وفاقی بجٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین، محنت کشوں اور عام شہریوں کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں دیا گیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محدود اضافہ کیا گیا، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 سے 400 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
@NaeemRehmanEngr
@JimmyVirkk ایرانی پیٹرول کی بات بہت ھورہی ہیں
ایرانی پیٹرول تو دور کی بات ہے اگر کوئی ملک ہمیں سستی زہر دینے پر بھی تیار ہوگیا تو ہڑے لوگ اس پر بھی اربوں بنالیں گے اور عوام کو وہ زہر بھی مہنگی ملے گی۔
کیونکہ سسٹم ہی کرپٹ ہے
@naveedch66 ایرانی پیٹرول کی بات بہت ھورہی ہیں
ایرانی پیٹرول تو دور کی بات ہے اگر کوئی ملک ہمیں سستی زہر دینے پر بھی تیار ہوگیا تو ہڑے لوگ اس پر بھی اربوں بنالیں گے اور عوام کو وہ زہر بھی مہنگی ملے گی۔
کیونکہ سسٹم ہی کرپٹ یے
خیبر پختونخوا کے بجٹ میں 182 ایسی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کی مجموعی لاگت اربوں روپے ہے، لیکن ان کے لیے صرف ہزاروں یا نہ ہونے کے برابر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے اور محض کاغذی ترقی دکھانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان کا تھانہ ضلع ملاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب۔
#MalakandStandsWithJI
ملک کے تمام مسائل کا حل قانون کی بالادستی اور اس پر یکساں عملدرآمد میں ہے۔ جب قانون سب کے لیے برابر ہو، انصاف بروقت ملے اور آئین کی پاسداری یقینی بنائی جائے تو معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل خود بخود حل ہونے لگتے ہیں۔
خیبر پختونخوا بیوروکریسی نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
خیبر پختونخوا کرپشن فائلز — قسط نمبر 1: محکمہ جنگلات
آج سے میں خیبر پختونخوا میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف ایک سلسلے کا آغاز کر رہا ہوں۔
یہ سلسلہ مجموعی طور پر مختلف اداروں اور شعبوں کا احاطہ کرے گا، تاہم اس کی پہلی چھ اقساط خصوصی طور پر محکمہ جنگلات پر مرکوز ہوں گی۔ اس سلسلے کے دو مرکزی کردار ایک سابق سیکریٹری جنگلات اور ایک سابق کنزرویٹر آف فاریسٹس ہوں گے، جن کے کردار اور فیصلوں کا تفصیلی جائزہ شواہد کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا۔
پہلی قسط محکمہ جنگلات کے نام۔
میں ثبوتوں کے ساتھ یہ حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کس طرح صوبے کے جنگلات، جو آنے والی نسلوں کی امانت تھے، چند بااثر افراد، پراپرٹی ٹائیکونز اور بیوروکریٹس کے مفادات کی نذر کیے گئے۔ ایک معاملے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ایکڑ جنگلاتی اراضی، جو خیبر پختونخوا کے کل جنگلاتی رقبے کا تقریباً ایک چوتھائی بنتی ہے، انتہائی متنازع انداز میں نجی مفادات کے لیے مختص کی گئی۔ اس سلسلے میں کیے گئے متعدد فیصلوں کے بارے میں یہ سوالات بھی موجود ہیں کہ آیا انہیں کابینہ کی باقاعدہ منظوری حاصل تھی یا نہیں۔
یہ صرف آغاز ہے۔
آنے والے دنوں میں محکمہ معدنیات، PDA، آبپاشی، زراعت، توانائی، آئی ٹی، جامعات اور دیگر اداروں میں اربوں روپے کے مبینہ اسکینڈلز، بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملات دستاویزی شواہد کے ساتھ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ ذمہ دار افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے اور متعلقہ ریکارڈ بھی۔
آنے والے دنوں میں محکمہ جنگلات سے متعلق مزید اقساط میں اہم فیصلوں، مبینہ بے ضابطگیوں اور اختیارات کے استعمال کا تفصیلی ریکارڈ سامنے لایا جائے گا۔ اس کے بعد محکمہ معدنیات، PDA، آبپاشی، زراعت، توانائی، آئی ٹی، جامعات اور دیگر اداروں میں اربوں روپے کے مبینہ اسکینڈلز، بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملات دستاویزی شواہد کے ساتھ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ ذمہ دار افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے اور متعلقہ ریکارڈ بھی۔
خیبر پختونخوا کے عوام کو جاننے کا حق ہے کہ ان کے وسائل پر کس نے ہاتھ صاف کیا، کس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کس نے صوبے کے مستقبل کو داؤ پر لگایا۔
احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں، بیوروکریسی کا بھی ہونا چاہیے۔
جاری ہے۔۔۔
#خیبرپختونخوا_کرپشن_فائلز#Accountability#KPForestsalso
اسلام آباد -امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے امیر جماعت اسلامی اسلام اباد نصراللہ رندھاوا کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔
#FixPetrolAt225
چارسدہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ ظالمانہ قیمتوں میں کمی کے لیے جماعت اسلامی چارسدہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر نائب امیر ضلع مصباح اللہ،پیر مسعود جان ،تحصیل تنگی کے امیر مولانا جمال الدین ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر خان ہمدرد ،تحسین اللہ ،امان الحق و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Hafiz Naeem
#FixPetrolAt225
پٹرول کی قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ اور عوامی آواز کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، تاہم یہ ریلیف ابھی ناکافی ہے۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کی جائے اور پٹرول کی قیمت کو آئندہ تین سال کے لیے منجمد کیا جائے۔
قیمتوں میں استحکام سے صنعتوں کا اعتماد بحال ہوگا، پیداواری لاگت کم ہوگی اور پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں گی۔
اس کے ساتھ حکومت کو چاہیے کہ صرف پٹرول ہی نہیں بلکہ دیگر ضروری اشیائے خورونوش اور عوامی ضروریات کی قیمتوں کو بھی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
#FixPetrolAt225
وہاڑی- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر اہتمام پٹرول کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔
Hafiz Naeem
#FixPetrolAt225
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
سکھر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے مقرر کرنے اور اس کو تین سال تک برقرار رکھنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
#FixPetrolAt225
جڑانوالہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ ظالمانہ قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باسم سعید چوہدری نے کی، اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر سعید احمد و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Hafiz Naeem
#FixPetrolAt225