کاش یہ زندگی آخر سے شروع ہوتی اور ہم بوڑھے پیدا ہوتے پھر محبت کی صورت میں جوان ہوتے
اور پھر معصوم بچے کی صورت میں کسی رات
ماں کی پیار بھری آغوش میں دم توڑ جاتے۔😔
اصلی زندگی جینا وہی جانتا ہے جو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی ڈھونڈ لے
ایک کپ چاۓ، ماں کی مسکان، دوست کی بات، صبح کی ٹھندی ہوا، بارش کی بوندیں
یہ سب زندگی کے اصلی خزانے ہیں
لیکن انسان بڑے بڑے خوابوں میں اتنا الجھ جاتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے پل اس سے چھوٹ جاتے ہیں
ہوائی فائرنگ سے خوشی منانے والے دراصل موت کے پیامبر ہوتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی اقبال خان صاحب کی بیٹی کراچی میں اپنے گھر کے ٹیریس پر کھڑی تھی نجانے کہاں سے ایک نامعلوم گولی آئی اور اس بچی کی زندگی لے گئی قومی اسمبلی کو جاگنا چاہیئے ہوائی فائرنگ کے خلاف انتہائی سخت قانون بنانا چاہیئے اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین
ہارنا تب ضروری ہو جاتا ہے جب لڑائی اپنوں سے ہواور جیتنا تب ضروری ہو جاتا ہے جب لڑائی اپنے آپ سے ہو۔!
منزلیں ملیں، یہ تو مقدر کی بات ہے ہم کوشش ہی نہ کریں یہ تو غلط بات ہے۔!!
شب بخیر
خواتین کا عالمی دن
یہ 1848 کا ذکر ہے جب ان دو بہادر خواتین ساوتری دیوی اور فاطمہ شیخ نے اچھوت لڑکیوں کیلئے ہندوستان کا پہلا سکول فاطمہ شیخ کے بھائی عثمان شیخ کے گھر میں کھولا
اس زمانے میں خواتین کی تعلیم کو دینا جرم سمجھا جاتا تھا مگر ان بہادر خواتین نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے مشن کو جاری رکھا
ساوتری دیوی سکول جاتے ہوئے اپنے کپڑوں کا ایک زائد جوڑا اپنے ساتھ رکھ لیتی تھی کیوں کہ سکول کے راستے میں اونچی ذات کے لوگ اس پر گوبر پھینک دیا کرتے تھے اور اور پتھر مارا کرتے تھے کیونکہ اس نے خواتین خصوصا پچھڑے ہوئے طبقات کی خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا
اس کو لگنے والا ہر پتھر اس کے آہنی ارادوں کو مزید مصمم کر دیتا بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالنے والی ان خواتین کی عظمت کو سلام
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا نقصان ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو تو ہوگا ہی مگر سب سے زیادہ نقصان اس معاشرے کا ہوگا جہاں طاقت اور ظلم کے خلاف بولنے والے کم ہوتے جارہے ہیں ۔ #pakistan
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا نقصان ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو تو ہوگا ہی مگر سب سے زیادہ نقصان اس معاشرے کا ہوگا جہاں طاقت اور ظلم کے خلاف بولنے والے کم ہوتے جارہے ہیں ۔ #pakistan