Retweet if you would like an open trial of Wheeler Dealer Mohsin Naqvi & his crony IG Punjab for Murder, Torture, Kidnappings, Ransacking & Interference in Electoral Process.
They ran character assassination campaigns of ppl based on fake cases but will themselves be sentenced for their own real crimes.
فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کی 150 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستوں پر فیصلہ کن برتری اور نتائج میں بے جا تاخیر پر چئیرمین تحریک انصاف گوہر خان کا ویڈیو پیغام:
Chairman Imran Khan has been and will always remain an advocate for the Palestinian cause. He has consistently maintained his stance that oppression, occupation, and peace cannot go hand in hand.
From the first Nakba in 1948, to inhumane treatment and the siege of Gaza, Palestinians have stood alone fighting for their right to peaceful existence.
International community must intervene to stop the escalation to avoid further loss of precious lives. Also, these events should also serve as a reminder that we need a peaceful solution in accordance with the resolutions passed by the UN and OIC — a State of Palestine with pre-1967 borders and Al-Quds Al-Sharif as its capital.
چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی وکالت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ ان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ جبر و تسلط(قبضہ) اور امن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
1948 کے پہلے نکبہ سے لیکر فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور غزہ کے محاصرے تک، اہلِ فلسطین تنہا کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے پُرامن وجود و حیات کے اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد کی۔
بین الاقوامی برادری قیمتی جانوں کےضیاع سے بچنے کی غرض سے کشیدگی اور تصادم میں مزید اضافہ روکنے کیلئے صورتحال میں بلاتاخیر مداخلت کرے۔
نیز یہ کہ ان واقعات کو تنازعے کے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل یعنی 1967سے پہلے کی سرحدات پر مشتمل ایک فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دالحکومت القدس الشریف ہو، کی ضرورت و اہمیّت کے ایک اہم حوالے کے طور پر لیا جائے۔
#PTISMT
شندور پولو فیسٹیول کے آج کے چند مناظر! پاکستان تحریک انصاف 12 ہزار فٹ کی بلندیوں پر بھی زندہ و تابندہ اور رو بہ افزائش و نمو ہے، الحمدللہ۔
کوئی قوت اس نظریے کو تباہ و تاراج نہیں کر سکتی جس کا وقت آن پہنچا ہو (جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں مضبوطی سے پیوست، رب العزّت کی نصرت جس کے شاملِ حال ہو) اگرچہ اسے دبانے/کچلنے کیلئے کتنے ہی جبر وستم، ظلم و بربریت اور وحشت و انتقام کا سہارا کیوں نہ لیا جائے!
مضحکہ خیز الزامات عائد کرنے کی بجائے جس سوال کا جواب شہباز شریف کے ذمے ہے وہ یہ کہ 9 مئی کے واقعات کا سب سے بڑھ کے فائدہ کسے پہنچا/ کس نے اٹھایا؟
جس ہتک آمیز طریقے سے مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ (کے اندر) سے اغوا کیا گیا گویا میں ایک مجرم تھا، جبکہ اسی دوران میرے وکلاء اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے عملے سے بھی مار پیٹ کی گئی، اسے سپریم کورٹ کیجانب سے مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جا چکاہے۔
کیا (میرے خلاف) ایک غیر آئینی اقدام پر آپکی حکومت نے کسی کا محاسبہ کیا؟
کسی بھی آزادانہ تحقیق میں یہ حقیقت ثابت ہو جائے گی کہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست سے خوفزدہ آپ، آپ کے مجرم حواریوں اور منی لانڈررز پر مشتمل گروہ ہی 9 مئی کے اس فتنہ و فساد اور بعد ازاں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملوث تھا۔
حتمی طور پر آپ کو متنبہ کئے دیتا ہوں کہ آپ عوامِ پاکستان کے وہ اربوں روپے، جو آپ نے چوری کررکھے ہیں، کو بچانے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور مقتدرہ کے درمیان منافرت کے بیج بونے کی غرض سے داغے جانے والے اپنے ان احمقانہ اور مضحکہ خیز بیانات سے کسی کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیے جانے پر نہایت افسردہ اور حیران ہوں۔
مجھے جتنے بھی وزرائے اعلیٰ (کی صلاحیّتوں اور اندازِکار) کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے، یہ ان سب میں سے بہترین تھے۔ یہ قابل اور دیانتدار ہی نہیں بلکہ حقیقی آزادی کے نظریے پر بھی کامل یقین رکھتے تھے۔
ان کی نااہلی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہوگی۔
Ex Minister KP Shakeel Khan being arrested for the 8th time in 47 days. Yet he's defiant and refusing to quit PTI.
MashAllah, this is our future leadership emerging who will lay the foundation of a Pakistan that will achieve Haqeeqi Azadi.
I must also thank these bunch of criminals and fascists for making me discover and identify our genuine ideological workers and leaders.
سویڈن پولیس کی جانب سے ایک گھناؤنے فعل کی اجازت دیے جانے کے بعد سویڈن میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کئے جانے جیسے (اسلام اور شعائرِاسلام کیخلاف) نہایت نفرت انگیز (اسلاموفوبک) اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
بےجا نفرت و تعصّب پر مبنی اس حرکت کا دنیا بھر میں مسلمانوں کو گہری چوٹ پہنچانے اور انہیں غصّہ و اشتعال دلوانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں۔
سویڈن کی حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد (جو ذیل میں فراہم کی گئی ہے) پر نگاہ دوڑائے اور اس امر کا احساس کرے کہ آزادئ اظہار محض دوسروں کیلئے تکلیف و آزار کا سامان کرنے کی مطلق آزادی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
آرٹیکل 9 سمیت یورپی یونین ہیومن رائٹس کنونشن پوری صراحت سے یہ واضح کرتا ہے کہ ایک فرد (شہری) کیلئے کوئی آزادی بھی کامل/مطلق (Absolute) نہیں۔
آئ ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خلاصہ :
١ - جو ہم کیہ رہے ہیں وہ حقائق ہیں . جو ایک سیاسی جماعت کیہ رہی ہے وہ من گھڑت باتیں ہیں
٢ - ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن ہم دکھائیں گے نہیں
٣ - جن فوجی افسران کو سزائیں دی گئیں وہ غیر ارادی طور پر کوتاہی کے مرتکب ہوۓ لیکن سیاسی جماعت نے باقاعدہ سازش کی
٤- جو پی ٹی آئ چھوڑ رہیں ہیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی . اس سوال کا جواب ہم گول مول کر رہے ہیں .
٥- اس پریس کانفرنس میں جہاں جہاں حاضر سروس فوجیوں کا ذکر آیا وہاں غیر ارادی کا لفظ استعمال ہوا . اور بار بار ہوا . لہذا جو ہم کرتے وہ ہمیشہ غیر ارادی ہوتا ہے لیکن آپ جو کرتے ہیں وہ سازش ہوتی ہے .
٦ - جو ہم کرتے ہیں اور کریں گے وہ عوام کی خواہش ہے اور جو آپ کرتے ہیں اس میں بیرونی ایجنسیاں ملوث ہیں .
ایک جملے میں خلاصہ :
" جس کی لاٹھی اس کی بھینس " پہلے بھی , اب بھی اور آئندہ بھی .
"پاکستان زندہ باد" بلکہ "پاکستان زندان آباد"
#عمران_خان_تو_آئے_گا
#DGISPR