اللہ معاف کرتا ہے مومن، ہم انسان نہیں کرتے۔ یہ سارے گڑھے جس میں ہم گرے ہوتے ہیں یہ اللہ نے نہیں کھودے، ہمارے کھودے ہوئے ہیں۔اللہ تو عیب پر پردہ ڈالنے والا ہے، بخشنے والا ہے۔ اس کی سب سے بڑی صفت ہی بندے سے اس کی محبت ہے۔
السلام و علیکم
الصباح الخیر
#bbvipal#FrancineDiaz #ChiefsKingdom
کچھ دن پہلے کی بات ہے ۔۔۔ ایک خاتون کا میسج آیا جس میں انہوں نے مجھ سے میری بیٹی کی تاریخ پیدائش پوچھی اور وقت پیدائش۔ میں نے ان سے یہ جاننے کی وجہ پوچھی تو بولیں کہ کچھ حساب کر کے آپ کو بتاتی ہوں۔ میں سمجھا ایویں ہی کوئی فلم ہو گی چلو آزما کے دیکھوں۔ میں نے بتا دیا۔ کچھ دیر بعد میسج آیا کہ آپ کی بیٹی کو ابھی بخار ہے ناں؟ اسے دو روز سے کھانسی ہے۔ ابھی پیناڈول لے کر سو رہی ہے۔
یہ پڑھ کر تو میں حیران ہو گیا کہ واقعی ایسا ہی ہے۔ پھر کہنے لگیں کہ اس کی تصویر ہٹا دیں جو آج پوسٹ کی ہوئی ہے ،نظر لگ جاتی ہے۔ میں نے وہ تصویر ڈیلیٹ کر دی۔ پھر ان کو کہا کہ میں اپنی تاریخ پیدائش اور وقت پیدائش بھیجتا ہوں اس کا حساب تو بتائیں ذرا۔ انہوں نے حامی بھر لی تو میں نے بھیج دی۔ پندرہ بیس منٹ گزر گئے۔
پھر میسج آیا “ آپ کا حساب یہ ہے کہ آپ نے گرے کلر کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے ابھی ۔ ہیں ناں ؟ اور آپ پر بھی بھاری نظر کا اثر ہے۔ آپ صدقہ دیں۔ اور صبح اپنی بیگم کو اس کی پسند کا سوٹ دلائیں کیونکہ آپ کی بیگم کے من میں یہ وش موجود ہے۔”
قسم ہے پروردگار کی کہ میں نے سچ میں گرے رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا ہے مگر پکڑی بیگم یوں گئی کہ اتنا پرفیکٹ کوئی کیسے بتا سکتا ہے۔ میں نے فوراً سٹڈی روم سے بھاگ کر اپنے کمرے کا دروازہ کھولا اور سامنے لیٹی بیگم کو کہا “ یہ بھی بتا ہی دو کہ کس رنگ کا سوٹ لینا ہے تم نے تاکہ مجھ پر سے بھاری نظر اترے ؟”۔ آگے سے اس سے ضبط نہیں ہو پایا اور اس کا ہاسا نکل گیا۔ پھر بولی “ ایک نمبر کے ٹھرکی انسان ہیں آپ فوراً انجان خواتین سے بات کرنے لگتے ہیں۔” پھر خود ہی بتانے لگی کہ اپنی دوست سے پاسورڈ مانگ کر اس کی پروفائل سے مجھے میسج کر رہی تھی۔
اللہ کا شکر ہے میں بچ گیا۔ ورنہ سوچ رہا تھا کہ حساب ٹھیک نکلا تو ان سے مرید ہونے اور دست بہ دست بیعت کرنے کو وقت مانگوں گا۔ مولا تیرا شکر ایک اور امتحان میں سرخرو ٹھہرایا- (copied)
#AFCON2023 #bcstorm #CaptainMilIer