اہم ترین اپیل 🚨
تمام کارکنان اور رہنماؤں سے التماس ہے کہ ہسپتال کے باہر جمع ہونے سے گریز کریں۔ بھیڑ اور ہجوم کی وجہ سے عمران خان صاحب کے علاج اور میڈیکل سروسز میں دشواری پیش آسکتی ہے۔
اس وقت عمران خان کی صحت اور ان کا بروقت علاج سب سے پہلی ترجیح ہے۔ تمام ساتھیوں سے تعاون کی درخواست ہے۔
کوٹنے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور انسان طویل عمر تک صحت مند رہتا ہے۔ پرانے زمانے کے لوگ اسی لئے صحت مند تھے کہ
پہلے اناج کے دانے کوٹ کر الگ کئے جاتے تھے
مرچ مصالحے گھر میں کوٹے جاتے تھے
مرچ مصالحے گھر پر کُوٹے جاتے تھے۔
کپڑے بھی ڈنڈے سے کُوٹ کُوٹ کر دھوتے تھے
اسکول میں ماسٹر جی دل لگا کر کُوٹتے تھے
مدرسے میں قاری صاحب کا کوٹنا تو کمال تھا
ہر طرف کُوٹنے کا عمل چلتا رہتا تھا اسی لیے کبھی کوئی بیماری پاس نہیں آتی تھی، سب کی قوتِ مدافعت مضبوط رہتی تھی!
جب بچہ سردیوں میں نہانے سے انکار کرتا تو ماں پہلے اُسے کُوٹ کر قوتِ مدافعت بڑھاتی پھر نہلاتی تھی۔
بچہ کھانے سے انکار کرتا تو ماں پہلے کُوٹتی تھی پھر کھانا کھلاتی تھی۔
اگر اسکول سے شکایت آتی تو ابو کُوٹتے تھے،
اور اگر اسکول جانے سے بچنے کیلئے پیٹ خراب ہونے کا بہانہ کرتے تو اماں کوٹ کر تکلیف دور کر دیتی تھیں
اسی لیے سب کی قوتِ مدافعت برقرار رہتی تھی
اب "مار نہیں پیار" نے سب کو بیمار کر رکھا ہے
"کُوٹ نیتی!" ہر بیماری کا علاج ہے 😁
یہ اچھی بات ہے کہ
علیمہ خان 9 مئی مقدمات میں قید ورکرز سے ملاقات کیلئے سینٹرل جیل بنوں گئیں
مگر سوال یہ ہے کہ
خیبر پختونخواہ میں PTI کی حکومت ہونے کے باوجود 9 مئی کے فراڈ میں ابھی تک ورکرز قید کیوں ہیں
ڈی جی آئ ایس پی آر صاحب!
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ میں نے سوال آپ پر اٹھایا ہو اور جواب مجھے دوسری جانب سے ملا ہو۔ اپریل ۲۰۲۳ میں بھی یونہی آپ پر سوال اٹھانے کا جواب مجھے میرے گاؤں میرے لوگوں کو لہولہان کرکے ملا تھا اور آج پھر کبل سوات میں ہونے والے امن پاسون پر حملے اور امن کا سفید جھنڈا لی کر نکلنے والے ہمارے معصوم شہریوں کو لہولہان کیا گیا ہے۔
امن پاسون کا اعلان ہوتے ہی امن تحریک کے پرانے ساتھی اور اولسی پاسون کے خلاف جو کریک ڈاون ہوا اس سے واضح تھا کہ امن کے نام سے کس کو نفرت ہے۔ آج کے امن پاسون کو روکنے کی کوشش ناکام ہوئی تو دھماکہ کروایا گیا۔ اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ جو قوم میڈ اپ دہشت گردی کی کئی کوششوں کو ناکام بنا کر اپنا امن قائم کر چکی ہے اس دفعہ ان کے اجتماعات پر دھماکے اور فائرنگ سے خوف پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کیے جائیں۔
کئی دفعہ مالاکنڈ سے ریاست کی چھتری تلے دہشت گردوں کو بسانے کی کوشش کو ہم نے ناکام بنایا۔ پچھلے سال سے پھر کوشش جاری تھی اور کچھ عرصہ قبل میں نے پوری تفصیل بیان کی کہ بیس دہشت گردوں کی سوات، پندرہ شانگلہ، دس بونیر اور اس طرح دیر تشکیل ہوگئی ہے۔ سات مہینے پہلے پختونخواہ حکومت کو بھی آگاہ کیا۔ کتاب میں ان کو باجوڑ سے روٹ لگا کر لے جانے اور پھیلانے کی پوری تفصیل لکھ دی۔ سوات میں پرسوں جو خیبر پختونخواہ پولیس کے جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں اس واقعے کی تفصیلات اتنی خطرناک ہیں کہ متعلقہ لوگ سب جانتے ہوئے بھی خاموش ہیں کہ ”گیم بڑی لگ رہی ہے کچھ کہیں گے تو مارے جائینگے“۔ مارے جانے کا ساماں تو ریاست کر چکی ہے بس فیصلہ یہ کرنا ہے آپ نے کہ پھر سے بے گھر ہونا ہے، ایک ایک کر کے نشانہ بننا ہے یا اسی طرح ان کو نکال باہر کرنا ہے جس طرح ہم پہلے کئی بار کر چکے ہیں۔ جنوبی اضلاع میں پولیس نے کھل کر اس ڈبل گیم پر اعتراض اٹھایا سوات اور مالاکنڈ پولیس سے گزارش ہے کہ پردہ پوشی چھوڑیں، دیکھ لیجئے آج پھر آپ نشانہ بن گئے۔کھل کر پچھلی دفعہ ڈی ایس پی کو گولی لگنے اور پھر مٹہ کے پہاڑوں میں پولیس کے اغوا کی کہانی قوم کے سامنے رکھیں۔ ۲۰۲۳ میں کبل سی ٹی ڈی پولیس لائن پر ہونے والے حملے کی حقیقت قوم کے سامنے رکھیں جس کو شارت سرکٹ کہہ کر دبایا جارہا تھا۔ پرسوں جو شہادت ہوئی جس کا ذکر آپ نے بند کمرے میں کیا قوم کے سامنے وہ حقیقت رکھیں ورنہ یونہی فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے جنازے اٹھاتے رہیں گے۔ اداروں کے کہنے پر امن کی آوازوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ روکیں کیونکہ ان کی پالیسی تو بدل جائے گی بے گھر ہم نے ہونا ہے۔ قیمت ہم نے مل کر ادا کرنی ہے۔ سوال پوچھیں کہ آخر یہ چھپن چھپائی یہ لانا، بسانا، جنازے اٹھانا اس سے کونسا ملک کا مقصد حاصل ہو رہا ہے جس کی ہمیں سمجھ نہیں۔ جھوٹ بولنے اور ہمارے جنازوں کے اعداد و شمار دکھانے کی بجائے ایک دفعہ سچ پر مبنی بریفنگ دے کر اپنی پالیسی بدلیں۔ اور کان کھول کر سن لیں کہ آج کا یہ ترقی یافتہ مالاکنڈ ریجن یہ سیاحت ترقی اور امن کا گہواہ مالاکنڈ ہم نے ۲۰۱۳ کے بعد سے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے اور کسی کو اس کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے چاہے وہ آنے والے ہوں یا لانے والے!
گورنس سے تمہارا کیا لینا دینا؟ اپنی بیرکوں میں واپس چلے جاؤ اور صرف وہ کام کرو جس کا حلف اٹھاتے ہو جس کی تنخواہ لیتے ہو، سارے مسائل حل ہو جائیں گے!
#FascismUnderAsimLaw#PakistanUnderMartialLaw
جس سسٹم کی تباہی کا اعلان ڈی جے اور محسن نقوی آج کر رہے ہیں، اس سسٹم کی تباہی کی نشاندہی چاچا نے پہلے ہی کر دی تھی۔
لعنت ہے تجربہ کارووں پہ اور انھیں مسلط کرنے والوں پہ ایک چاچا تم سے ذیادہ سیانا نکلا۔
یہ آیت ایمان والوں کے لئے ہے
جبکہ ہمارے جرنیلوں کا ایمان صرف اور صرف طاقت اور پیسہ ہے
اس لئے یہ حرام خور جرنیل خود کو اس آیت سے بری سمجھتے ہیں
ڈی جے بابو بھی مسلمانوں کو سنا رہے ہیں خود کو نہیں
پہلے ضروری ہے کہ ہم ریاست کے وفادار اور آئین و قانون کے تابع ہوں ۔ تب حقوق کی بات کریں۔ DGISPR
کیا آپ آئین و قانون کے تابع ہیں؟
کیا سارے مارشل لاء آئین کے تحت لگے؟
کیا الیکشن نتائج کی چھینا جھپٹی آئین و قانون کے تحت ہوئی؟
نہیں؟ تو سارے حقوق آپکے اور فرائض ہمارے کیوں ہیں
تحریک انصاف کے وہ ایم پی ایز اور ایم این ایز جو مزے لے رہے ہیں کرسی کے
انکو پاکستان کی تباہی اور عمران خان کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں۔
#زنجیریں_توڑو_خان_کو_چھوڑو
ششٹم فیل ہو گیا
لیکن کوئی ان سے پوچھے کہ
ششٹم کو چلا کون رہا تھا
بے شرمی کی کوئی حد ہوتی ہے لیکن ہمارے چوکیدار کی تو پوری ٹیم بےحد بےشرم اور ڈھیٹ ہے
#زنجیریں_توڑو_خان_کو_چھوڑو
اور کیسے دکھانی ہے وفاداری؟ٹیکس دیتا ہوں، کرپٹ نظام بھگت رہا ہوں، آپ کی سیاسی مداخلت پر خاموش ہوں، علاج پرائیویٹ کرواتا ہوں، بجلی خود سولر سے لیتا ہوں، حفاظت کے لیے پرائیویٹ چوکیدار ہے، ووٹ چوری ہوا، خاموش ہوں، ریاست بندے مار رہی، پھر بھی چپ ہوں، مہنگائی ڈبل، بے روزگاری ڈبل ہو گئی۔ سید ذیشان عزیز
#pakistan @iemziishan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
سمجھ جائیں کہ سائفر کے پیچھے چھپے چہروں کو سب سے پہلے بےنقاب کرنے والے کو راستے سے کیوں ہٹایا گیا، ورنہ جو سچ چار سال بعد ڈراپ سائٹ نے ریلیز کیا وہ 2022 میں ہی منظرِعام پر آجانا تھا۔ ارشد شریف، آج آپ بھی سرخرو ہوئے!
#سائفر_ایک_حقیقت#اللہ_الحق_ہے
بریکنگ نیوز 🚨ظلم کی انتہا محافظ ظالم نکلے 🔥🔥
لاہور میں ٹریفک اہلکاروں نے باپردہ خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی، یہ نظام اور اس کے اعلٰی کار عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کررہے ہیں