Unki tareef mein kahen kiya
Alfaaz hi nahi hain 🎶🎶🎶
Syra, one thing is for certain: you’ll shine wherever life takes you!
It’s largely because of your kind heart, lovable nature, and the respect and warmth you show to everyone around you.
I’d been thinking about writing a few words, but this certainly can’t be a goodbye note. Taking a step back to focus on your studies and career is perfectly understandable, and I wish you nothing but the very best in all your future endeavors.
You and I both started coming to the spaces more or less around the same time, with the likes of Bazme Naaz, Chai with Salmaan, and 7stars. From being a shy and hesitant co-host to becoming a host yourself, you truly came into your own and stepped up the game with panache.
Divas Lounge, Baithak, Kasauti, and KitKat all brought something new to the table, and along the way, we created a small circle of friends that I value immensely.
Our banter with each other is something I’ve always cherished, and I’ll continue to do so 😊
You are my bestie for sure!
آواز کے ہم راہ سراپا بھی تو دیکھوں
اے جان سخن میں تیرا چہرہ بھی تو دیکھوں
دستک تو کچھ ایسی ہے کہ دل چھونے لگی ہے
اس حبس میں بارش کا یہ جھونکا بھی تو دیکھوں
صحرا کی طرح رہتے ہوئے تھک گئیں آنکھیں
دکھ کہتا ہے میں اب کوئی دریا بھی تو دیکھوں
یہ کیا کہ وہ جب چاہے مجھے چھین لے مجھ سے
اپنے لئے وہ شخص تڑپتا بھی تو دیکھوں
اب تک تو مرے شعر حوالہ رہے تیرا
اب میں تری رسوائی کا چرچا بھی تو دیکھوں
اب تک جو سراب آئے تھے انجانے میں آئے
پہچانے ہوئے رستوں کا دھوکا بھی تو دیکھوں...!
پروین شاکر(خوشبو کی شاعرہ)
#ReflectionsbyFatima
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
Shaukat Khanum Hospital Karachi opens on 29 December 2026! 🎉
The third & largest cancer hospital in the network, bringing world-class care closer to patients in Sindh & southern Balochistan.
A proud milestone made possible by the people of Pakistan. Let’s celebrate and keep supporting free treatment for those who need it most.
Please donate generously
#ShaukatKhanumKarachi #SKMCH
بچپن میں ہر بچہ اسی طرح "ڈاکٹر ڈاکٹر" کھیلتا ہے۔
فرق بس اتنا ہے کہ کچھ لوگوں کے بچپن کے شوق پچپن کے بعد بھی پورے کرنے کی ضد پوری کی جا رہی ہے، وہ بھی عوام کے خرچے پر۔
اللّه پاکستان کی مشکل آسان کرے۔ اب یہ عوام کی جیب پر بہت بھاری پڑ رہے ہیں۔
🇵🇰 Pakistan – Concerning news: reports suggest that judicial orders concerning the medical care, family contact, conditions of confinement and access to counsel of Imran Khan and Bushra Bibi Khan have not been implemented. The UN Special Rapporteur on Torture and Working Group on Arbitrary Detention have previously raised concerns regarding their cases.
Read the press release by UN Special Rapporteur on Torture here: https://t.co/Zu2Tz1EO3T
Read the report of UN Working Group on Arbitrary Detention here: https://t.co/NsiJ7oHLIU
@SRjudgeslawyers
(UN Special pecial Rapporteur on the independence of judges and lawyers)
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
بخدمت جناب چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد
موضوع: سابق وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی صحت اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کھلا خط
جنابِ عالی،
نہایت ادب و احترام کے ساتھ اس کھلے خط کے ذریعے آپ کی توجہ ایک انتہائی اہم، انسانی اور آئینی معاملے کی جانب مبذول کروانا مقصود ہے، جس کا تعلق پاکستان کے سابق وزیراعظم جناب عمران خان کی صحت اور دورانِ حراست انہیں میسر طبی سہولیات سے ہے۔
جنابِ والا، آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 9 اور آرٹیکل 14 ہر شہری کو زندہ رہنے کے حق اور انسانی وقار کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص، خواہ وہ کسی بھی مقدمے میں زیرِ حراست یا قید ہو، بنیادی انسانی حقوق اور معیاری طبی علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ جناب عمران خان نہ صرف اس ملک کے سابق منتخب وزیراعظم ہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے مقبول رہنما اور عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بھی ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی صحت اور دورانِ قید علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے جو خبریں اور خدشات سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے ملک و بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ جیل حکام کی جانب سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے حوالے سے اہلِ خانہ اور وکلاء کی جانب سے مسلسل تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں ان کے ذاتی اور مستند معالجین تک مستقل رسائی بھی حاصل نہیں ہے۔
بحیثیت چیف جسٹس آف پاکستان، آپ آئین و قانون کے محافظ اور ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے سربراہ ہیں۔ قوم کی نظریں انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آپ کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ لہٰذا، آپ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ:
جناب عمران خان کی صحت کے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے مکمل طبی معائنے کے لیے ایک غیر جانبدار اور مستند میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جس میں ان کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا جائے۔
انہیں ان کی مرضی اور ضرورت کے مطابق بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور اگر ضروری ہو تو انہیں ہسپتال منتقل کر کے مکمل علاج کی اجازت دی جائے۔
ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان کی صحت سے متعلق باقاعدہ اور شفاف معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
امید واثق ہے کہ آپ انصاف کے تقاضوں اور انسانی ہمدردی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس اہم معاملے پر فوری اور مؤثر احکامات صادر فرمائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے اور آئینِ پاکستان کی بالادستی برقرار رہے۔
#SupremeCourt #ChiefJustice
🚨BREAKING: The United Nations has issued a strong warning!
UN Special Rapporteur Alice Jill Edwards has raised serious concerns over the treatment of Imran Khan. She stated that keeping him in 23-hour solitary confinement, restricting access to his family and lawyers, and denying him proper medical care could amount to psychological torture and inhuman treatment. She has urged Pakistan to immediately end his isolation and ensure his basic human rights.