بجلی چوری حرام بھی ہے
اور جرم بھی
لیکن صارف کے ساتھ ناانصافی کا کیا؟
بجلی چوری یقیناً غلط ہے
یہ قانوناً جرم بھی ہے
اور اخلاقی و دینی اعتبار سے بھی ناجائز عمل ہے
جو شخص بجلی چوری کرتا ہے
اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے
اس میں کوئی دو رائے نہیں
لیکن ایک سوال عام صارف کا بھی ہے
اور اس سوال کا جواب بھی ضروری ہے
اگر ایک گھر میں 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر بل تقریباً 3 ہزار روپے آتا ہے
لیکن جیسے ہی استعمال 201 یونٹ ہو جائے تو بل اچانک بڑھ کر 9 ہزار روپے تک پہنچ جاتا ہے
تو عام آدمی پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ:
صرف ایک یونٹ اضافی استعمال کرنے پر ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ کیوں؟
کیا 200 یونٹ تک استعمال ہونے والی بجلی اور 201ویں یونٹ کے درمیان اتنا بڑا فرق ہے کہ بل میں اچانک کئی ہزار روپے کا اضافہ کر دیا جائے؟
مزید حیران کن بات یہ ہے
کہ بعض صورتوں میں ایک مخصوص حد سے اوپر جانے کے بعد صارف کو کئی ماہ تک زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑتا ہے
یعنی ایک مہینے میں چند یونٹ زیادہ استعمال کرنے کی سزا صرف اسی مہینے تک محدود نہیں رہتی
بلکہ اگلے کئی مہینوں کے بل بھی متاثر ہوتے ہیں۔
آخر یہ کیسا نظام ہے؟
ایک عام مزدور
ملازم، کسان یا کم آمدنی والا شخص اگر گرمی کی شدت میں پنکھا
پانی کی موٹر، فریج یا دیگر ضروری برقی آلات استعمال کرے
اور چند یونٹ حد سے زیادہ ہو جائیں
تو کیا اسے ایسے یونٹس کا بھی مالی بوجھ اٹھانا چاہیے
جو اس نے استعمال ہی نہیں کیے؟
یہاں ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے
اگر بجلی چوری کرنے والا غلط ہے
تو کیا صارف سے اس کی حقیقی کھپت سے کہیں زیادہ رقم وصول کرنا بھی درست ہے؟
ہم بجلی چوری کے خلاف ہیں
ہم میٹر میں چھیڑ چھاڑ کے خلاف ہیں
ہم کنڈا ڈالنے کے خلاف ہیں
ہم قومی وسائل کی چوری کے خلاف ہیں
لیکن اسی کے ساتھ ہم اس بات کے بھی خلاف ہیں
کہ ایمانداری سے بجلی کا بل ادا کرنے والے صارف کو ایسے پیچیدہ اور بھاری ٹیرف نظام میں پھنسایا جائے
جس میں صرف ایک یا چند اضافی یونٹس اس کے پورے بل کو کئی گنا بڑھا دیں
عام صارف آخر جائے تو کہاں جائے؟
وہ بجلی چوری نہیں کرتا
وہ میٹر میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا
وہ ہر ماہ بل ادا کرتا ہے
وہ ٹیکس اور دیگر چارجز بھی برداشت کرتا ہے
پھر بھی اگر اس کی بجلی کی کھپت مقررہ حد سے معمولی سی تجاوز کر جائے
تو اس پر ایسا مالی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے
جسے برداشت کرنا اس کے لیے انتہائی مشکل ہو جاتا ہے
یہاں سوال صرف بجلی کے بل کا نہیں انصاف کا ہے
اگر حکومت یا بجلی فراہم کرنے والے اداروں کا مقصد بجلی کی بچت کروانا ہے
تو عوام کو ترغیب دی جائے
مناسب اور شفاف ٹیرف بنایا جائے
کم آمدنی والے صارفین کو حقیقی ریلیف دیا جائے
اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
لیکن ایسا نظام کیوں نہ بنایا جائے
جس میں صارف جتنے یونٹ استعمال کرے اسی حساب سے مناسب اور واضح قیمت ادا کرے؟
اگر 200 اور 201 یونٹ کے درمیان صرف ایک یونٹ کا فرق ہے
تو اس ایک یونٹ کی قیمت بھی اسی حساب سے ہونی چاہیے
ایسا نہ ہو کہ ایک اضافی یونٹ پورے خاندان کے ماہانہ بجٹ کو تہس نہس کر دے۔
بجلی چوری حرام ہے
لیکن کیا ایماندار صارف پر غیر منصفانہ مالی بوجھ ڈالنا بھی قابلِ قبول ہے؟
ہمیں بجلی چوری کے خلاف ضرور آواز اٹھانی چاہیے
مگر ساتھ ہی ایسے ٹیرف اور بلنگ نظام کے خلاف بھی آواز اٹھانی چاہیے
جو عام آدمی کے لیے ناقابلِ برداشت بن جائے
عوام کو صرف یہ نہ کہا جائے کہ
بجلی چوری نہ کرو
بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ جو شخص بجلی چوری نہیں کرتا
باقاعدگی سے بل ادا کرتا ہے
اسے شفاف، منصفانہ اور قابلِ فہم بل ملے
آخر ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے کا بوجھ کیوں؟
چھ ماہ تک زیادہ ٹیرف کیوں؟
جو یونٹس استعمال ہی نہیں کیے گئے
ان کی قیمت کیوں؟
اور سب سے اہم سوال:
عام صارف کے ساتھ یہ ناانصافی آخر کب ختم ہوگی؟
قانون سب کے لیے ہونا چاہیے
لیکن انصاف بھی سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
منقول
سرکاری دفاتر میں سائل کو سزا کے طور پر کھڑا کردیا
اوپر سے ڈھٹائی دیکھو ہنس رہا ہے
کیا سرکاری دفاتر عوام کو سزائیں دینے کے لئیے بنائے گئے ہیں جہاں عوام کے حال پر ہنسا جائے
🔴 سعودی عرب میں ایک پلے اسٹیشن دکان کے مالک نے دیکھا کہ ایک بچہ کھیل کے دوران ہی نماز پڑھنے کے لیے اٹھ گیا۔ دکان دار نے اس کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے اضافی ایک گھنٹہ کھیلنے کا موقع دیا۔
@HamdanMohammed has not been here for an hour. He locked his office. It is now 2.38 pm. Please pay attention here too. This way if someone is offloaded in an emergency, it is a problem for him. The way I have just been uploaded, I have been waiting for more than an hour.
@HamdanMohammed Assalamu Alaikum, I want to draw your attention to one thing here. It has been more than an hour at the airport terminal one and my feet are also hurting a lot. Due to some emergency, I have been offloaded from the flight. This immigration officer
@HamdanMohammed Happy birthday to you, may you always be healthy, may Allah be pleased with you, you have done many good things for Dubai, UAE, may Allah bless your country with many blessings and always protect it from disasters.
@Morecryptoonl I warn all my friends that Pump BTC is a huge fraud coin, since if you make a purchase from anywhere, it will wipe out everything from the account, this is a huge fraud project.
@cmrsbtc I warn all my friends that Pump BTC is a huge fraud coin, since if you make a purchase from anywhere, it will wipe out everything from the account, this is a huge fraud project.
آخر اس حکومت کاظلم کب تک اور کہاں تک
جاری رہے گا؟؟
ایک گھنٹے کے نوٹس پرCDA نے اک استاد کا
پورا گھر ہی گرا دیا۔
ایک طرف ڈی ایچ اے کی بھرمار اور دوسری جانب غریبوں کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں۔
آخر کیوں؟