اسد بھائی سے ایک گزارش 🙏
@Asadrchaudhry بھائی، آپ سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے۔
ٹک ٹاک لائیو میچ کے نام پر جو بے حیائی، فحش گفتگو اور جسموں کی نمائش ہو رہی ہے، اس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
ہم چھوٹے اکاؤنٹ والے روز آواز اٹھاتے ہیں، لیکن ہماری آواز کسی تک نہیں
پاکستانیو کو مبارک ہو۔
ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے باقاعدہ تربیت یافتہ سرکاری خلا باز (Astronaut) خلائی مشن پر روانہ۔
پاک فضائیہ (PAF) کے 40 سالہ پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی آج
چین کے خلائی مشن شینژو-24 (Shenzhou-24) کے ذریعے خلا میں روانہ ہوئے ہیں۔ وہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن (Tiangong Space Station) پر جانے والے پہلے پاکستانی اور پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں۔
وہ بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ (Payload Specialist) تقریباً ای�� ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے جہاں وہ پاکستانی یونیورسٹیوں اور سائنسی اداروں کے تیار کردہ سائنسی اور حیاتیاتی تجربات انجام دیں گے۔
سندھو دیش کی بکواس کرنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔
(حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی)
کاش یہ جماعت اپنی چند خامیوں پر قابو پا لے تو
یہ پاکستان کی سب سے بہتر مذہبی اور اصل جمہوری سیاسی جماعت ہے۔
فضل الرح��ن کی طرح تاحیات
امیر مسلط نہیں ہوتے۔
پاکستان توڑنے کی بات نہیں کرتے۔کرپٹ نہیں
خدمت خلق کا بہترین نظام ہے۔
لاتعداد خوبیوں کی حامل یہ جماعت پاکستان کا بہترین سیاسی اثاثہ ہے۔
آپ کے لیے ایک خوبصورت دعا پھر سے:
دعا
اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى
ترجمہ
اے اللہ! ہم تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری، پاکدامنی اور بے نیازی مانگتے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ احْفَظْنَا وَاحْفَظْ بِلَادَنَا وَوَحِّدْ صُفُوفَنَا
ترجمہ
پیپلز پارٹی والے۔۔کراچی سمیت سندھ کو"یورپ"سے بھی بہتر سمجھتے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو یہ ڈھیٹ اور بے شرم ہیں اور دوسرا یہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنے اور بہتر ہونے کو بھی تیار نہیں۔
بدترین کرپشن کرتے سندھ کو"زرداری سسٹم"کے تحت فاشزم سے"اپنی ریاست" سمجھ کر کنٹرول بڑھاتے جا رہے ہیں۔
اور یہ سب کچھ کراچی،پاکستان کے عوام اور اصل ریاست کے لیے"ناقابل برداشت"ہو چکا ہے۔
سندھ کی ڈائن👇
پچھلے 18 سال میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں صرف کراچی میں 30 ہزار افراد سڑکوں پر مارے گئے۔
جن میں 14500 سے زائد سڑکوں پر حادثات اور 16000 ٹارگٹ کلنگ،سٹریٹ کرائمز،گینگ وارز میں قتل ہوئے۔
پیپلز پارٹی کو پچھلے 18 سال میں 25 ہزار ارب روپے وفاق کی طرف سے
این ایف سی،گیس رائلٹیز،گرانٹس،اور BISP کی مد میں ملے۔
جس میں انہوں نے بے انتہا کرپشن کی یا پھر انڈر ورلڈ طرز کا"زرداری"سسٹم کو پھیلایا اور مضبوط کیا۔
نا کراچی کو امن دیا،نا سڑکیں دیں،نا پانی،نا صفائی،نا سبزہ
نا معاشرتی اور انسانی ترقی۔
پیپلز پارٹی سندھ بالخصوص کراچی کے لیے"ڈائن"ثابت ہوئی ہے۔
*18 سال میں 30 ہزار افراد کی کراچی میں اموات کا ڈیٹا
سندھ پولیس، سی پی ایل سی (CPLC)، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(HRCP) اور ریسکیو اداروں کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق ہے۔
(اسد آر چوہدری)
وفاق صدارتی آرڈر سے
کراچی کو دوبارہ"دارالحکومت"
(سرمائی دارالحکومت یا Winter Capital)بنا کر کنٹرول میں لے لے۔
اور ساتھ
"گوادر"کو بھی اور اس پر آئینی عدالت مہر ثبت کر دے۔
ریفرنڈم اور اسمبلیوں کے فیصلے کے بغیر بھی مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔
اصل رولا تو"کراچی"کا ہے۔اگر
کراچی اور گوادر کو وفاق"واپس"اپنے اختیار میں لے لے تو پیپلز پارٹی کچھ نہیں کر سکتی۔
کراچی اور گوادر دونوں 1970 میں اُس وقت کے صدر اور چیف ما��شل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان کے جاری کردہ صدارتی حکم نامے — Province of West Pakistan (Dissolution) Order, 1970 (President's Order No. 1 of 1970) — کے تحت سندھ اور بلوچستان کا حصہ بنے تھے۔
صدارتی آرڈر سے ہی واپس ہو سکتے ہیں۔
گوادر کو حکومتِ پاکستان نے 8 ستمبر 1958 کو سلطنتِ عمان سے خریدا تھا اور 1 جولائی 1970 کو ون یونٹ کے خاتمے پر اسے صوبہ بلوچستان کا حصہ بنایا گیا،
جبکہ کراچی 23 جولائی 1948 کو وفاق کے زیرِ انتظام آیا تھا اور 1 جولائی 1970 تک وفاق (اور مغربی پاکستان) کا حصہ رہنے کے بعد دوبارہ صوبہ سندھ میں شامل ہوا۔
1958 میں پاکستان کے اُس وقت کے وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی کوششوں سے حکومتِ پاکستان نے 8 ستمبر 1958 کو سلطنتِ عمان (مسقط) کے سلطان سعید بن تیمور سے گوادر اور اس سے ملحقہ علاقہ 30 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 5.5 ارب پاکستانی روپے یا 8.4 ملین امریکی ڈالر) کے عوض باقاعدہ خریدا۔ اس رقم کا بڑا حصہ پرنس کریم آغا خان نے فراہم کیا تھا۔
خریداری کے بعد 8 دسمبر 1958 کو گوادر کا انتظام باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے ہوا۔ چونکہ اس وقت ملک میں "ون یونٹ" (One Unit) نظام نافذ تھا (جس کے تحت مغربی پاکستان کے تمام صوبے ختم کر کے ایک صوبہ بنا دیے گئے تھے)، اس لیے گوادر پہلے وفاق اور پھر مغربی پاکستان کے انتظامی ڈھانچے (قلات،مکران ڈویژن) کے ماتحت رہا۔
جب جنرل یحییٰ خان نے 1 جولائی 1970 کو ون یونٹ ختم کر کے پاکستان کے چاروں صوبے بحال کیے، تو گوادر کو باقاعدہ طور پر نئے بننے والے صوبے بلوچستان کا حصہ قرار دے دیا گیا۔
دوسری طرف
1948 میں قائداعظم محمد علی جناح کی منظوری سے کراچی کو باقاعدہ وفاقی دارالحکومت بنایا گیا تھا، جبکہ 1970 میں اسے کسی عوامی یا پارلیمانی فیصلے کے بجائے محض ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے صوبہ سندھ میں شامل کیا گیا تھا؛ لہٰذا اسی تاریخی نظیر کی بنیاد پر اسے ایک اور صدارتی آرڈر کے ذریعے واپس وفاقی کنٹرول میں لایا جا سکتا ہے۔ملکی معیشت، بندرگاہوں، درآمدات و برآمدات اور قومی خزانے میں سب سے بڑا حصہ ڈالنے والے اس شہر کو ملک کا سرمائی دارالحکومت (Winter Capital) قرار دے کر وفاق کے ماتحت کرنا
نا صرف اس کے تباہ حال انفراسٹرکچر، بلدیاتی نظام اور امن و امان کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے، بلکہ یہ پورے پاکستان کے معاشی استحکام اور قومی سلامتی کا بھی بنیادی تقاضا ہے اس سے کراچی کی عوام بھی مطمئن ہو جائے گی۔
گوادر اور کراچی کو وفاق میں لانے کے بعد طاقتور ترین بلدیاتی معاشی نظام دے دیں
تو بھی پاکستان میں بہت ہی بہتری آ سکتی ہے۔
(اسد آر چوہدری)
پیپلز پارٹی نے کراچی شہر میں
ہر سرکاری پوزی��ن پر"سندھی"جس طرح لگائے ہیں کیا اس طرح اندرون سندھ میں"اردو سپیکنگز"کو بھی لگایا ہے؟
اس حد تک تعصب بھی برتتے
ہیں۔اور ساتھ کراچی کو برباد بھی کرتے ہیں تو آخر کراچی والوں اور ریاست کی بس ہونی ہی تھی۔