مطیع اللہ جان ججز کو شرم دلاتے ہوئے۔
عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا۔کسی جج میں اگرذرابھی انسانیت ہے توتھوڑاسوچیں۔قید تنہائی کتنی خطرناک ہے۔ملاقاتوں پرپابندی ہے۔اورجج صاحبان اس بات پربحث کررہے ہیں کہ عمران خان قید تنہائی میں ہے یانہی انکوشرم آنی چاہیے
Fascism levels will never be enough to crush PTI Women, Asim Munir and team are fighting a losing battle. The Women have led the movement with their passion & resilience.
@sabeen_younas has done nothing wrong. Supporting a leader of choice is not a crime.
#ReleaseSabeenYounas
مراد سعید کا سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور خیبرپختونخوا میں جاری بدامنی اور دہشتگردی کی نئی لہر کے حوالے سے X پر پوسٹ :
”عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبریں موصول ہونے کے بعد بھی ایسے کون سے مستند زرائع ہیں کہ بغیر کسی ملاقات کے بھی آپ یقین کر بیٹھے ہیں؟ عمران خان کی زندگی کو جن سے خطرہ ہے وہ انہی کی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل عمران خان پر جان لیوا حملہ ہو چکا ہے کئی منصوبے بن چکے آنکھ ضائع ہوچکی۔ عمران خان نے واضح طور پر اپنے ڈاکٹرز تک رسائی کے لیے ہر فورم استعمال کرنے اور آواز اٹھانے کی بات کی تھی۔ خدارا سب مل کر ہر فورم کا استعمال کریں۔بشری بی بی کی بھی آنکھ کا وہی ایشو بنا اور اب دوسری انکھ بھی متاثر ہو رہی ہے کیا یہ سب اتفاق ہے؟
چند ہفتے قبل آپ کو بتایا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے لیے حالات ایسے بنائے جائیں گے کہ آپ نہ امن کے لیے آواز اٹھا سکیں گے نہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلا پائیں گے، اس لیے جلدی کیجئے۔ اگست کے آغاز سے متعدد واقعات ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ پارٹی سے گزارش ہے کہ اتحادیوں سے بات کرکے ستمبر کی بجائےاسی مہینے قومی جرگہ بلائے؛ ہمارے پاس وقت کم ہے ہر گزرتا دن مزید جنازوں کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ بھی گزارش ہے کہ امن تحریک کے ساتھیوں، نام نہاد دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں،کشمیر کے مظلوموں، بلوچستان کی خواتین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بھی جرگے میں بلائیں۔ قومی جرگے کو لسانی بنیادوں پر محدود کرنے کے بجائے اس کو پاکستانی قوم کے ہر مظلوم محروم اور پسے ہوئے طبقے کا جرگہ بنا کر اتحاد کا پیغام دیں تاکہ پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہو۔
پولیس سے آج پھر گزارش ہے کہ گزشتہ کئی واقعات کی تفصیل قوم کے سامنے رکھیں ورنہ یونہی آپ کے بھی جنازے اٹھتے رہیں گے۔قوم کو اگاہ کرو کہ کیسے انکو لایا گیا،کیسے آپ کو اکیلے چھوڑا گیا، کیوں آپ کے جوان ایسی بے بسی میں شہید ہوئے پورا واقعہ سامنے رکھ دو اس میں آپ کی بھی بہتری ہے اور قوم بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی یہ گارنٹی میں اپ کو دیتا ہوں، آپ اس ڈرٹی گیم کو ایکسپوز کریں۔ پولیس والے شہید ہوئے تو سی ٹی ڈی کو فوج نے یہاں تک کہا کہ آپ فوج سے اپیل کریں کہ پولیس ناکام ہوگئی ہے اور پختونخواہ حکومت آرٹیکل ۲۴۵ کے تحت فوج سے مدد مانگ لے۔ کمال نہیں ہوگیا؟
انشاءاللہ امن پاسون میں اب تیزی آئے گی اور یہ سلسلہ صرف سوات تک محدود نہیں رہے گا ۔دہشت گردی کی نئی لہر کی یہ کوششیں ۲۰۲۲ سے بار بار ہوئیں لیکن ہماری قوم نے اسے خود ناکام بنایا تھا اور حالیہ کوشش کو بھی انشاءاللہ عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔
آخری اور اہم ترین گزارش اس کو عوام تک پہنچانے میں میری مدد کریں میں بار بار اپنے حالیہ پیغامات میں یہ دہرا رہا ہوں لیکن شاید پاکستان کے باقی علاقوں کو اس تباہی کی سمجھ نہیں۔ فوج عوام کو لشکر بنانے کے لیے دباو دے رہی ہے۔ پچھلی مرتبہ آپریشن کے وقت فوج نے اپنی نگرانی میں امن کمیٹیز بنائیں، بہت سارے علاقوں میں امن کمیٹی کے اہم ترین لوگوں نے فوجی چھتری تلے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ظلم کیا۔ بہت سارے بے گناہ فوج کی تحویل میں دئیے گئے جن میں متعدد کی اموات ہوگئیں، کسی کا گھر توڑا گیا کسی کو قتل کروایا گیا۔ فوج چلی گئی اور ان لوگوں کی ذاتی دشمنیاں بن گئیں گزشتہ کچھ عرصے سے خصوصاً حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بننے والے وہی امن کمیٹی کے لوگ ہیں۔اب سوچیں کہ امن کمیٹیز کے اتنے عرصے بعد بھی دشمنیاں چلی آرہی ہیں تو فوج جب پوری قوم کو بندوق اٹھانے کا کہہ کر لشکر بنانے کا حکم دے رہی ہے تو اس کا کیا اثر ہوگا؟ پھر لشکر بنا کر وہ لڑے بھی کس سے لانے والوں سے یا آنے والوں سے؟ پھر ریاست کی پالیسی تبدیل ہوگی تو ہر شہری جو لشکر کا حصہ بن چکا ہوگا، یہ دشمنی ذاتی نہیں قوموں اور نسلوں تک جائے گی۔ اس لیے میری قوم سے درخواست ہے کہ خدارہ ان کی گیم کو ایکسپوز کریں۔ اس سے پہلے کہ معاملات مکمل طور پر ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں اور ہماری اگلی ایک دہائ بھی انہی ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹتے گزرے۔“
They call it stability. The numbers show a country moving backward.
SOEs generated Rs 2.119 trillion, yet Rs 2.079 trillion flowed straight back. Net fiscal benefit collapsed 91%.
Pakistan cannot afford endless failed governance and political engineering.
The military-backed PDM setup benefits from the status quo while the country pays the price.
Economic recovery requires political legitimacy, accountability and a government with the people’s mandate.
#Form47
#AsimLaw
بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو، جس نے پاکستانی فوجیوں اور شہریوں سمیت پاکستانیوں کو قتل کیا، اسے عزت، احترام اور وقار کے ساتھ رکھا گیا اور اس کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا گیا۔
مگر پاکستان کی عسکری حکومت نے اپنی تمام تر سفاکیت بے گناہ سیاسی کارکنوں کے لیے محفوظ کر رکھی ہے۔
"جرم بتائے بغیر آٹھ دس سال کی سزائیں دی گئیں، تشدد اور ظلم بھی کیا گیا۔"
نورین نیازی
#FascismUnderAsimLaw
#AsimLaw
علیمہ خان کے اہم سوالات 🚨
عمران خان تو صحت مند ہیں
دو ڈھائی گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔
کہاں سے آگیا کلاٹ؟
کیا کھلایا انہوں نے کھانے میں؟
کیا چھپا رہے ہیں ہم سے؟
ڈرتے کیوں ہیں کہ اگر عمران خان کا ہسپتال میں چیک اپ ہو جائے اور علاج ہو جائے؟
آگے ان کے کیا ارادے ہیں؟
عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔
ایک لمبے عرصے سے عمران خان سے ملاقاتیں بند ہیں آخر پارٹی قیادت اس حوالے سے کیوں خاموش ہے۔
جو کرسی کا مزہ لیتا ہے وہ اسی کا ہو جاتا ہے
#PAKWatch🇵🇰: Today, THOUSANDS took to the streets of Kashmir to demand an END to the PAK GOV'T'S ELECTION INTERFERENCE
IT'S TIME FOR FIELD MARSHAL ASIM MUNIR AND THE CORRUPT PAK GOV'T TO TAKE THE EXIT DOOR.
FREE IMRAN KHAN.
کراچی میں پولیس کی جانب سے کاروبار گرانا اور شہریوں پر بدترین تشدد صرف ظلم نہیں بلکہ ریاستی طاقت کے کھلے ناجائز استعمال کی ایک سنگین مثال ہے۔ ایسے اقدامات عوام کے دلوں میں انصاف نہیں بلکہ غصہ، نفرت اور بے اعتمادی پیدا کرتے ہیں۔
پاکستان کو آج جس تباہ کن صورتحال تک پہنچایا گیا ہے، اس کے پیچھے وہی فرسودہ ذہنیت کارفرما ہے جو دلیل کے بجائے ڈنڈا، مذاکرات کے بجائے دھمکی، قانون کے بجائے طاقت اور آئین کے بجائے غنڈا گردی کو اپنا راستہ سمجھتی ہے۔
ریاست اگر اپنے ہی شہریوں کے ساتھ انصاف کے بجائے جبر کرے گی تو پھر زخم صرف جسموں پر نہیں لگیں گے، معاشرے کے دل پر بھی لگیں گے۔ ظلم کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ آنے والے وقت کے لیے مزید نفرت اور انتشار کی بنیاد ہے۔
#مینڈیٹ_چور_بےشرم_حکمران
#PakistanUnderFascism
میری قوم سے درخواست ہے کہ خدارہ ان کی گیم کو ایکسپوز کریں۔ اس سے پہلے کہ معاملات مکمل طور پر ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں اور ہماری اگلی ایک دہائ بھی انہی ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹتے گزرے۔
مراد سعید
ٹاؤٹس یہ چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان کو بطور ملک یا قوم کوئی بھی کامیابی ملے تو اسے ظالموں کے اقتدار کے لیے جواز بنایا جائے۔
یہ معاہدہ بہت اچھا ہے، مگر اس سے حکومت جعلی سے اصلی نہیں بن جائے گی۔
یہ معاہدہ شاندار ہے، مگر 45 اور 47 والا فرق ختم نہیں کر سکتا۔
یہ معاہدہ تاریخی ہے، مگر یہ آئین کی خلاف ورزیوں اور حلف توڑنے کو جسٹیفائی نہیں کرتا۔
یہ معاہدہ کمال ہے، مگر یہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور بار بار ریاستی قتل عام پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
یہ معاہدہ جتنا بھی اچھا ہو، یہ جبری گمشدگیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔
اس معاہدے کو سونے سے لکھیے، مگر یہ جیلوں میں پڑی بے گناہ خواتین کو گناہ گار یا مجرم نہیں بنا سکتا۔
یہ معاہدہ فریم کروا کر ہر پاکستانی کے گھر میں لگوانا چاہیے، مگر یہ معاہدہ 9 مئی، 26 نومبر، مریدکے اور راولہ کوٹ جیسے قتل عام کو جائز نہیں کر سکتا۔
لوگ اس معاہدے سے کتنے بھی خوش ہوں، یہ ان کی زندگیوں کو نہیں بدل سکتا۔ جو تلخ حقیقتیں ہمارے سامنے ہیں، انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔
کیا اس شاندار معاہدے میں یہ لکھا ہے کہ آج کے بعد کوئی بنگالی، مہاجر، پٹھان، بلوچ، کشمیری، پنجابی یا سندھی غدار نہیں کہلائے گا؟ یہ آگ تو جلتی رہے گی۔
قوم خود تو خوش ہے مگر وہ خود پر زبردستی مسلط ظالم رجیم کے ساتھ ناچنا گانا نہیں چاہتی۔ بس یہی فرق ہے جو ٹاؤٹس کو سمجھ نہیں آرہا۔
سابق جج انوار الحق پنوں نے سچ بولتے ہوئے ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کے ہاتھوں تباہ ہوتے ملک کی حقیقت بیان کردی، اور نئے صوبوں اور سسٹم فیلئیر کا خلاصہ بیان کردیا