26 مئی ہو، سانحۂ مریدکے ہو یا اب آزاد کشمیر کے سانحات۔۔۔ موجودہ حکومت اور اُس کے اصل “حکمرانوں” نے بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ درجنوں لوگ شہید ہوئے یا سینکڑوں، اس سے قطع نظر موجودہ رجیم کا ہر سانحے میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ، مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسانا اور پھر شہادتوں کی خبر اور لاشوں کی تعداد کو چھپانا تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں جو بھی ملوث ہے اُسے قرار واقعی سزا دیں لیکن عام شہریوں پر سیدھی گولیاں برسانے کی روایت قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔
شخصیت پرستی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ شخصیت پرستی سے ہے موروثیت جنم لیتی ہے اور شخصیت پرستی کے باعث ہی ایک سیاسی ڈکٹیٹر جواب طلبی کے خوف کے بغیر فوجی ڈکٹیٹروں کی گود میں بیٹھتا ہے۔ فوجی آمریت کو دفن کرنا ہے تو پہلے سیاسی آمریت کو دفن کریں۔
#عوام_راج
اٹھانوے فیصد مڈل کلاس اور غریب پاکستانیوں کی اقتدار میں نمائندگی کتنے فیصد ہے؟
عوام راج تحریک ان مڈل کلاس اور عوام لوگوں کو اقتدار میں آنے کا برابر موقع دلوانے کی تحریک ہے۔
#اب_راج_کرے_گی_خلق_خدا
جو شخص اپنے لیے عہدہ نہیں بلکہ عام نوجوانوں کے لیے قیادت مانگے، اس کی نیت پر الزام نہیں لگنا چاہیے۔ پاکستان کا مستقبل مڈل کلاس، نوجوانوں اور عام عوام کے ہاتھ میں ہی محفوظ ہے۔ انشاء اللہ #عوام_راج@iqrarulhassan
آپ سب یاد کر کے بتائیں کہ کیا دنیا کی تاریخ میں کوئی کامیاب تحریک ایسی ہے کہ جس کا ابتداء میں لوگوں نے مذاق نہ اُڑایا ہو، جس پر خلق ہنسی نہ ہو، جس پر الزامات نہ لگے ہوں۔ لیکن جو لوگ اس سب کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں پروردگارِ عالم انہیں ضرور کامیابی عطاء کرتا ہے۔
جس کے پاس ذرا سا اختیار ہے وہ یہاں فرعون بنا ہوا ہے۔۔۔ اگر ہم لاہور کے سب سے بڑے اسپتال میں کوئی ایسا نظام نہیں بنا سکے جہاں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی عزت نفس محفوظ ہو تو اس صوبے پر نسل در نسل حکومت کرنے والی ن لیگ کے لیے باعثِ شرم ہونا چاہئے۔
کچھ بھی ہو جائے، انشاء اللہ عام لوگوں کو تخت پر بٹھانے کی تحریک “عوام راج” ضرور کامیاب ہو گی، ایک دن آئے گا جب اس ملک میں مڈل کلاس راج کرے گی اور عام آدمی حکمران ہو گا۔ بس آپ نے ہمت نہیں ہارنی، تھکنا نہیں۔
@iqrarulhassan
عوام راج زندہ باد ❤️
پاکستان صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بنا، یہ ہر اُس عام شہری کا بھی ہے جو محنت کرتا ہے، خواب دیکھتا ہے۔ جس دن عام گھر کا بیٹا پارلیمنٹ میں آواز بنے گا، اُس دن بدلے گا پاکستان، نہ کہ جاگیرداروں کے سہارے۔ #عوام_راج@iqrarulhassan
اقرار الحسن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قابل اور باصلاحیت لوگ کو آگے لائیں گے اور خود کوئی عہدہ یا اختیار اپنے پاس نہیں رکھیں گے اور یہ وعدہ وفا ہونا شروع ملک کے مختلف اضلاع میں عہدوں کی تقسیم کا عمل شروع انشاءاللہ اس ملک میں اب مڈل کلاس رول کرے گی انشاء اللہ @iqrarulhassan
یہ محض ایک عہدہ نہیں، ایک متوسط طبقے کی برسوں کی محرومیوں کا جواب ہے۔
ایک ایسا نوجوان جس نے بجلی کے بلوں کی فکر بھی دیکھی، مہنگائی کا بوجھ بھی سہا اور میرٹ کی پامالی پر خون کے آنسو بھی روئے۔ جب ایسا مڈل کلاس ذہن ملک کا وزیراعظم بنے گا، تو پالیسیاں ڈرائنگ رومز میں نہیں بلکہ غریب کی جھونپڑی اور مڈل کلاس کے کچن کو دیکھ کر بنیں گی۔ یہ اقتدار کی نہیں، عام پاکستانی کے خوابوں کی جیت ہے
اب راج کرے گی خلق خدا
@iqrarulhassan
اقرار الحسن بھائی، آپ کی مسکراہٹ ہمیشہ قائم رہے اور آپ کا حوصلہ کبھی کم نہ ہو۔
اللہ آپ کو ہر قدم پر کامیابی دے اور آپ کو عوام کی خدمت کے سفر میں مزید مضبوط بنائے۔ ❤
@iqrarulhassan#عوام_راج
نوجوان جمہوریت کے نام پر اٹھہتر سال سے شخصیات اور خاندانوں کی غلامی کر رہے ہیں اور اُن کے اقتدار کی آگ کا ایندھن بن رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوان مجھ سمیت کسی بھی شخصیت کی ذہنی غلامی کی بجائے اپنی ایک ایسی سیاسی جماعت بنائیں جس میں دنیا بھر کی طرح انٹرنل الیکشن کے ذریعے لیڈر منتخب ہوں۔ صرف اسی طرح ایک عام آدمی اور مڈل کلاس نوجوان بھی پارٹی کا سربراہ اور ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے۔۔۔
اظہر۔۔۔ عوام راج تحریک کا اعلان ہوئے صرف تین مہینے ہوئے ہیں۔ ہم نے ابھی ایک ہفتہ پہلے سے مختلف اضلاع اوع تحصیلوں میں عہدے تفویض کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاریخ میں کوئی ایک تحریک یا جماعت نہیں جس نے قیام کے تین مہینے بعد کوئی الیکشن لڑا ہو۔۔۔ انشاء اللہ اگلے انتخابات میں آپ گلگت بلتستان میں عوام کا راج نافذ ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔
جہاں عوام نکلتی ہے بڑوں بڑوں کو عاجزانہ ٹویٹ کرنی پڑتی ۔ خواجہ صاحب کتنے عزت و احترام کے ساتھ بھیک مانگ رہے ۔
پاکستانیو آپ بھی شخصیت پرستی چھوڑو اپنے آپ پر اعتماد کر کے دیکھ لو ۔ اس طرح بہت سے لوگ پھر لائن پر آجائیں گے ۔
#عوام_راج