پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ انتظامی و سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیارت سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور ان کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں، جبکہ لواحقین کے مطالبے پر سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں پارلیمان کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمان سے باہر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ دہشت گردی اور امن و استحکام کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے زیارت سانحے کے لواحقین کے دکھوں کے ازالے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس مشکل صورتحال میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سیاسی مکالمے میں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامقصد ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، خواہ وہ حکومت میں ہوں یا حزبِ اختلاف میں, انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف پہلے دن سے واضح اور غیر متزلزل ہے، اور پارٹی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ریاستی اداروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
شہید بھی ہمارے ہوں، قتل بھی ہمارے جوان ہوں اور الزام بھی ریاست پر؟ یہ بیانیہ اب نہیں چلے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت واقعے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایک طرف ہمارے معصوم شہریوں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ دوسری جانب منظم پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
زیارت میں ہمارے پولیس جوانوں نے شیروں کی طرح لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان شہداء کی قربانیاں سیاست نہیں، پوری قوم کے احترام اور یکجہتی کی مستحق ہیں۔
پاکستان کے خلاف ہر سازش کو حکومت بلوچستان اور بلوچستان کے عوام مل کر ناکام بنائیں گے۔
@PakSarfrazbugti@dpr_gob
#SarfrazBugti #Balochistan #Ziarat #Pakistan #PoliceMartyrs #Shuhada #PakistanZindabad
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز کی زرداری ہاؤس میں ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے صوبے کی انتظامی اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا
@PakSarfrazbugti ❤️
@BBhuttoZardari ❤️
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے شریک 4,000 سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست۔
@PakSarfrazbugti
بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر تمام باہمت اور باصلاحیت خواتین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹولز اور کاروباری مواقع سے جوڑنا حکومت بلوچستان کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔ ہماری حکومت خواتین کی معاشی خودمختاری، ہنر مندی اور بااختیار بنانے کے لیے ایسے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ ترقی نسواں کی ٹیم کو اس کامیاب اقدام پر خراجِ تحسین کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ گوادر اور ماہی گیروں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پیچ چم مچھلی کے شکار، روزگار سے وابستہ مشکلات اور فشریز سیکٹر کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آزمائشیں ہمیشہ عارضی ہوتی ہیں، مگر مضبوط قیادت اور عوام کا اتحاد تاریخ بدل دیتا ہے۔ دعا ہے کہ بلوچستان امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، اور اللہ تعالیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔❤️
@PakSarfrazbugti@dpr_gob#SarfrazBugti#Balochistan
Pakistan and Balochistan are on the path of peace, stability, and progress, and we will not retreat from this course under any pressure or threat of terrorism.
@PakSarfrazbugti
الحمدللہ! بلوچستان میں گڈ گورننس اور ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب ایک اور اہم پیش رفت۔ حکومت بلوچستان نے پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اس جدید نظام کے ذریعے شہری پاکستان بھر سے نادرا سینٹرز، ڈپٹی کمشنر دفاتر اور Pak-ID پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ اس اقدام سے شفافیت میں اضافہ، جعلی ڈومیسائل کی روک تھام، عوام کو فوری سہولت اور سرکاری اداروں کے لیے محفوظ و قابلِ اعتماد تصدیقی نظام یقینی بنایا جائے گا ہم بلوچستان میں عوامی خدمات کو جدید، آسان اور شفاف بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے
بلوچستان میں پاکستان سے محبت کے جرم میں شہید ہونے والے میرے بھائی سراج رئیسانی کی آج آٹھویں برسی ہے۔ آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فورس کے جوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، میر سرفراز بگٹی۔
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنہ اڑک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی، میر سرفراز بگٹی۔
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹی۔
ماشکیل میں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ بلوچوں نے پنجابیوں کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے یہ حملہ پاکستان کی وحدت اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے آزادی کا جھوٹا لبادہ اوڑھنے والے دہشت گرد ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ریاست ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو انجام تک پہنچائے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے سامنے نہ کبھی جھکا ہے اور نہ کبھی جھکے گا۔