قالَ النبی ﷺ:
(1) رمضان کے بعد سب سے افضل روزے، الله کے مہینے محرم کے روزے ہیں، اور
(2) فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز، رات (یعنی تہجد) کی نماز ہے.
مسلم 2755
(مسلم 2756؛ ترمذی 438، 740؛ مسند احمد 8515؛ ماجہ 1742؛ ابوداؤد 2429؛ نسائی 1614؛ حاكم 1155؛ حبان 3636؛ مشکوٰۃ 2039)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔
(جامع ترمذی، ۹۶۵)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
بیشک جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھتا ہے، اُس کے لئے دو جمعوں کے درمیان ایک (خاص) نور روشن کیا جاتا ہے.
المستدرک للحاكم 3392
(مشکوٰۃ المصابيح 2175)
صحابہ کرام نے پوچھا:
اے الله کے رسول! کیا اُس دن (یعنی روز قیامت) آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں، تمہاری ایک علامت ہوگی جو دوسری کسی امت کی نہیں ہوگی، تم وضو کے اثر سے چمکتے ہوئے چہرے اور ہاتھ پاؤں کے ساتھ میرے پاس آؤ گے."
مسلم 581
(ماجہ 4302، 284؛ مشکوٰۃ 5568)
حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا اللہ ہے۔
(بخاری، ۷۳۱۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
( غیر محرم ) عورتوں کے پاس خلوت ( تنہائی ) میں آنے سے بچو۔
اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ ﷺ دیور ( یعنی شوہر کے بھائی ) کے بارے میں کیا خیال ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: دیور موت ہے۔
{جامع ترمذی۔۱۱۷۱}
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
يُغْفَرُ لِلشَّهِيدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ
شہید کا ہر گناہ معاف کر دیا جاتا ہے، سوائے قرض کے.
مسلم 4883
(مسند احمد 7051؛ حاكم 2554؛ مشکوٰۃ 2912)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اوپر درود بھیجا کرو کیونکہ تم جہاں بھی رہو گے تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا ۔
سنن ابو داوود جلد ٢ حدیث ٢٧٤-صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا جائے ہر دعا روک لی جاتی ہے۔
السلسلہ صحیحہ ٢٨٦٣، ٢٧٧٨
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ہر مہینے کے تین روزے رکھنا (ایام بیض کے)، اور ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک کے روزے رکھنا، پس یہ صیام الدھر ہے (یعنی پورے سال روزوں کے برابر ہے.)
مسلم 2746، 2747
(ابوداؤد 2425؛ نسائی 2389؛ مسند احمد 22904، 23027؛ مشکوٰۃ 2044)
حضرت عرباض بن ساریہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان المبارک میں سحری کی دعوت دیتے سنا۔
آپ ﷺفرما رہے تھے:
“ آؤ اس مبارک کھانے کی طرف۔”
(سنن نسائی،۲۱۶۵)