عمران خان وہ شخص ہے جس نے کبھی حالات کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ آج ب��ی اس کی آواز میں خوف نہیں، اپنے مؤقف پر یقین ہے۔ بس دل دکھتا ہے کہ ایک ایسا شخص، جس نے ہمیشہ حق کے لیے لڑنے کا دعویٰ کیا، آج اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے زندگی کی ضمانت مانگنے پر مجبور ہے.
کچھ لوگ حالات سے ٹوٹ جاتے ہیں، اور کچھ حالات کی سختی میں بھی اپنی پہچان نہیں بدلتے۔ عمران خان کی اصل طاقت اس کا حوصلہ ہے۔ وہ آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ وقت گزر جائے گا، مگر اس جدوجہد کی داستان باقی رہے گی۔
عمران خان اس سلوک کے مستحق نہیں ہیں ۔ سیاست ایک طرف عمران خان قومی ہیرو ہیں جنہوں نے دہائیوں عالمی سطح پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ۔ علاج اور خاندان تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیے
ریاست ماں ہوتی ہے اور عمران خان پاکستان کا بیٹا ہے جو اپنے وطن کی پہچان بنا اس لیے شخصی اناؤں سے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ اس سے ملکوں اور قوموں کا نقصان ہوتا ہے
خدا پاکستان کو سرخرو کرے
ہاں بھئی پنجابیو۔۔ جتنی دیر کرو گے عمران خان کے لیے خطرات اتنے بڑھتے جائیں گے، فیصلہ کرو بھٹو کی طرح عمران خان کا مزار بنا کے ساری زندگی افسوس کرنا ہے یا اس کے زندہ رہتے ہوئے اس کو جیل سے نکالنا ہے۔ وقت کم رہ گیا ہے، عمران خان جیل میں پنجابیوں کا انتظار کر رہا ہے
خواجہ صاحب ، آپ ساڑھے چار سال سے وزیر ہیں نشاندہی کریں اس ڈاکٹر کی ۔ یہ کیا آپ اچانک عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں عمران خان کو یہاں سات انجیکشن آپ لوگوں نے لگوائے ہیں ناں ۔ وہ کون سا پچاس روپے کا اسٹامپ پیپر دے کر چار سال کے لیے بھاگ گیا ۔
"زندہ رہوں گا تو اپنی بےگناہی ثابت کر سکوں گا"، یہ الفاظ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیں جو انہوں نے چیف جسٹسز کو لکھے خط میں کہے، کتنا درد ہے ان الفاظ میں، کیا خدانخواستہ دیر ہونے سے پہلے انہیں ایسے علاج کی سہولت نہیں مل سکتی جس سے وہ مطمئن ہوں��۔!!
انا پرست ایک قیدی کو توڑ نہ سکے تو جیل میں مارنا چاہتے ہیں، عمران خان سے زیادہ بے بس تو یہ ہیں جن سے ایک قیدی نہیں ٹوٹ رہا، قیام پاکستان سے آج تک سارے سکرپٹ استعمال کر لیے لیکن وہ قیدی آج بھی سینہ تان کے کھڑا ہے جبکہ ظ��لم بےبس ہو چکے ہیں
عمران خان نے نواز شریف کو جعلسازی کے باوجود انسانی ہمدردی کے تحت بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا اس وقت کی کابینہ نے متفقہ طور پر نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا۔ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی مگر نواز شریف کے وزیر کا ظرف دیکھیے۔ حقیقتاً ضیاءالحق نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے غلیظ اور بدترین سیاسی اشرافیہ کو پروان چڑھایا ہے۔
My lawyer Uzair Bhindari has filed applications in the Supreme Court, requesting that cases regarding Imran Khan's health issues be fixed in the week commencing 16th of November 2026. We hope the cases will be fixed and the order dated 18th August 2026 directing that Imran Khan be shifted to and treated at Shifa International Hospital will be implemented in letter and spirit.
🚨🚨
سعدیہ بلوچ اسلام آباد بھی آتی رہی ہیں، کُچھ نہیں مانگ رہی اپنا بھائی مانگ رہی ہیں۔ کسی بھی بہن کو اِس اذیت سے نہیں گزرنا چاہیے۔۔ برائے مہربانی کُچھ تو رحم کیجیے، سعدیہ کا بھائی سلمان بلوچ واپس کر دیجئے یا کم از کم کسی عدالت میں پیش کر دیجئے۔
#ReleaseSalmanBaloch
دن 56۔
جب عدالتیں مقدمات سننے سے انکار کریں اور اپنے ہی احکامات پر عمل نہ کروا سکیں، تو وہ قانون کی محافظ نہیں رہتیں۔ وہ ظلم کا آلہ بن جاتی ہیں۔
میری خالہ @Aleema_KhanPK 20 ستمبر سے کوٹ لکھپت میں ہیں، "امنِ عامہ" کے نام پر ایک ایسی نظربندی میں جس کی مدت بار بار بڑھائی جا رہی ہے۔ موجودہ حکم تین دن میں ختم ہو رہا ہے۔ کوئی الزام نہیں۔ کوئی مقدمہ نہیں۔ نظربندی کے خلاف ان کی درخواست کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔
میرے ماموں @ImranKhanPTI: 18 اگست کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ انہیں شفا ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے خاندان کو ہر ہفتے ان سے ملنے دیا جائے۔ تین ماہ گزر گئے، کسی حکم پر عمل نہیں ہوا، اور 16 ستمبر کے بعد ان کا مقدمہ سنا ہی نہیں گیا۔
پاکستان کی سپریم کورٹ سے اوپر کون ہے؟ کس کی جرات ہے کہ اس کے احکامات کو یوں کھلے عام ٹھکرائے؟ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، آپ کی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ توہینِ عدالت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، اور یہ مقدمات ابھی سنیں۔
جب عدالتیں تاخیر کرتی ہیں، تو قید ہی فیصلہ بن جاتی ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے:
– من مانی نظربندی کا خاتمہ: علیمہ خان کو رہا کریں، یا ان کا مقدمہ عدالت میں لائیں
– سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل: ہسپتال، ان کے اپنے ڈاکٹر، ہفتہ وار خاندانی ملاقاتیں
– عمران خان کے تمام مقدمات کی فوری سماعت
ان پر الزام لگائیں یا انہیں رہا کریں۔
#FreeImranAndFamily
کارلفٹر سے گاڑی اٹھائی گئی تھی اس کے علاوہ کون سی مزاحمت کی گئی ؟ مشرف عاصم منیر کی طرح کا بے غیرت نہیں تھا ورنہ کلثوم نواز کو بھی جیل میں ڈال دیتا ۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اپیلیں 18نومبر کوسماعت کیلئے مقرر کر دیں، کھوسہ صاحب”سیر حاصل “ ملاقات کی روشنی میں اب دلائل دیں گے اور عدالت فیصلہ سنائے گی۔ سزا حتمی قرار دی گئی تو آخری آپشن آئینی عدالت ہی بچے گا
اس غریب ڈرائیور کو مارا جا رہا ہے ایک وکیل کے گھر لے جا کر مارا جا رہا ہے۔ جسکا کوئی قصور نہیں کوئی لینا دینا نہیں سوائے اپنا کام کرنے کے۔
اویس یونس کے والد کی آج پہلی جمعرات تھی انکے گھر گھسے ہوئے مار پیٹ کی جا رہی۔
یہ حالت ہے اس وقت پاکستان کی۔ این سی سی آئی اے کیسے کسی عورت کے لئیے بنا نوٹس بھیجے لوگوں کے گھروں پر ریڈ کر رہی اور غریب لوگوں کو مار رہی ہے؟
ٹھیک ہے آپکو میں چاہئیے ہوں سب کو جانے دیں۔ لوگوں کے گھروں میں مت گھسیں۔ میں صبح این سی سی آئی اسلام آباد میں ہوں گی۔
میرے والد کو رات گئے رہا کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز کے حکم کے مطابق میرے والد کو کل صبح انکی ورکشاپ سے اغواء کر کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر پہلے صدر تھانے اور پھر سائبر کرائم آفس لے جایا گیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی گئی کہ آپکی بیٹی کدھر ہے۔
(جیسے میں چھانگا مانگا رہتی ہوں۔)
ارادہ گھر ریڈ کر کے مجھے گرفتار کرنے کا ہے، ��طلب صرف ڈرانا مقصد ہے!
میں نے پہلے بھی کہا ہے لیگل نوٹس بھیجیں یا سوشل میڈیا پر ہی ڈال دیں،میں متعلقہ ادارے خود آ جاؤں گی۔
لیکن اگر ایسا نہیں کرنا کیونکہ اپنی طاقت ثابت کرنی ہے تو چلیں جعلی سی ایم صاحبہ پھر آپکو کچھ بتاتی ہوں،
طیبہ راجہ نے آپ سے آدھی عمر ہوتے ہوئے جو مشکل زندگی گزاری ہے جو ذمہ داریاں نبھائی ہیں اسکا آپ جیسے نالائق تصور بھی نہیں کر سکتے۔
مجھے اللّٰہ رب العزت کے علاوہ کوئی نہیں ڈرا سکتا۔
ہاں آج طاقت آپکے ہاتھ میں ہے، تو کیا، آپ سے پہلے بھی بہت آئے اس عہدے پر آپ کے بعد بھی بہت سو نے آنا ہے۔
جعلی ہی سہی کوئی اپنی جگہ کا نقلی مان ہی دکھا لیتیں!!
طیبہ راجہ کی تنظیم و جماعت نے نہیں جلسیوں میں دہشت گردی کے پیچھے وردی کے نعرے لگائے!
طیبہ راجہ نے نہیں پاپا جونز پزا والوں کو آوازیں لگائیں!
طیبہ راجہ نے نہیں کہا میرے پاس ایک سے زائد سِٹنگ لوگوں کی ویڈیوز ہیں جب مجھے وہ دکھائیں گئیں تو میں تو حیران رہ گئی!
طیبہ راجہ نے نہیں کہا جب ابو چاہئیں گے تب وہ سامنے لائی جائیں گی!
آپکو آپکی کلعدم تنظیم کا اصلی چہرہ یاد دلایا تو برا لگا!؟
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب ! ! نہیں!!
سیدھی طرح آئیں سیدھا جواب ملے گا،
غلط حرکتیں کر کے اپنی مزید تربیت نا دکھائیں، اور اپنے ماتحت اداروں کو بے دریخ استعمال کرتے ہوئے یاد رکھیں وقت بدلے گا، ضرور بدلے گا، جلد بدلے گا۔
Today nearly Three (3) hours long meeting with Imran Khan Sb & Bushra Bibi was allowed by Adyala Jail Authorities. Given the extraordinary duration of meeting: Time from 4-7 PM Legal & Medical issues of both were discussed in detail & comprehensive legal instructions were given by both. Categoric & Clear Instructions were given that I will continue to represent Khan Sb & BB in Main Appeals of Al Qadir Trust in HC. Mr Sardar Latif Khosa Senior ASC will be assisting the bench along with me on BB's Pending Petition Before IHC relating to Eye Complication & Relief.
بہت افسوس ہوا یہ ٹویٹ پڑھ کے،
طیبہ راجہ ہو یا کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والا سیاسی ورکر یا شہری، نوبت یہاں تک آنی ہی نہیں چاہئے کے اُن کو اپنے خاندان کے لوگوں کو بچانے کیلئے اپنی زندگی کی نہایت ذاتی باتیں بھی کھول کے بیان کرنی پڑیں۔
رتی بھر شرم نہیں بچی سسٹم میں!
انتہائی افسوسناک۔ کوئی حکومت میں سدا نہیں رہتا، پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، دن کب پلٹ جائیں کون جانتا ہے۔
یہ پولیس اور باقی ادارے ماضی میں کسی اور کے تھے، آج کسی اور کے ہیں اور آئندہ کل کسی اور کے ہوں گے۔