یہ ایچ این فوڈ ایم ایم عالم روڈ لاہور ہے جہاں ٹیکس تو لیا جاتا ہے ہم سے ،لیکن اس کی پروپر FBR والی رسید نہیں دی جاتی ہے۔
کیا یہ ٹیکس گورنمنٹ کو جاتا ہے؟
ہمارا دیا گیا ٹیکس کیا گورنمنٹ تک پہنچتا ہے؟ اس کا جوابدہ کون ہے؟
نوٹ: ایف بی آر والی رسید طلب کرنے پر کافی انتظار کروانے کے بعد جاری کی گئی جو کہ ٹیکس آسان ایپ سے 3 گھنٹے گزرنے کا باوجود verify نہیں ہوئی۔
@SalmaButtPMLN@FBRSpokesperson@CMComplaintCell
سعودی عرب کا امریکہ کو جواب
� لنڈسے گراہم کے نام… ریاض سے۔
ایک بار پھر، مقصد صرف آپ کے بیانات کا جواب دینا نہیں بلکہ آپ کے پورے منصوبے کو ابتدا سے انتہا تک بے نقاب کرنا ہے۔
28 فروری کو آپ نے “افسانوی غضب” اور “شیر کی دھاڑ” کی جنگ بھڑکائی۔ آپ کا خیال تھا کہ ایران کو نشانہ بنانا ہمارے لیے کافی سبق ثابت ہوگا۔ آپ نے یہ شرط لگائی کہ تہران پر بمباری کی گونج ہمیں تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کر دے گی۔ آپ نے سمجھا کہ افراتفری ہمیں جھکنے پر مجبور کر دے گی۔
پھر 24 مئی کو، جب آپ نے دیکھا کہ جنگ ہمارے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی، تو آپ نے دھمکی دی: “ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جاؤ، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرو۔” پہلے آپ نے جنگ آزمائی، اور جب وہ ناکام ہوئی تو براہِ راست دھمکیوں کا راستہ اختیار کیا۔ لیکن دھمکیاں بھی ناکام رہیں۔
آج، جب آپ کا “افسانوی غضب” ماند پڑ چکا ہے اور “شیر کی دھاڑ” کسی کو زیر کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، تو آپ ہمارے پاس تیسرے طریقے کے ساتھ واپس آئے ہیں: “اقتصادی استحکام”۔ آپ آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کو ایک کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں، اور دعویٰ کرتے ہیں کہ اصل مقصد “ابراہیمی معاہدوں کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا” ہے۔
آپ نے پہلے جنگ آزمائی، وہ ناکام ہوئی۔ آپ نے پھر دھمکیاں آزمائیں، وہ بھی ناکام ہوئیں۔ اور آج آپ معاشی ترغیبات کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
لہٰذا ایک بار پھر واضح کر دوں: تعلقات کی بحالی آپ کا ایسا ہدف نہیں جسے ہم آپ کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں پورا کریں گے۔ یہ کوئی معاشی منصوبہ نہیں جو فوجی آپشن اور دھمکیوں کی ناکامی کے بعد ہمیں پیش کیا جا رہا ہو۔
تعلقات کی بحالی ایک خودمختار سعودی فیصلہ ہے، اور اس کی قیمت دنیا بخوبی جانتی ہے: ایک آزاد فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
جو لوگ اس حقیقت کو سمجھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ آپ کی جنگ کیوں ناکام ہوئی، اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر دھمکی اور ہر ترغیب کیوں ناکام ہوگی @abdulslam2017
حج نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی پوری زندگی بدل ڈالی کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کیلئے الگ کیا ہوا پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کردیا رپورٹ کےمطابق حج سے واپسی کے بعد وسیم اکرم نے اپنی پانچ کنال زمین مسجد اور مدرسے کیلئے وقف کردیا گزشتہ روز اسی زمین پر ایک عالی شان مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا اس موقع پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق سعید انور محمد یوسف اور مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل موجود تھے اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر حج سے پہلے میرا ارادہ تھا ایک 5 سٹار ہوٹل بنانے کا لیکن حج نے میرا اردہ بدل لیا اور اسکی وجہ سعید انور بھی ہے میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش ڈال دی کہ میں ایک عالی شان جامع مسجد کی تعمیر کروں گا اور ساتھ میں ایک مدرسہ بھی بناوں تاکہ یہ میرے والدین کیلئے بخشش کا زریعہ بن جائے اس مسجد کیلئے میں نے پانچ کروڑ روپے الگ کرلی ہے اور جتنا بھی اس پرخرچہ آئے گاوہ میں ادا کروں گا اس مسجد کی ڈائزان ترکی میں بننے والی مساجد کی طرز پر ہوگا جس میں نمازیوں کیلئے تمام سہولتیں میسر ہوگی میں کچھ نہیں ہوں یہ اللہ تعالیٰ کاکرم اور سعید انور کی محنت ہے جس نے مجھے اس راستے کی طرف کھنچ لایا جہاں صرف سکون ہے
ٹی وی چینل : اے آر وائی ڈیجیٹل
ڈراما کا نام : رحمت
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامے سے لی گئی ایک تصویر ہے.....
اس ڈرامے میں اخلاقیات کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے
اس ڈرامے میں اتنے بےہودہ کپڑے پہنے ہوتے ہیں
کہ فیملی کے ساتھ ڈراما بھی دیکھا نہیں جا سکتا ہے
ڈرامے کا نام رحمت ہے
لیکن اس ڈرامے میں صرف اور صرف بےہودگی ہے ۔۔۔
یہ کس طرف نکل چکے ہیں ہم لوگ؟
پاکستان تو اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے؟
یقین کریں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم تباہی کی طرف چلے جائیں گے
میرا کام ہے آواز اٹھانا اور میں اٹھاتا رہو گا
اگر ابھی ہم چپ رہے تو اس طرح کی بےہودگیاں عام ہو جائیں گی۔۔۔۔۔۔
میری پیمرا سے گزارش ہے کہ اس ڈرامے اور ٹی وی چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اپنے قوانین میں کپڑوں کے حوالے سے قانون بنایا جائے۔۔۔۔
آپ ایک لیڈر کے نام پر پابندی لگا سکتے ہیں لیڈر کی تصویر پہ پابندی لگا سکتے ہیں لیکن ایسے بیہودہ کپڑوں کو عام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟
کے ایف سی پاکستان کا نیا فراڈ
اس نوجوان نے کے ایف سی کے اس ڈرامہ کو بینقاب کرتے ہوے کہا کہ یہ لوگ ہر بل پر سولہ پرسنٹ جی ایس ٹی لیتے ہیں بار جوڈ فیک لگا ہوا ہے ۔۔
اس نے کہا جب میں نے یہ بات کے ایف سی عملے سے پوچھنی چاہی انہوں نے شیشہ بند کر دیا ۔۔
انداہ لگائیں عام کاروباری شخص ٹیکس نہ دے تو اس کیلے مشکلات بن جاتی ہیں ۔۔
یہاں کیونکہ باہر کی کمپنی ہے وہ ہمارے ملک کا ٹیکس چوری کر رہی ہیں فیک بار کوڈ لگا کر عام پاکستانی سے ٹیکس لیکر اسے پر مال پانی بنایا جارہا ہے ۔
اور یہاں کوی پیرا فورس ریٹ پوچھنے کیلے صفای کا انتظام دیکھنے کیلے مہنگای کنٹرول کرنے کیلے ٹیکس سسٹم دیکھنے کیلے ان کی رسیدوں پر لگے بار کوڈ چیک کرنے کیلے نہی جائیں گے ۔۔
کیونکہ انکا زور بھی ریڑھی والے پر ٹھیلے والے پر چھوٹی دوکان پر چلتا ہے ۔۔
پرائیوٹ پاور پلانٹس کے مالکان کو بغیر بجلی بنائے سالانہ 2500 ارب روپے کی ادائیگی نامنظور اور عوام کی جیبوں پر سرکاری ڈاکہ نامنظور اور انتہائی نامناسب ہے
#بھتہ_خور_آئی_پی_پیز_نامنظور
#بھتہ_خور_آئی_پی_پیز_نامنظور
بجلی صارفین سے گزارش ہے کہ شئیر کیجئے شکریہ اپنے حصے کا فرض نبھائیں... آواز بلند کریں جب تمام بھتہ خوروں کے نام پبلش نہیں کئے جاتے۔
کیا بیوقوف انسان ہے کیا سوال کررہا مالکوں سے کوئی ٹیکس لیتا ہے ؟ مالک تو غلاموں سے خراج وصول کرتے ہیں دیکھا نہیں غلام (عوام ) کا بچہ تعلیم کیلئے کاغذ پنسل IMF کی اجازت سے لیگا لیکن مالکان کیلئے سب چھوٹ ہے 😅 یہ ہی تو غلطی عمران اور ثاقب نثار نے کی تھی آقاوں کی زیر نگرانی چلنے والے سی پیک، ریکوڈک ،اور سیندک کے ریکارڈ طلب کرلئے تھے کہ کون کتنا کما رہا ہے عوام کو بتاو، بس پھر جو حال ہوا ان دونوں کا ؟ یہ تو گیا بیچارہ 🫣 آج کل چچا عزرائیل بھی انہی کے ماتحت ہیں ۔۔۔ 🤣🤣🤣 ۔۔۔۔۔
ٹرمپ کے ساتھ لنچ کے بعد کئے گئے معاہدوں کے بعد ہائبرڈ نظام حکومت چلانے والوں کو گارنٹی ملی تھی کہ بیرون ملک معاملات میں تم آنکھ بند کرکے ہماری اطاعت کرو اور ہمارے ٹاسک مکمل کرو ،اندرون ملک ہم تمارے ہر ٹاسک کی حمایت کرینگے، تمام ادارے IMF ، ورلڈ بنک سب تمارے ساتھ ہونگے لیکن بھائی لوگ ابھی تک بڑا کوئی عالمی ٹاسک تو مکمل نہیں کرپائے البتہ "ٹرمپ خاندان" کے کاروبار کیلئے بہت کچھ کرگئے جس کیلئے دارلخلافہ کی آبادیوں میں اٹھا پٹخ کی خبریں بھی کانوں میں گونجیں ہیں لیکن بدقسمتی سے لگتا ہے گارنٹی دینے والے ٹرمپ کی اپنی گارنٹی "ایکسپائر" ہورہی ہے IMF بھی ہماری بات نہیں مان رہا اور خبر ہے کہ باقی عالمی اداروں نے بھی "سب نوٹ کررہا ہوں" والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنے رجسٹر نکالنے شروع کردیئے ہیں حالانکہ ہائبرڈ حکومت کے قصیدے تو پڑھے جارہے ہیں لیکن پڑھنے والوں کے لہجوں میں کچھ اس طرح تبدیلی محسوس ہورہی ہے جیسا مرثیہ خوانی میں محسوس ہوتی ہے، وہ تمام معاشی انقلاب، خوشحال پاکستان، گرین پاکستان، اڑان پاکستان سب ہوا میں اڑگئے بلکہ "پٹھان پاکستان" کے نعرے اب بھی چاروں صوبوں میں گونجتے نظر آرہے ہیں یہ صورتحال موجودہ ہائبرڈ رجیم کو پریشان کررہی ہے اوپر سے کشمیر ی بھائیوں جو "لکی کشمیری سرکس" شروع کیا ہے اس سے بھی خبر ہے کہ حکومت کی الٹی آنکھ پھڑکنا شروع ہوگئ ہے لیکن حکومت کو آکسیجن فراہم کرنے والے بھائی لوگ کہہ رہے آپ فکر نہ کریں ہم تین دن کیلئے انٹرنیٹ بند کرکے انکی آکسیجن بند کردینگے اس صورتحال میں اس ہائبرڈ نظام کی زندگی مجھے لمبی نظر نہی آ رہی، میرے خیال سے حکومت مکمل ناکام ہوگئی یے معاشی لحاظ سے سعودی عرب کی لاکھ خوشامد کی وہ بھی موسم کے حالات کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری اور ریاکاری دونوں سے کام لے رہا ہے پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کا سب سے بلند 35 ارب ڈالر سے زیادہ ہو ہوگیا ہے اور اگلے سالوں میں بھی کسی قسم کی کوئی سرمایہ کاری ہونے کا چانس نظر نہی آرہا اور اس بھیانک معاشی نظام کی وجہ سے نجانے کیوں مجھے کشور کمار کا وہ گانا گانے کو دل چاہ رہا ہے ،،،
کوئی ہمدم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا
ہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
یہ جاگیر دار وڈیرہ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فکسڈ چارجز بڑھانے جا رہا ہے لیکن اس سے پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ تمام آئی پی پیز کے نام پبلک کرے اور انہیں آج تک کتنی ادائیگی کی گئی اور انکے مالکان کے نام عوام کے سامنے رکھے جائیں جو عوام کو جونک کی طرح چوس رہے ہیں
@ImtiazGul60@YouTube The double standards of the European Union are regrettable. They know that elections were also rigged, people were oppressed, and freedom of speech and writing was taken away. Yet, sacrificing principles just for the sake of their own interests is extremely regrettable.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
چینل کا لنک پہلے کامنٹ میں۔
میرا YouTube چینل انشااللہ 7th June کو لانچ ہوگا۔ سالوں کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
چینل تین موضوعات پر رہےگا۔
1. Self Improvement
2. Global Affairs
3. Finance
میرے تمام کورسز جو میں نے پڑھاۓ ہیں وہ بالکل مفت چینل پر ہونگے
1. Capital Markets
2. Investment Banking
3. Entrepreneurship
اس کے علاوہ میں آپ کو اوپر دئیے گئے موضوعات پر گائیڈ کرتا رہونگا۔ یہ چینل انتہائی پروفیشنل طریقے سے لانچ ہورہا ہے۔ پروفیشنل اسٹوڈیوز میں۔
Please subscribe and share it for others to subscribe
Thanks
My reach is gone down in Analytics by 87%. And that reach is down because I used words such as:
FVCK Zionism.
Israel is a genocidal state.
Netanyahu is a war criminal.
IDF is worst than Hitler.
Zionism is cancer.
Etc. So before @X kills my remaining 13% reach I thought I should preempt it and do it myself.
So here we go once more.
FVCK Zionism.
Israel is a genocidal state.
Netanyahu is a war criminal.
IDF is worst than Hitler.
Zionism is cancer.
Thank you for your attention to this matter.
Mir Mohammad Alikhan
مجھے اس نمبر 03281094378 سے ابھی ابھی ایک کال موصول ہوئی، کہنے لگا سر آپ کا TCS سے ایک پارسل آیا ہے، کوئی ڈاکیومنٹس ہیں اس کی پیمنٹ ہو چکی ہے، گھر پر ڈیلیور کروا دوں؟ میں نے پوچھا کس کی طرف سے ہے کہنے لگا HEC کی طرف سے مجھے ادھر ہی پتا چل گیا فراڈ ہے، خیر میں نے کہا کرادیں ڈیلیور، پھر کہتا ہے اپنا پارسل کا کوڈ نوٹ کر لیں، میں نے کہا بتائیں، تو 206648 بتایا، پھر کہتا ہے سر ایک کوڈ میں آپ کو بھیج رہا ہوں آپ کو SMS میں رسیو ہو گا وہ مجھے بتا دیں کیونکہ میں نے ڈیلیوری بوائے کو بتانا ہے تاکہ آپ کا پارسل گم نہ جائے کیونکہ عید کا رش ہے، اتنے تک تو میں بہت ضبط کر کے بیٹھا رہا، جیسے ہی مجھے کوڈ کا میسج موصول ہوا پھر جو میں نے اسے سنائیں اگلے دو دن تک کسی کو کال نہیں کرے گا لیکن یہ بڑے بیشرم ہوتے ہیں، بھائیو، بہنو! بزرگو اور بچوں! بہت احتیاط کریں خدا کے لئے، اصل میں وہ میرا وٹس ایپ ہیک کرنا چاہتا تھا اسی طرح پیسوں کے روز ہزاروں لوگوں کیساتھ فراڈ ہو رہے ہیں، اب یہ نمبر میرے پاس سیو ہے، حکومت NCCIA کو چاہیے اس کی تحقیق کرے اس نمبر پر وٹس ایپ بھی آ رہا ہے، میں مزید معلومات کیلئے حاضر ہوں
میاں علی اشفاق @MianAliAshfaq ایک بہترین وکیل ہے۔ آج کل چند لوگوں کے تنقید والے پوسٹس پڑھے جنھوں نے شاید علی کے ساتھ آدھا گھنٹہ بھی نہ گُزارا ہو۔
میں نے علی کے آفس میں گھنٹوں در گھنٹوں گُزارنے ہیں۔ علی کسی کلائینٹ کو لینے سے پہلے جس طرح کی تفتیش کرتا ہے وہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ شاید کئی وکیل ہر فیس دینے والے کو لے لیتے ہونگے مگر جس طرح علی ایک کلائینٹ سے بھی سوالات کرتا ہے وہ قابلِ دید ہے اور میں اٗس کا گواہ ہوں۔ جتنا علم علی کے پاس ہے اور جتنا علم وہ اور حاصل کرنے کی خاطر کتابوں میں گَم رہتا ہے وہ بھی قآبلِ تحسین ہے۔
کسی نے لکھا کہ ہر ایک کا وکیل یہ ہی کیوں ہوتا ہے ؟
سوال یہ ہونا چاہئے کہ ہر مُلزم علی اشفاق کو ہی اپنا وکیل کیوں بنانا چاہتا ہے؟ اس لیئے کہ جب علی ایک کلائیُٹ کو لے لیتا ہے تو اٗس کو اپنی فیملی سمجھتا ہے اور اٗس کا ہر وقت ساتھ دیتا ہے فقط کمرہِ عدالت میں نہیں۔
ہمارے ملک کا ایک بہت بڑا المیہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جو انسان بھی اپنی محنت اور لگن سے اٗوپر آتا ہے اُس کے لئیے ایک لاکھ لوگ تیار بیٹھے ہوتے ہیں جو اُس پر تنقید کریں اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنھوں نے اپنی زندگی میں کوئ مقام حاصل نہیں کیا ہوتا اور دُوسروں کو بھی اُوپر جاتا نہیں دیکھ سکتے۔ اللہ ان کو ہدایت دے اور سمجھنے کی صلاحیت عطا فرماۓ۔ آمین۔
علی میرے لئیے ایک فیملی ممبر ہے اور میرا چھوٹا بھائ ہے اس لئیے لکھ رہا ہوں اور اٗس کو میری اس تحریر کا کوئ علم نہیں۔