مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ایسے بیانات نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں بلکہ ان جوانوں کی عظیم قربانیوں کی بھی توہین ہیں جو ہر روز وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج ہمارے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کی علامت ہیں۔ہمارے بہادر جوان دن رات سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں محفوظ اور پرامن زندگی دیتے ہیں۔آج پوری قوم اپنے شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کے ،ساتھ کھڑی ہے۔سیاست میں تنقید اور اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے، مگر قومی اداروں کے وقار اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا احترام سب پر لازم ہے،پاک فوج ہمارا فخر، ہماری شان ہے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
پاکستان زندہ باد!
پاک فوج پائندہ باد!
شہداءِ وطن کو سلام!
ممبر صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب محمدشعیب صدیقی سے حاجی ماجد نزیر ، ڈاکٹر چوہدری زوالقفاربھٹی اور راو رشیدکی ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان، پارٹی رہنماؤں نے پارٹی پرچم پہنا کر شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر
1/2
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ملاقات ،پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر گفتگو، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے عون چوہدری ، گل اصغر بگھور اور منزہ حسن بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کا گلگت بلتستان میں آئندہ بھی ساتھ چلنے پر اتفاق
#istehkamepakistanparty #abdulaleemkhan #ppp #bilawalbhuttozardari #politics
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عون چوہدری، گل اصغر بگھور، ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی اور سیکرٹری جنرل میاں خالد کی ملاقات، آزاد جموں اینڈ کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کا صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، آزاد کشمیر کی غیور عوام تعمیر ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ہمارے ساتھ چلیں گے۔
#IPPAJK#AbdulAleemKhan#IstehkamEPakistanParty#AJKElection
نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور شہدائے کربلا کی حق و باطل کے معرکہ میں لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتاہوں۔ شہدائے کربلا کی جرأت وبہادری مشعلِ راہ ہے جہاں سےہمیشہ ظلم و بربریت کے خلاف اٹھنے والی تحریکیں روشنی لیتی رہیں گیں۔
الله پاک ہم سب کو حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت،ایثار،قربانی اور حق پرستی پرچلنےکی توفیق عطافرمائے
آمین
#عاشوراء
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
#JummahMubarak
حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی مصدقہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور آپریشن "غضبُ للحق" کے تحت دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انشاءاللہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیےپوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
فتنہ الہندوستان کا کراچی میں رینجرز پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت اور سلام، وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ ہماری سیکورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔انشاءاللہ پاکستان کی سالمیت پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیں گے۔اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات بلند، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے.آمین۔
الحمداللہ! استحکامِ پاکستان پارٹی کے سیاسی سفر میں ایک اور اہم تاریخی سنگِ میل۔ 🇵🇰
گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ہمارے نو منتخب معزز اراکینِ اسمبلی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ یہ کامیابی پارٹی کے وژن اور عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انشاءاللہ یہ نئی قیادت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی، آئینی حقوق اور عوامی خوشحالی کے لیے ایوان کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی کےنومنتخب اراکین گلگت بلتستان اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔ انشاءاللہ پارٹی قائد عبدالعلیم خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
#IPPGilgitBaltistan #IstehkamePakistanParty
1/2
بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے،جس کے نتیجے میں 7 افراد جان بحق ہوگئے۔ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دُکھ ہے۔ معصوم شہریوں کی جانیں لینے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پوری قوم فتنہ الخوارج کے دہشگردوں کے خلاف مکمل یکسوئی سےمتحد ہے اور اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ جانبحق افراد کی مغفرت فرمائے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے انتخابات میں کامیاب ممبران اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر نومنتخب ممبران کا نوٹیفکیشن جاری .الحمداللہ استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل نشستوں پر 5 جبکہ ایک خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ممبران کامیاب .استحکام پاکستان پارٹی انشاءاللہ قائد عبدالعلیم خان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔