ای کل ان خوہاست کیوہ جہاں نا ہر باشعور آ بندغ اتان کنا توار مبو اینو ای و کنا خاوت سخت پریشان و درد اذیت اٹی اُن، ئسے ظالم نا وجان اینو نن درپدر اُن ہر وخت ننا دماغ اٹی خوف ءِ،ای صرف انصاف خوہاہیوہ کنے انصاف ملے کم سے کم تینا زندگی خوف ان بیدس گِدریفِن
#JusticeForAsmaJattak
#JusticeForInayatullahJattak
Today, HRF shines a light on human rights defender Dr. Mahrang Baloch. She is serving two life sentences in Pakistan for her advocacy on behalf of the Baloch minority, who have faced enforced disappearances, torture, and killing.
Writing from prison, Mahrang describes her work as both deeply personal and collective:
“I do not consider my own suffering separate from the suffering of my people. My greatest concern has never been simply when I will walk out of this prison. It is when families across Balochistan will no longer have to search for their disappeared loved ones, when young people will be able to express their political beliefs without fear, and when the demand for justice will no longer be treated as a crime.”
HRF demands that Pakistan release Mahrang Baloch and echoes her vision for a society where all people can live freely, without fear:
“I remain convinced that fear cannot be the permanent foundation of any society. Prisons may confine individuals, but they cannot permanently contain the desire for freedom, dignity, and justice.”
Learn more → https://t.co/qTPxf6LDTN
#DispatchesfromDetention #MahrangBaloch
کوئٹہ تکتو پہاڑ وہ تنگی میں شام کے وقت مارخور اور باقی حیوانات نے حوض کا پانی پی کر ختم کردیا ہے ضیاء اور اسکی ٹیم نے حوض کی صفائی کر کے پانچ سو لیٹر پانی پہنچا دیا تاکہ حیوانات اپنا پیاس بجھا سکے اور تاکہ کبھی پانی کا کمی محسوس نہ کرے
تمام ساتھیوں کو چائیے ضیاء کی مدد کرے
جب آپ کی آزادی سے آپ کا مخالف اتنا خائف ہو کہ وہ آپ کی آواز دبانے کے لیے آپ کو قید کرنے پر مجبور ہو جائے، تو آپ کی قید کا ہر لمحہ آپ کی جیت اور آپ کے مخالف کی ہار ہے۔
@ImaanZHazir@AdvHadiali
Military operations in Balochistan are being carried out amid grave and persistent abuses against civilians, including extrajudicial killings, injuries, enforced disappearances, and collective punishment.
In Killi Yar Muhammad Sonaro, Wadh, FC firing killed four civilians and injured several others, including 7 year old Shahzaib.The killing and injury of civilians, particularly children, expose the devastating human cost of military operations.
The repeated use of military force against Baloch civilians, the killing of children, and the constant fear imposed on communities cannot be dismissed as isolated incidents. This persistent pattern of violence reflects a deliberate and systematic policy aimed at suppressing the Baloch population and denying its fundamental rights.
This is genocide and it demands international action.
@UN_SPExperts@UNHumanRights@amnestysasia@a_siab@mjdawar@HRCP87@EUPakistan@eu_eeas
#StopBalochGenocide
🚨🚨
What an armed forces officer in uniform doing at a university gathering and under what law/authority he can slap students? Can he carry his gun, point on students and fire gunshots?
اس ملک کی تعمیر کی بنیاد 1948 میں بلوچوں کے خون سے رکھی گئی اور آج تک یہ سلسلہ جاری و ساری ہے چاہے کوئی سی بھی حکومت ہو جمہوری یا غیر جمہوری، آئینی یا غیر آئینی انھیں تو صرف بلوچوں کا خون اور وساحل پر قبضہ چاہئے
Do they look like militants? They are innocent children. What is their sin? Will killing children ever bring peace?
Is this Palestine? Is this Kashmir? No. It's Balochistan.
آج بلوچ راجی مچی کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ آج بلوچ قوم اُس تاریخی دن کو یاد کر رہی ہے جب اس ریاست نے بلوچ راجی مچی کو روکنے کے لیے ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔ راستے بند کیے گئے، بسوں پر فائرنگ کی گئ��، کئی لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی لوگ ہمیشہ کے لیے معذور کر دیے گئے۔
وہ لوگ جو اپنے گھروں سے گوادر کی طرف اس عظیم اجتماع میں شرکت کے لیے نکلے تھے، وہ کس بہادری سے ریاستی جبر کا مقابلہ کر رہے تھے، ہم شاید کبھی پوری طرح جان نہ سکیں۔ لیکن اُن کے پیچھے رہ جانے والے خاندان ایک ایسے خوف میں مبتلا تھے جسے صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جو ہر لمحہ اپنے پیاروں کی موت یا زخمی ہونے کی خبر کا انتظار کر رہے تھے۔
کوئٹہ، مستونگ، تلار اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بلوچوں کے اس عظیم کارواں کو روکنے کے لیے ریاست نے اپنے ڈیتھ اسکواڈز سے لے کر مختلف ریاستی اداروں تک، ہر طاقت کو استعمال کیا۔ جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے، اُن کے ذہنوں میں صرف ایک سوال تھا کہ کیا بلوچ راجی مچی کامیاب ہو پائے گی؟
لیکن میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جو گوادر میں موجود نہیں تھے مگر ہمیں یقین تھا کہ یہ راجی مچی ضرور کامیاب ہوگی، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں اور ریاست اپنی طاقت کا جتنا بھی استعمال کر لے۔
کیونکہ ریاست کے سامنے ماہ رنگ کھڑی تھی۔
وہ ماہ رنگ جو ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھی۔ وہ جانتی تھی کہ ریاست اُسے پیچھے ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گی۔ اُسے معلوم تھا کہ راستے بند کیے جائیں گے، لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا، تشدد کیا جائے گا اور شاید اُن لوگوں کی جانیں بھی لی جائیں گی جو اُس کی آواز پر اپنے گھروں سے نکلے ہیں۔
لیکن وہ یہ بھی جانتی تھی کہ اگر آج وہ پیچھے ہٹ گئی، تو شاید بلوچ قوم کے لیے دوبارہ کبھی ایسا تاریخی اجتماع منعقد کرنا ممکن نہ ہو۔
اس لیے وہ ڈٹی رہی۔۔۔ وہ کھڑی رہی۔۔۔ وہ نہیں جھکی۔۔۔
اور اُس کی قیادت میں بلوچ قوم نے وہ کر دکھایا جسے روکنے کے لیے ریاست نے اپنی پوری طاقت استعمال کی تھی۔
ماہ رنگ بلوچ قوم کے لیے ہر وقت کھڑی رہی۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ میں سراپا احتجاج تھیں، تو ریاست نے اسی احتجاج میں اسٹریٹ فائرنگ، گرفتاریاں، آنسو گیس، شیلنگ، کریک ڈاؤن اور ظلم کی انتہا کر دی۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بھی سریاب میں اسی احتجاج میں موجود تھیں۔ جب حکام بات چیت کے لیے آئے، تو ماہ رنگ نے انہیں مقررہ وقت میں گرفتار شدہ مظاہرین کو رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اس دھرنے کو ریڈ زون میں منتقل کریں گے۔ مگر مدت ختم ہوئی اور ریاستی حکام نے کوئی سن��یدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
پھر ماہ رنگ اور دوسرے ساتھیوں نے فیصلہ کیا کہ اس دھرنے کو کارواں کی شکل میں ریڈ زون میں منتقل کریں۔ اس وقت میں نے ماہ رنگ سے سوال کیا تھا “ریاست جو پہلے سے ظلم و بربریت پر اتر آئی ہے اور بہت سے دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے، آیا یہ فیصلہ درست ہوگا کہ ہم دھرنے کو ریڈ زون میں منتقل کریں؟ کیونکہ ریاست پھر کریک ڈاؤن کرے گی۔” ماہ رنگ نے مسکرا کر یہ جواب دیا کہ “مجھے معلوم ہے کہ ریاست ہم سے خوفزدہ ہے اور مجھے بھی دوستوں اور مظاہرین کی بے حد فکر ہے، مگر اگر ہم اب پیچھے ہٹیں تو یہ ریاست ظلم کی انتہا تک پہنچ جائے گی اور گرفتار شدہ افراد کو جبری طور پر لاپتا کر دیا جائے گا۔”
ماہ رنگ کو ہر وقت اپنے سے زیادہ بلوچ قوم کی فکر تھی اور یہی مثال گوادر راجی مچی میں بھی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔
بلوچ راجی مچی کامیاب ہوئی۔ اور آج، دو سال بعد، یہ صرف ایک جلسے کا نام نہیں بلکہ بلوچ قوم کی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جسے ظلم، جبر اور طاقت کے زور پر کبھی مٹایا نہیں جا سکتا۔
یہ اُس دن کی یاد ہے جب ایک طرف ریاست کی تمام طاقت تھی اور دوسری طرف ایک مظلوم قوم کی آواز۔ اور اُس دن دنیا نے دیکھا کہ طاقت ہمیشہ فتح یاب نہیں ہوتی، کبھی کبھی ایک ڈٹی ہوئی آواز بھی تاریخ لکھ دیتی ہے۔
آج دو سال بعد، جب اسی کامیاب جلسے کا چرچا کیا جا رہا ہے، دوسری جانب ریاست نے اسی جلسے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی سبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی.
#ReleaseBYCLeaders
#ReleaseMahrangBaloch
Must read the statement from Nadia Baloch, Dr. Mahrang Baloch’s sister about Session Judge Hakeem Kakar, whose killing was claimed by the Islamic State Pakistan Province (ISPP) today. Baloch activists from Makran are also speaking highly of him.
آج مستونگ میں ہونے والے مسلح حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ صاحب اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت کی خبر سن کر شدید دکھ ہوئی۔
مجھے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مقدمات، خصوصاً ان کی ضمانت کی درخواستوں میں، متعدد بار مستونگ میں حکیم صاحب کی عدالت میں پیش ہونے کا موقع ملا۔ ان کی زندگی میں بہت سی باتیں ایسی تھیں جو میں نہیں لکھ پائی لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو یہ جاننا چاہیے کہ وہ دراصل کیسے انسان اور کیسے جج تھے۔
میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عبدالحکیم کاکڑ ایک نہایت دیانت دار، اصول پسند اور باوقار جج تھے۔ وہ اکثر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مقدمات کی قانونی نوعیت پر مجھ سے کھل کر بات کیا کرتے تھے۔ کئی بار انہوں نے مجھ سے کہا کہ حالات چاہے جس نہج پر بھی ہوں، میرے فیصلوں میں آپ کو ہمیشہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے اعلیٰ تقاضوں کی پاسداری نظر آئے گی۔
ان کی یہ باتیں ان سیاسی گھٹن زدہ حالات میں میرے لیے ہمی��ہ امید کی ایک کرن ہوا کرتی تھیں، اور بعد میں ان کے فیصلوں نے بھی ان کے ان الفاظ کو سچ ثابت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور گلزادی بلوچ کو تین مقدمات میں ضمانت دی، جبکہ بیبرگ بلوچ کو ایک ایف آئی آر میں ضمانت کے مرحلے پر ہی مقدمے سے بری کر دیا۔ ان کے فیصلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ دباؤ سے بالاتر ہو کر قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے پر یقین رکھتے تھے۔
تربت میں اپنی تعیناتی کے دوران بھی انہوں نے اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں سبغت اللہ شاہ جی کی ضمانت منظور کی اور ایک بار پھر دباؤ کے بجائے قانون کی بالادستی کو ترجیح دی۔
مجھے آج بھی مستونگ کی ایک پیشی یاد ہے جب محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ایک کم عمر لڑکے کو مختلف الزامات کے تحت عدالت میں پیش کر رہا تھا۔ حکیم صاحب نے اس بچے سے پوچھا، “تمہیں کب گرفتار کیا گیا تھا؟” بچے نے جواب دیا، “کل۔” اس پر حکیم صاحب نے سی ٹی ڈی کے انچارج کی طرف دیکھ کر کہا، “اس بچے کے چہرے کو دیکھو، ایسا لگتا ہے جیسے اس نے برسوں سے سورج کی روشنی نہیں دیکھی۔ اور تم لوگوں نے اسے اس قدر ڈرایا اور دھمکایا ہے کہ اب وہ تمہاری ہر بات میں ہاں ملا رہا ہے۔” پھر انہوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں سے کہا، “اللہ سے ڈرو۔”
آج جب ان کی شہادت کی خبر دیکھی تو دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ صرف ایک انسان کو نہیں مارا گ��ا، بلکہ انصاف پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ حکیم صاحب قانون کی حکمرانی، انصاف، آئینی حقوق اور عوام کے وقار پر یقین رکھتے تھے
میں جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں اس غم کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
معزز شہید عبدالحکیم کاکڑ صاحب، بلوچستان کے عوام آپ کو ہمیشہ آپ کی دیانت، اصول پسندی اور انصاف کے ساتھ مضبوط وابستگی کے لیے یاد رکھیں گے۔
آپ کے اصول اور آپ کی جرأت اُن لوگوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے جو انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
جہاں 42 جوان شہید ہو گئے یہ وہیں پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ ان کا اپنا کوئی خدانخواستہ مرے تو کیا یہ ایسی گھٹیا حرکت کریں گے؟ کم از کم لاش کا احترام کرنا چاہیے۔ انسان میں اور گدھ میں فرق ہونا چاہیے