پورے ملک کے سیاستدان اکٹھے بیٹھے ہیں،
ایجنڈا کیا ہے؟
ایک گروپ کی ڈیمانڈ ہے،
یار ہمیں آرام سے حکومت میں عیاشی کرنے دو،
دوسرے کا رونا ہے کہ ہمیں بھی حصہ دو،،
مجال ہے یہ کنجر اکٹھے بیٹھ کے کبھی یہ سوچیں کہ عوام کی جان کیسے سوکھی کرنی ہے، صرف اقتدار کا رونا ہے۔۔..۔😡😡 😡 😡
ذرا مسکراٸیں۔۔😊😊
*اس کو کہتے ہیں مارکیٹنگ*😂
ادھر ارینج میرج میں جب ہم لڑکی دیکھنے جاتے ہیں تو ایک سوال تو فکس ہی ہوتا ہے:
"لڑکا کیا کرتا ہے؟" 😉
بھورا کے گھر والے اس کے لیے لڑکی دیکھنے گئے۔ ڈرائنگ روم میں چائے اور ادھر ادھر کی باتیں ختم ہونے کے بعد لڑکی کے والد نے آہستہ سے اصلی موضوع چھیڑا:
"تو آج کل آپ کا بیٹا کیا کام کرتا ہے؟"
بھورا کے والد نے چشمہ ٹھیک کیا، گلا صاف کیا اور پورے کارپوریٹ اسٹائل میں پریزنٹیشن شروع کر دی:
"دیکھیے، ہمارا بھورا اس وقت ایک ایگرو بیسڈ ڈائریکٹ ٹو کنزیومر اسٹارٹ اپ کا فاؤنڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر ہے۔ ہم آرگینک ہیلتھ اور ویلنیس سیکٹر میں ڈیل کرتے ہیں۔"
یہ سن کر لڑکی کا باپ ویسے ہی آدھا امپریس ہو گیا۔
"واہ! تو آپ کا پروڈکٹ کیا ہے؟"
بھورا کے والد نے پورے اعتماد سے جاری رکھا:
"ہمارے مین پورٹ فولیو میں ہائی پروٹین روسٹڈ لیگیومز اور ٹریڈیشنل کیرامیلائزڈ سویٹس ہیں۔ ہم را میٹی��یل ڈائریکٹ ہول سیل سپلائی چین سے سورس کرتے ہیں، پھر اپنی تھرمل پروسیسنگ یونٹ میں ڈرائی روسٹ کرتے ہیں۔ اور سب سے بڑی ہائی لائٹ یہ ہے کہ ہماری پیکجنگ 100 فیصد ایکو فرینڈلی اور بائیو ڈیگریڈیبل ہے!"
یہ سب سن کر لڑکی والے حیران رہ گئے۔ لگ رہا تھا جیسے کوئی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ہو!
لڑکی کے چچا سے رہا نہیں گیا:
"تو آپ کی کمپنی کا مین آفس کہاں ہے؟ اور کتنے ایمپلائز ہیں؟"
بھورا کے والد بغیر گھبرائے بالکل بھی نروس ہوئے بغیر بولے:
"دیکھیے، یہ ماڈرن لین اسٹارٹ اپ کا دور ہے، اس لیے ہم دکان کا کرایہ اور بجلی کے بل جیسے غیر ضروری خرچوں سے بچتے ہیں۔ ہمارا ایک موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹ ہے، جو ٹریفک اور پبلک فٹ فال کو دیکھتے ہوئے روزانہ اپنی لوکیشن بدلتا ہے۔ اور پورا آپریشن اکیلا میرا بیٹا ہی سنبھالتا ہے — وہ ایک سولوپرینیور ہے!"
اب لڑکی کا باپ تو بالکل کنفیوز ہو گیا۔ اسے لگا یہ انگریزی اس کی سمجھ سے باہر ہے۔
تو وہ بولا:
"مجھے یہ مارکیٹنگ والی زبان ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی۔ سادہ الفاظ میں بتائیں لڑکا کرتا کیا ہے؟"
اسی لمحے کونے میں بیٹھا لڑکے کا جگری دوست آہستہ سے بولا:
"انکل، ان کا مطلب ہے کہ ہمارا بھائی ہائی وے پر مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے اور ریوڑی کا ٹھیلا لگاتا ہے! وہ ریت میں کڑاہی میں چنے بھونتا ہے اور گاہکوں کو اخبار کی پڑیا میں ڈال کر دیتا ہے — جسے یہ لوگ بائیو ڈیگریڈیبل پیکجنگ کہہ رہے ہیں!" 😂
یہ سنتے ہی لڑکی کے والد کے ہاتھ سے چائے کا کپ گرتے گرتے بچا! 😜
تو بھائیو، مارکیٹنگ کے الفاظ کا جادو بڑی چیز ہے۔
اگر پریزنٹیشن زبردست ہو تو مونگ پھلی اور چنے کا ٹھیلا بھی کارپوریٹ اسٹارٹ اپ لگتا ہے! 😀😀😀
کچھ سمجھے ! اکیلے اکیلے مت ہنسیے ��� آگے بھی بھیجیے اور دوسروں کو بھی مسکرانے دیجیے 😁
ایک سرکاری ملازم نے سائیکل خریدی۔وہ ویسے
تو بہت خوبصورت تھی لیکن اس کے پیچھے کیرئیر نہیں تھا۔اس نے اپنے بیٹے کو ڈیلر کے پاس بھیجا کہ وہ اسے درست کرا لے۔جب سائیکل واپس آئی تو اس نے دیکھا کے اب کیرئیر تو ہے لیکن اسٹینڈ غائب ہے۔اس نے جا کرڈیلر سے دریافت کیا کے یہ کیا ماجرا ہے
اسٹینڈ کیوں نکالا ؟
ڈیلر نے جواب دیا کے صاحب جی! گورنمنٹ کی
نوکری میں ایک چیز مل سکتی ہے یا کیریئر
یا اسٹینڈ ، اگر اسٹینڈ لو گے تو کیرئیر خ��م اور
اگر کیرئیر بنانا ہے تو کبھی اسٹینڈ مت لینا۔
نوٹ: تمام سرکاری ملازم کے نام۔ 😊
واپڈا ٹاؤن میں چوروں نے ایک ہی رات میں 13 گرین میٹر اتار لئیے اور جاتے وقت اپنا رابطہ نمبر بھی کھمبے پر لکھ کر لگا گئے کہ جس کسی کو بھی میٹر واپس چاہیے تو رابطہ کر لیں 30،000 روپے کے عوض آپ کو آپکا میٹر واپس مل جائے گا
لوگوں نے واپڈا والوں کو بتایا تو انھوں نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے آپ ایف آئی آر درج کروائیں اور پھر ہم سے 80،000 میں نیا میٹر ایشو کروا لیی
لوگوں نے چوروں سے رابطہ کر کے 30،000 ادا کر کے پرانا میٹر لگوا لیا.
*پاکستان زندہ باد*
منقول