زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔
سورۃ العصر
اللہ ایمان والوں کا رکھوالا ہے، وہ انہیں اندھیریوں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، ان کے رکھوالے وہ شیطان ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیریوں میں لے جاتے ہیں، وہ سب آگ کے باسی ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
(سورة البقرة ، ٢٥٧)
فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ
ترجمہ: تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا
[سورۃ البقرۃ، 2:152]
نَسُوا اللّٰہَ فَنَسِیَہُمۡ
ترجمہ: وہ بھول گئے الله کو، تو اُس نے بھی اُنہیں بھلا دیا.
[سورۃ التوبہ، 9:67]