائیں گی؟
بالکل اسی طرح مرد بھی اس عورت کی طرف دوبارہ جاتا ہے جس کے پاس بیٹھ کر اسے سکون ملتا ہے، ٹینشن نہیں۔
خوبصورتی 2 منٹ کی ہوتی ہے، لیکن مسکراہٹ اور نرم لہجہ عمر بھر یاد رہتا ہے۔
2. دوسری چیز: عزت دینے والا انداز
مرد کو سب سے زیادہ کشش اس عورت میں لگتی ہے جو اس کی بات کو عزت دے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ عورت ہر بات پر "جی جی" کرے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ مرد کو دوسروں کے سامنے نیچا نہ دکھائے، اس کا مذاق نہ اڑائے، اس کی محنت کی قدر کرے۔
ایک مرد جو سارا دن باہر لوگوں کے طعنے سنتا ہے، جب گھر آتا ہے تو اسے ایک ایسی عورت چاہیے ہوتی ہے جو کہے: "کوئی بات نہیں، تم نے کوشش کی، یہی بہت ہے۔"
یہ ایک جملہ کسی بھی خوبصورتی سے زیادہ طاقتور ہے۔
3. تیسری چیز: اعتماد (Confidence)
مرد کو وہ عورت پرکشش لگتی ہے جو خود کو جانتی ہو۔ جو ہر وقت خود کو دوسری عورتوں سے موازنہ نہ کرتی ہو۔ جو کہے "میں ایسی ہی ہوں، اور میں اپنے آپ سے خوش ہوں۔"
جو لڑکی ہر وقت کہتی ہے "میں موٹی ہوں، میں کالی ہوں، میں اچھی نہیں ہوں" — وہ مرد کو بھی تھکا دیتی ہے۔
اور جو لڑکی صاف ستھری رہتی ہے، اپنے بالوں کا، اپنے کپڑوں کا، اپنی باتوں کا خیال رکھتی ہے — وہ چاہے بہت خوبصورت نہ بھی ہو، وہ پرکشش لگتی ہے۔
پرکشش ہونا مہنگا ہونا نہیں ہے، *صاف ستھرا اور باوقار ہونا ہے۔*
*4. چوتھی چیز: آواز اور بات کرنے کا انداز*
سائنس کہتی ہے کہ مرد کو عورت کی آواز بہت متاثر کرتی ہے۔ تیز چیخنے والی آواز مرد کو دور کر دیتی ہے، اور نرم، آرام سے بات کرنے والی آواز مرد کو قریب لے آتی ہے۔
اس کا مطلب اونچی آواز میں بات نہ کرنا نہیں، بلکہ بات میں نرمی رکھنا ہے۔
*5. پانچویں چیز: ذہانت اور سمجھداری*
مرد شروع میں شکل دیکھتا ہے، لیکن شادی وہ اس عورت سے کرنا چاہتا ہے جو سمجھدار ہو۔ جو مشکل وقت میں رونا دھونا نہ شروع کر دے، بلکہ کہے "ہم مل کر حل نکالتے ہیں۔"
مرد کو وہ عورت سب سے زیادہ یاد رہتی ہے جس نے اس کے برے وقت میں اس کا ساتھ دیا ہو۔
*تو پھر سب سے زیادہ پرکشش چیز کیا ہوئی؟*
اگر ایک لائن میں کہیں تو:
> *مرد کو وہ عورت سب سے زیادہ پرکشش لگتی ہے جس کے پاس بیٹھ کر ا��ے لگے کہ "میں یہاں محفوظ ہوں، میری عزت ہے، اور مجھے سکون مل رہا ہے۔"*
رنگ گورا ہو یا سانولا، قد لمبا ہو یا چھوٹا — یہ سب کچھ وقت کے ساتھ عام ہو جاتا ہے۔
لیکن عزت، نرمی، مسکراہٹ اور سمجھداری — یہ چیزیں عمر کے ساتھ اور زیادہ خوبصورت ہو جاتی ہیں۔
*لڑکیوں کے لیے ایک پیغام:*
آپ کو پرکشش بننے کے لیے خود کو بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کو صرف 3 چیزوں پر کام کرنا ہے:
*1. اپنی صفائی کا خیال رکھیں*
*2. اپنی زبان کو نرم رکھیں*
*3. اپنی عزت خود کریں، تاکہ دوسرا بھی کرے*
جو عورت اپنی عزت خود کرتی ہے، مرد بھی اس کی عزت کرتا ہے۔
*لڑکوں کے لیے ایک پیغام:*
اگر آپ کو صرف شکل ہی چاہیے، تو آپ کو خوبصورت گڑیا مل جائے گی، بیوی نہیں۔
بیوی وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ آپ بڑھاپے میں بھی بیٹھ کر چائے پی سکیں۔
اس لیے عورت کو صرف آنکھوں سے نہیں، دل اور عقل سے بھی دیکھیں۔
یہ تحریر کسی کو نیچا دکھانے کے لیے نہیں، بلکہ یہ سمجھانے کے لیے ہے کہ اصل کشش شکل میں نہیں، کردار اور سکون میں ہوتی ہے۔
زنانی دنیا 🤎
> نوٹ: یہ تحریر صرف عام معلومات اور آگاہی کے لیے ہے۔
یہ الفاظ مولانا فضل الرحمان کے ہیں۔۔غور سے سنیے ۔۔ دن بدلتے ہیں تو دل بھی بدل جاتے ہیں ۔
“جو تمہیں گالیاں دے وہ صدر وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزیر دفاع بن جائے اور جو کہے کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے وہ آج جیل میں ہے اور اس کی پارٹی کو جلسہ کرنے کی بھی اجازت نہیں “
شکر گزاری اور اللہ کی نعمتوں کی خاص دعا
اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكُرُ وَلَكَ الْمُلْكُ وَلَكَ الحِكْمَةُ وَلَكَ الْعِزُّ وَلَكَ جَمِيعُ الْخَيْرِ وَلَكَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ نِعْمَةٍ ، وَلَكَ الشُّكُرُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ نِعْمَةٍ
اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں اور تمام تعریفیں تیرے اور تمام حکمتیں تیرے لیے ہیں اور تمام بادشاہی تیرے لیے اور تمام عزتیں تیرے لیے ہیں اور تمام بھلائیاں کے لیے پر اور ہر نعمت کے ہر نعمت کے لیے ہی ہاتھ میں ہیں تمام شکر اللہ کے لیے ہے۔
یہ ہمیں”کلٹ“ کہتے ہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ہم عمران خان کی اتنی عزت کیون کرتے ہیں۔
ایک بار کوئی سچا مسلمان یہ UNGA Speech دیکھ لے، وہ بھی ہماری طرح عزت اور احترام کرے گا عمران خان کا
کیا دل سے ہمارے نبی ﷺ کی بات کی تھی دنیا کے سامنے۔ دل جیت لیا تھا پوری امت مسلمہ کا-
کچھ مائیں بچوں کے گھر میں رہتے ہوئے بھی آہستہ آہستہ مہمان بن جاتی ہیں۔
شازیہ بیگم کے تین بیٹے تھے۔
تینوں کی شادیاں ہوئیں، تینوں الگ گھروں میں آباد ہو گئے۔
شروع میں ہر بیٹا کہتا:
"امی، آپ ہمارے ساتھ رہیں گی۔"
مگر عملی زندگی میں ہر گھر کے اپنے مسائل تھے۔
کسی کے بچے چ��وٹے تھے، کسی کا گھر تنگ تھا، کسی کی بیوی نوکری کرتی تھی۔
آخرکار ماں ایک بیٹے کے گھر سے دوسرے بیٹے کے گھر منتقل ہوتی رہیں۔
وہ کبھی شکایت ��ہیں کرتیں۔
بس اپنا چھوٹا سا بیگ اٹھاتیں اور کہتیں:
"بیٹا، جہاں تمہیں آسانی ہو، مجھے وہیں رکھ لو۔"
ایک دن سب سے چھوٹے بیٹے نے مذاق میں کہا:
"امی، آپ کا یہ بیگ تو اب پورا سفر کر چکا ہے۔"
ماں ہنس دی۔
"ہاں بیٹا، شاید تم لوگوں کے گھروں سے زیادہ راستے دیکھ لیے ہیں۔"
اس رات بہو نے الماری صاف کرتے ہوئے ماں کی کچھ پرانی چیزیں الگ کر دیں۔
ایک پرانی شال، چند خط، شادی کی تصویر، اور بچوں کے بچپن کے کپڑے۔
ماں خاموشی سے دیکھتی رہیں۔
پھر بولیں:
"یہ سب پھینک دو۔ اب کس کام کا ہے؟"
بہو نے کہا:
"امی، جگہ بہت گھیرتے ہیں۔"
ماں نے سر ہلا دیا۔
اگلی صبح وہ اپنے بیٹے کے پاس گئیں۔
"بیٹا، مجھے ایک چھوٹا سا کمرہ کرائے پر لے دو۔"
بیٹا حیران ہوا۔
"کیوں؟ یہاں کیا مسئلہ ہے؟"
ماں نے مسکرا کر کہا:
"کوئی مسئلہ نہیں۔ بس اب میں کسی کے گھر میں جگہ نہیں گھیرنا چاہتی۔"
بیٹے کی آنکھیں بھر آئیں۔
"امی، آپ ہمیں چھوڑ کر کہاں جائیں گی؟"
ماں نے جواب دیا:
"بیٹا، میں تمہیں نہیں چھوڑ رہی… میں صرف اپنی با��ی زندگی کسی کے لیے بوجھ بننے کے خوف کے بغیر گزارنا چاہتی ہوں۔"
اس دن بیٹے نے پہلی بار ماں کی الماری دیکھی۔
اس میں کپڑے کم تھے۔
زیادہ تر جگہ بچوں کے پرانے کپڑوں، تصویروں اور یادوں نے گھیر رکھی تھی۔
اسے اچانک احساس ہوا:
ماں نے زندگی بھر گھر بنایا تھا، مگر بڑھاپے میں اسے اپنے لیے ایک کمرہ بھی مانگنا پڑ رہا تھا۔
والدین کو صرف کھانا اور دوا نہیں چاہیے۔
انہیں یہ احساس بھی چاہیے کہ وہ اب بھی اپنے ہی گھر کے فرد ہیں، اضافی سامان نہیں۔
ایک اچھے مرد کو چھوڑنے کا سب سے تیز راستہ
دھوکہ دینا نہیں ہے بلکہ
اُن کی Tension کی سب سے بڑی وجہ بن جانا ہے
ہم مرد پہلے سے ہی دُنیا سے لڑ رہے ہوتے ہیں
کام کا پریشر ، پیسوں کی ضرورتیں گھر والوں کی امیدیں
اور ایسے میں ہمارے من پسند شخص کا ساتھ بھی اگر
جنگ کا میدان بن جائے
تو ہم زیادہ دن نہیں ٹِک پاتے
یقین کریں ہم اس لیئے نہیں چھوڑتے کہ ہمیں
آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی مِل جاتی ہے
بلکہ ہم تب چھوڑتے ہیں جب ہماری زندگی سے سکون غائب ہو جاتا ہے
اگر ہر بات ایک بحث بن جائے
ہر فیصلے پہ شک کیا جائے
ہر پَل Tension سے بھرا ہو
تو پھر وہ ساتھ نہیں بلکہ ایک پریشر ہوتا ہے
ہمیں مقابلہ کرنے والی لائف پارٹنر نہیں چاہیئے ہوتی
ہمیں وہ نرمی چاہیئے ہوتی ہے جو
باہر کی سخت دنیا میں نہیں ملتی
وفاداری زبردستی نہیں چھینی جاتی
وفا داری کمائی جاتی ہے
اس لیئے اگر کوئی آپ سے دُور ہو رہا ہے تو
اُس سے پوچھیئے کہ کیا
"آپ اُس کی زندگی کا سکون ہیں یا پرابلم ؟"
I said those words at a press conference. @AmmyVirk turned them into music. And now they’ve taken on a life of their own. ❤️
What an unexpected and beautiful surprise. Thank you, Ammy, for giving those words a whole new life. Much love and respect from Lehnda Punjab Pakistan. ❤️
🚨🚨یہ تحریر میری طرف سے سب کے لیے تحفہ ہے
ازدواجی تعلق اورمرد
عورت جب اپنی ازدواجی ذمہ داری بھی بھیک کی طرح احسان چڑھا کر دے ، تو ہر دفعہ شوہر سکون کی بجائے ذلت محسوس کرتا ہے ، یہ چیز نفسیاتی گرہ ڈال دیتی ہے اور مرد کے دماغ میں جنسی لحا�� سے rejection پیدا ہو جاتی ہے ،جونہی وہ تسکین کے حصول کے لئے قریب جاتا ہے،بیوی کے چہرے پر کراہت اور زبردستی کے تاثرات دیکھتا ہے تو تیس سیکنڈز کے اندر نامرد ہو جاتا ہے ۔ اور اس ری جیکشن کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے ۔ جنسی دوا بھی اس کے لئے پیناڈول بن جاتی ہے ۔ عورت کبھی نہیں کہتی نہ جتلاتی ہے کہ شوہر کا تقرب اس کی بھی ضرورت ہے ، شوہر کو زیر بار رکھنے کے لئے وہ اس عمل کو ون وے ٹریفک بنا دیتی ہے ۔
کئ مردوں نے بتایا ہے کہ وہ جونہی بیوی کا چہرہ دیکھتے ہیں ان کے تمام جذبات کہیں دور جا سوتے ہیں ۔ کئی بہت ساروں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ شاید ان پر تعویز کر کے جنسی عمل کی بندش ک�� دی ہے ، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب ہم باہر منہ مارتے ہیں تو بیس سال کے بن جاتے ہیں اگر بیماری ہو تو وہاں بھی ہو ،، اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف میاں بیوی کے تعلق کی بندش کی گئی ہے ،
Impotent for wives are not impotent for Lovers.
عربی کی ضرب المثال ہے کہ عورت کے ساتھ زیادتی اگرچہ چھٹے آسمان پر کرو مگر وہ یاد اس کو بستر پر آتی ہے ، یعنی جس وقت خاموشی اور مراقبے کی ضرورت ہے اس وقت وہ خانگی معاملات کو ڈسکس کرنا شروع کر دے گی تا کہ شوہر سے معافی منگوا سکے ،،، اور اس سے اس راحت کے بدلے سجدہ نہ سہی رکوع ضرور کروا لے ، یہ وہ مرحلہ ہیں جہاں مرد سمجھ جاتا ہے کہ یہ عمل دو طرفہ نہیں بلکہ یکطرفہ ہے جہاں اسے آئی ایم ایف کے ساتھ نئی شرائط پر نیا پیکیج لینا ہے ۔ اپنے صحیح کو بھی غلط کہنا ہوگا اور وائف کے غلط کو بھی صحیح کہنا ہو گا ۔۔۔ جس عمل کو مودت و رافت کا سبب بننا تھا وہ ویسی ہی نفرت پیدا کر دیتا ہے جیسے ہم آئی ایم ا��ف سے کرتے ہیں ، گالیاں بھی دیتے ہیں مگر پیکیج میں جانے کے لئے منتیں بھی کرتے رہتے ہیں ۔ جنہیں آخرت کا خیال نہیں ہوتا وہ اس ساری کھچ کھچ سے دور کسی پگڈنڈی پر نکل جاتے ہیں۔
مرد جتنا مضبوط ہوتا ہے جنسی معاملات میں اس سے بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے اگر وہ ایک بار سیکس میں ناکام ہوجائے تو وہ اس وقتی کمزوری کو حقیقی کمزوری تصور کرنے لگتا ہے پھر وہ ایسے ہی حکیم اور ڈاکٹر بدلتا رہتا ہے جیسے وطن عزیز میں حکمران بدلتے ہیں۔
جزاکﷲ 💯❤️✌️👍
چہرے کی چھائیاں، داغ دھبے اور دانوں کے لیے یہ والا گھریلو نسخہ آزمائیں۔
ہوالشافی
اگر چہرے پر چھائیاں، داغ دھبے یا چھوٹے چھوٹے دانے ہیں تو یہ آسان سا گھریلو نسخہ استعمال کر سکتے ہیں۔
اجزاء:
بیسن: 1 چمچ
ہلدی:ایک چٹکی
دودھ:2 چمچ
لیموں کا رس: آدھا چمچ
عرق گلاب: چند قطرے
استعمال کا طریقہ
تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں، پھر چہرے پر لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں۔
یہ نسخہ جلد کی صفائی اور تازگی میں مددگارہے، مسلسل استعمال سے داغ دھبے کچھ کمی آئے گی۔
جن کی جلد حساس ہے وہ لیمو�� استعمال نہ کریں، صرف بیسن اور دودھ کا استعمال کریں۔ پہلی بار استعمال سے پہلے تھوڑا سا پیسٹ ہاتھ پر لگا کر ضرور چیک کرلیں۔
ہر چیز ہر جلد کو سوٹ نہیں کرتی، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔
ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا:
"آپ کبھی کسی سے بدلہ کیوں نہیں لیتے؟"
انہوں نے مسکرا کر کہا:
"کیونکہ میں نے زندگی میں ایک چیز بہت دیر سے سیکھی ہے۔"
پوچھا:
"کیا؟"
کہنے لگے:
"جس شخص نے مجھے تکلیف دی، اگر میں اسے معاف نہ کروں تو وہ ایک بار مجھے تکلیف دے کر چلا گیا، لیکن میں اسے ہر روز یاد کرکے خود کو تکلیف دیتا رہوں گا۔"
یہ بات بہت سادہ تھی، لیکن بہت گہری۔
ہم میں سے کتنے لوگ ایسے لوگوں کو اپنے دل میں اٹھائے پھر رہے ہیں ج�� شاید ہمیں یاد بھی نہیں کرتے۔
کسی نے دس سال پہلے کچھ کہا تھا۔
کسی نے دھوکا دیا تھا۔
کسی نے چھوڑ دیا تھا۔
کسی نے حق مارا تھا۔
کسی نے سب کے سامنے ہماری بے عزتی کی تھی۔
وہ واقعہ گزر گیا۔
لوگ آگے بڑھ گئے۔
لیکن ہم نے اسے اپنے اندر محفوظ کرلیا۔
ہر بار یاد کرتے ہیں تو زخم دوبارہ تازہ ہوجاتا ہے۔
معاف کرنا اس بات کا اعلان نہیں کہ جو ہوا وہ درست تھا۔
معاف کرنا یہ بھی نہیں کہ آپ دوبارہ اسی شخص پر اعتماد کریں۔
کبھی معافی کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے:
"میں اس واقعے کو اپنی باقی زندگی کا مالک نہیں بناؤں گا۔"
اسلام ہمیں انتقام کی طاقت کے ساتھ معافی کی فضیلت بھی سکھاتا ہے۔
اور شاید انسان کی اصل طاقت یہی ہے کہ وہ بدلہ لینے کی قدرت رکھتے ہوئے بھی اللہ کے لیے درگزر کر دے۔
ہر زخم کا جواب زخم نہیں ہوتا۔
کچھ زخم وقت کے حوالے کرنے پڑتے ہیں۔
اور کچھ لوگوں کو اللہ کے حوالے کرکے خود آگے بڑھنا پڑتا ہے۔
کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔
اسے ان لوگوں کی یاد میں ضائع نہ کریں جنہوں نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔
’’ہم نے اپنی نسل کو ناکارہ خود بنایا‘‘
ایک خوبصورت تحریر ضرور پڑھیں....
یہ کہنا شاید تلخ ہو، مگر سچ یہی ہے کہ ہم پاکستانی اپنی آئندہ نسلوں کو خود ہی ناکارہ اور مفلوج بنا رہے ہیں۔
گھروں میں بچوں کی تربیت کا جو ماڈل رائ�� ہے، اس میں ماں ہر کام کا مرکز ہے۔
اور بچے صرف "حکم دینے والے" بن کر پروان چڑھتے ہیں۔ ماں بچے کے جوتے پالش کرے، لنچ باکس تیار کرے، کتابیں کور کرے، بستر لگائے، اور یہاں تک کہ پانی کا گلاس بھی لا کر دے۔
تو پھر اس بچے سے خود مختاری اور ذمہ داری کی توقع کرنا سراسر ناعاقبت اندیشی ہے۔
بچوں کو ہر چیز حاضر ملنے کی عادت ہو جاتی ہے۔ وہ کسی چیز کی قدر کرنا نہیں سیکھتے،
نہ ہی ان میں خود کچھ کرنے کی خواہش یا تربیت پیدا ہو پاتی ہے۔ ماں اگر ہر لمحہ بچوں کی خدمت میں مصروف رہے گی
تو وہ بچے کبھی خود کفیل، باہمت اور باعمل شہری نہیں بن سکتے۔
پھر جب یہی بچے بڑے ہو کر شوہر بنتے ہیں، تو بیوی سے بھی وہی توقع رکھتے ہیں جو بچپن میں ماں سے رکھی گئی۔
بیوی کو "خدمت گزار" کا درجہ دیا جاتا ہے، نہ کہ ایک شریکِ زندگی کا۔
بیوی کے جذبات، احساسات اور تھکن کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، کیونکہ انہیں زندگی بھر یہی سکھایا گیا کہ عورت کا کام صرف مرد کی خدمت ہے۔
یوں ایک نسلی روایتی غلامی پروان چڑھتی ہے
یہ نظام نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے کو بھی برباد کر رہا ہے۔ ہم نئی نسل کو ذمہ داری، خود اعتمادی اور خود انحصاری کی تربیت دینے کے بجائے سہل پسندی، نرگسیت اور بے عملی سکھا رہے ہیں۔
اصلاح کیسے ممکن ہے؟
ماں باپ کو چاہیے کہ بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی خود کام کرنے کی عادت ڈالیں۔
بچے خود اپنے کپڑے رکھیں، لنچ باکس تیار کریں، اپنے بستر لگائیں، اور اپنی چیزوں کی حفاظت کرنا سیکھیں۔
اسی طرح شوہروں کو بھی سکھایا جائے کہ بیوی کی خدمت لینا نہیں، بلکہ اس کے ساتھ زندگی بانٹنا اصل مردانگی ہے۔
یاد رکھیں،
اگر ہم نے اپنے بچوں کو آسانیاں دینے کے نام پر ان سے ان کی صلاحیتیں چھین لیں، تو آنے والا کل صرف پچھتاوے کا دن ہو گا۔
فاطمہ عائشہ سے اقتباس
منقول
باپ نے بیٹے سے صرف ایک سوال پوچھا
بیٹا کئی مہینوں سے باپ سے بات نہیں کر رہا تھا۔
اسے لگتا تھا باپ نے اسے کبھی آزادی نہیں دی۔
ایک دن غصے میں اس نے کہا:
"آپ نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے؟"
باپ خاموش رہا۔
صرف اتنا بولا:
"کچھ نہیں۔"
بیٹا گھر سے نکل گیا۔
کئی سال بعد باپ کی وفات ہو گئی۔
گھر کی صفائی کرتے ہوئے اسے ایک پرانی ڈائری ملی۔
اس میں ہر مہینے کے خرچ کا حساب لکھا تھا۔
اس کی فیس۔
اس کے کپڑے۔
اس کی کتابیں۔
اس کی موٹر سائیکل��
اس کی پہلی نوکری کے لیے خریدے گئے کپڑے۔
اور آخر میں ایک جملہ:
"بیٹے کو کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دینا کہ اس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے باپ نے اپنی ضرورت قربان کی ہے۔"
وہ ڈائری سینے سے لگا کر دیر تک روتا رہا۔
اس دن اسے سمجھ آیا کہ باپ اکثر محبت کا اظہار نہیں کرتا۔
وہ صرف اپنی پوری زندگی اس محبت پر خرچ کر دیتا ہے۔
کچھ باپ "میں تم سے محبت کرتا ہوں" نہیں کہتے، وہ اپنی پوری عمر اس جملے کا مطلب بن کر گزار دیتے ہیں۔