من چاہے مرد کے ساتھ بات کرتے ہوئے تخیل اتنا مضبوط تو ہونا ہی چاھیے کہ جب وہ کہے کہ میں نے اپنے ہونٹ تمھارے ماتھے پہ رکھے
تو عورت کی روح تک سکون اتر جائے
اور اس سکون کی گہرائی میں اس کی آنکھیں بند ہوجائیں
میں بِچھڑنے کی اذیت سے واقف ہوں! اِسلئے چاہتا ہوں کہ ؛ کوئی بھی میرے قریب ناں آئے..! اور میں اِس بات پر یقین رکھ چُکا ہُوں کہ ؛ کوئی بھی کِسی بھی وقت جان سے پیارا شخص آپ کو چھوڑ کے جا سکتا ہے ، پھر چاہے وہ اپنی خوشی سے گیا ہو یا قسمت اُسے لے گئی ہو! ۔
مرد کی پسندیدہ عورت بڑی نک چڑی ہوتی ہےاسے چاہے جانے کا غرور ہوتا ہے، بےسبب روٹھ جاتی ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ اسے منا لیا جائے گا، رونے پہ ہنسا بھی دیا جائےگا، ضد بھی پوری ہوگی، انا بھی اپنی جگہ پہ برقرار رہے گی۔
خوش نصیب ہوتی ہے ایسی عورت اور لاجواب ہوتا ہے اسکو چاہنے والا مرد۔🍂
اپنے رشتے داروں خاندان میں یہ ثابت کرنے کیلئے کہ میرا اپنی بیوی پہ بڑا رعب ہے اور میں رن مرید نہیں ہوں بیوی کا سب کے سامنے مذاق بنانا انتہائی غیر انسانی حرکت ہے۔
بیوی کو جتنی عزت اور پیار دینگے وہ خاندان رشتے داروں میں آپکی اتنی ہی زیادہ عزت اور وقار بنائے گی۔
”عورتوں کا کیا ہے۔ “ شہزاد نے آہ بھر کر کہا ”ڈٹ جائیں تو دنیا کا مقابلہ کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہیں۔ پہاڑوں کو چیر دیتی ہیں اور عاجز ہونے لگیں تو نالی کے کنارے بیٹھ کر رو دیتی ہیں “۔
~ ممتاز مفتی (علی پور کا ایلی)
میں اکثر سوچتا تھا کہ جو شخص آپ کو تکلیف پہنچاتا ہے بے حد اذیت کے بعد بھی اسی شخص سے محبت کیوں رہتی ہے؟ اُستاد کہا کرتے تھے یہی تو محبت ہے کہ اس سے تب بھی محبت رہتی ہے جب وہ ہماری نافرمانی کرتا ہے کیوں کہ ۔۔۔ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں نفرت کا بسیرا نہ ہوا ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
"تم بہت خوش قسمت ہو اگر تمہارے پاس کوئی ایسا شخص ہے جس سے تم اپنی بری عادتوں کے بارے میں بات کر سکو، بغیر اس خوف کے کہ وہ تمہیں برا سمجھے،
کیونکہ وہ خوب جانتا ہے کہ تمہارے اندر کی دنیا کتنی پاکیزہ اور خوبصورت ہے۔"
"جب شادی ہو رہی ہو، تو انسان کو خود سے یہ سوال ضرور کرنا چاہیے: کیا تم اس عورت سے بڑھاپے تک نرمی اور محبت سے بات کر سکو گے؟
شادی کی باقی ساری چیزیں وقتی ہوتی ہیں، مگر بات چیت ہمیشہ جاری رہتی ہے۔"
ایک چیز کی سمجھ آئی
انسان کو صرف محبت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے مستقل محبت کی ضرورت ہوتی ہے،جو شخص آپ کو کچھ دن محبت دے اور کچھ دن بھوکا رکھے تو ایسا شخص آپ سے محبت نہیں کرتا بلکہ آپ پر ذہنی تشدد کرتا ہے
(وقت کے ساتھ احساس بدلتا ہے).
جب تمہیں کسی کی یاد ستائے ، تو اسکے لئے طویل میسج لکھ دیں ، لیکن اسے سینڈ مت کریں اور سو جائیں ، اور پھر جاگنے کے بعد اس میسج کو دوبارہ پڑھیں۔
پڑھنے کے بعد آپ اپنے آپ کو بہت بڑا بے وقوف پائیں گے ۔"
قرار من
تم ناول پڑھنا اور اُس ناول میں کردار ڈھونڈنا جو سب سے زیادہ پیار کرنے والا ہو اور اُسی وقت میں تمھاری الجھی زلفوں کو ترتیب میں لاؤں گا پھر تم مجھے بتانا وہ کردار زیادہ محبت والا ہے یا میں•_❤️🍂
بد ترین خسارہ یہ ہے کہ آپ کسی شخص پر ایک عرصے تک محبت ، عقیدت اور اعتماد کے جذبات خلوص دل کے ساتھ نچھاور کرتے رہیں اور ایک عرصہ گزر جانے کے بعد وہ شخص اپنے اوچھے کردار سے یہ ثابت کر دے کہ وہ ان قیمتی جذبات کے لائق قطعی نہیں تھا ، جذبات کا ضائع چلا جانا بہت بڑا خسارہ ہے ۔