Pakistan has 22.8 million children out of school. That's the 2nd highest number in the entire world.
And the ones who ARE in school?
Most can't do basic grade 2 math by grade 5.
The system isn't struggling.
It's broken
#PakistanYouth#YouthEmpowerment#FutureOfPakistan
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
پی ٹی آئی کسان ونگ
خالد نواز سدھرآئچ
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کسان ونگ
ایم این اے شیخ وقاص اکرم
موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 55 روپے فی لیٹر اضافہ دراصل پاکستانی عوام اور خصوصاً کسانوں پر معاشی حملہ ہے
پاکستان کی معیشت کی بنیاد زراعت اور کسان ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج یہی کسان حکومتی نااہلی، مہنگائی اور غلط پالیسیوں کے باعث شدید بحران کا شکار ہیں
کسان پہلے ہی بے شمار مشکلات سے گزر رہے ہیں
• ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
• کھاد اور زرعی ادویات عام کسان کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں
• ٹیوب ویل کے لیے بجلی کے بل ناقابل برداشت ہو چکے ہیں
• پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیاں فصلوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں
• گندم کے کاشتکار حکومتی پالیسیوں اور قیمتوں کے عدم استحکام سے پریشان ہیں
• کسان اپنی فصلیں اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں جبکہ مڈل مین فائدہ اٹھا رہے ہیں
یہ حقیقت سب کو معلوم ہے کہ پاکستان میں زراعت ڈیزل پر چلتی ہے۔ ہر ٹریکٹر، ہر ٹیوب ویل، ہر ہارویسٹر اور ہر ٹرک جو فصل کو منڈی تک پہنچاتا ہے وہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے
ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ دراصل ہر پاکستانی کے کھانے کو مہنگا کرنے کے مترادف ہے
دنیا بھر میں جب مشکل حالات آتے ہیں تو حکومتیں اپنے کسانوں کو ریلیف دیتی ہیں کیونکہ کسان ملک کی غذائی سلامتی کے محافظ ہوتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت اپنے ہی عوام اور کسانوں کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے
پی ٹی آئی کسان ونگ اس ظالمانہ اور کسان دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر اس اضافہ کو واپس لیا جائے اور کسانوں کے لیے ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے
اگر کسان دشمن پالیسیاں اسی طرح جاری رہیں تو یہ نہ صرف زراعت کو تباہ کریں گی بلکہ لاکھوں کسان خاندانوں کو غربت میں دھکیل دیں گی اور ملک کی غذائی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیں گی
پاکستان کا کسان صبر والا ضرور ہے مگر کمزور نہیں۔ اگر اس کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو پی ٹی آئی کسان ونگ ملک بھر کے کسانوں کو متحد کر کے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر بھرپور آواز اٹھائے گی
پاکستان کسان کے بغیر نہیں چل سکتا
خالد نواز سدھرآئچ
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ
#kissanwing
”صدر اور وزیر اعظم کا آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر افسوس کا اظہار“
منافقت کے سبھی صحیفوں میں داستانیں مری ملیں گی
یزید ذادوں کی صف میں اول، حسین ذادوں کے غم میں شامل
(کاظم خان )
خالد نواز سدھرآئچ
ایم این اے (فارم 45)
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی ٹی آئی کسان ونگ
میرے گھر اور ڈیرے پر پولیس کا یہ چھٹا چھاپہ ہے۔ بلاجواز خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، خصوصاً خواتین اور بچوں کو ذہنی دباؤ اور عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
By targeting Imran Khan's sisters with water cannon in Rawalpindi's extremely cold temperatures, Pakistan's #AsimLaw regime has exposed elderly women to serious health risks, including hypothermia. This is also a breach of Pakistan's obligations under international human rights laws.
Specific references in the thread below ⬇️
الحمدللہ!
آج میں نے خود اذان دی، کیونکہ اذان ایمان کی تجدید اور انقلاب کی اصل صدا ہے
یہ اعلان ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
اسی عشق و ایمان پر ہماری تحریک کی بنیاد ہے
📢
خالد نواز سدھرآئچ
NA-106
Information Secretary Kissan Wing
اذان دیتے ہوئے
دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گا
وہ لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا
قبائے جسم کے ہر تار سے گزرتا ہوا
کرن کا پیار مجھے آفتاب کر دے گا
جنوں پسند ہے دل اور تجھ تک آنے میں
بدن کو ناؤ لہو کو چناب کر دے گا
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
انا پرست ہے اتنا کہ بات سے پہلے
وہ اٹھ کے بند مری ہر کتاب کر دے گا
سکوت شہر سخن میں وہ پھول سا لہجہ
سماعتوں کی فضا خواب خواب کر دے گا
اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہم
سخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا
مری طرح سے کوئی ہے جو زندگی اپنی
تمہاری یاد کے نام انتساب کر دے گا
پروین شاکر
@UrduShairi سنو جاناں
میری زندگی
میری ذات کو
یہ کیسا تخت ملا
لا حاصل کشت ملا
بے دست ملا
اک بے کراں سا دشت ملا
لق و دق ملا
بیا
جسے کبھی نہ ملکیت کا حق ملا