ننہا تیرتھ جب سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں یونیسف کے ہیلتھ کیمپ آیا تو یہ شدید غذائی قلت کا شکار تھا اور ڈاکٹرز نے اس کا علاج کیا۔ تیرتھ کا شمار ان 10 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرہ بچوں میں ہوتا ہے جن کا پچھلے 6 ماہ کے دوران یونیسف کے ہیلتھ کیمپس میں غذائی قلت کے لئے معائنہ کیا گیا۔