ہمارے MPAs کو آزاد کرنے سے کوئ فرق نہیں پڑتا ہر ایک جس نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیا اس کے فیصلے کی پابندی کرے گا۔ وزیر اعلی کے الیکشن میں کوئ تاخیر برداشت نہیں کی جاۓ گی۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ہنگامی اجلاس میں قرارداد کی متفقہ منظوری
1.فوجی کارروائیوں میں بچوں سمیت شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع بند کرو، ذمّہ دار فوراً کٹہرے میں لائے جائیں!
2.وفاق کو الٹی میٹم، پندرہ دن میں آرٹیکل 245 ختم کرو!
3.تیراہ سمیت تمام کارروائیوں، بشمول ڈرون حملوں، کی شدید مذمت؛ ہر شہری کی ہلاکت پر فوری ایف آئی آر درج ہو، ورنہ انصاف سڑکوں پر مانگا جائے گا!
4.صوبائی حکومت کو مشورہ۔ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ میں اسٹے ختم کرا کے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرائے!
5.پی ٹی آئی KP کا سخت اعلان کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری صوبائی فورس ہے؛ “فیڈرل” بنانے کی کوئی چال قبول نہیں!
6.آزاد کمیشن بناؤ، قاتلوں کے نام اور چہرے قوم کے سامنے لاؤ چاہے ان کا تعلق کسی بھی ادارے سے کیوں نہ ہو!
7.پولیس اختیارات بحال کرو، لیویز و خَسّہ دار فوراً ضم کرو۔ امن عوام کی منتخب قوت قائم کرے گی!
8.صوبائی اسمبلی اور ایم پی ایز کو واضع ہدایت کہ اس ایجنڈے پر فوری قرارداد منظور کرائی جائے!