رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ آدمی ذلیل ہو، خوار ہو، رسوا ہو۔ صحابہ نے عرض کیا اللہ کے رسول کون؟ آپ نے فرمایا: جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میںپایا اور پھر (ان کی خدمت نہ کرکے)آگ میں چلا گیا
الأدب المفرد : ٢١ - صحیح مسلم ٢٥٥١
امت کے حکمرانوں، جرنیلو۔۔کیا کل روزحشر اس کا جواب دے سکو گے؟؟؟
امت مسلمہ کے حکمران، جرنیل اور ہر وہ فرد جو خاموش رہا وہ اس قتل عام میں سہولت کار ہے۔۔۔
فلسطین فلسطینیوں کا ہے پورا کا پورا ہے اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہوگا انشاءاللہ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔
(جامع ترمذی، ۹۶۵)
حضرت عمر ؓ بیان کرتے ہیں:
اُن حضرات سے زیادہ، جن پر رسول اللہ ﷺ مرتے دم تک خوش رہے، اس امرِ خلافت کا کوئی شخص حق دار نہیں، اُنہوں نے نام گنوائے:
علیؓ،
عثمانؓ،
زبیرؓ،
طلحہؓ،
سعدؓ، اور
عبد الرحمٰنؓ.
مشکوٰۃ 6108
(بخاری 3700، 1392)
رسول اللہﷺکی دعا:
اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔
(ابن ماجہ،۳۸۴۶)
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
قیامت آنے سے پہلے مال و دولت کی اس قدر کثرت ہو جائے گی اور لوگ اس قدر مالدار ہو جائیں گے کہ اس وقت صاحب مال کو اس کی فکر ہو گی کہ اس کی زکوٰۃ کون قبول کرے اور اگر کسی کو دینا بھی چاہے گا تو اس کو یہ جواب ملے گا کہ مجھے اس کی حاجت نہیں ہے۔
(بخاری،۱۴۱۲)
Netanyahu’s message to Europe appears to be clear: support Israel’s war policies or face accusations of betrayal and abandonment.
Anyway, Zionist Israelis aren’t anyone’s own people. The day they get the chance, they’ll commit genocide against Europeans too, and they’re waiting for that day.
If you or I say the Israeli prime minister ‘influences’ American politicians to get them to think his way and fight his wars, it’s antisemitic. But if the Israeli prime minister says it…
قالَ النبیﷺ:
بیشک عدل کرنے والے الله کے ہاں رحمٰن عزوجل کی دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے، اور اُس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں. (یہ وہی لوگ ہیں) جو اپنے فیصلوں (احکام میں)، اپنے اہل و عیال، اور جن کے یہ ذمہ دار ہیں (رعایا) ان کے معاملے میں عدل کرتے ہیں.
مسلم 4721
(نسائی 5381)
Narrated `Uthman (RA): The Prophet (ﷺ) said, "The best among you (Muslims) are those who learn the Qur'an and teach it."
(Sahih al-Bukhari 5027, Book 66, Hadith 49)
جو شخص ۳بار
“بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ”
کہے تو اسےصبح تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی،اور جو شخص تین مرتبہ صبح کےوقت اسےکہے تو اسےشام تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی۔
(ابوداؤد ،۵۰۸۸)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"کسی کے گناہ گار ہونے کے لئے یہی عمل کافی ہے کہ اپنے مملوک کے حق کو روک کر بیٹھ جائے."
(مملوک: جن کے نان و نفقہ، کفالت، اخراجات کا وہ ذمہ دار ہو. یعنی اپنے ان فرائض میں غفلت کرے).
مسلم 2312
(ابوداؤد 1692؛ مشکوٰۃ المصابيح 3346)
قالَ النبی ﷺ:
1) اے الله! جو شخص بھی میری امت کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنے اور ان پر سختی کرے، تو تُو بھی اُس پر سختی فرما.
2) اور جو شخص میری امت کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا اور ان کے ساتھ نرمی کی، تو تُو بھی اُس کے ساتھ نرمی فرما.
مسلم 4722
(مسند احمد 26767؛ مشکوٰۃ 3689)