گورنر راج 6 مہینے اور ایمرجنسی تاحیات رہے گی ۔ طارق فضل
آئین کے مطابق گورنر راج خود بخود 6 مہینے بعد ختم ہو جاتا ہے جبکہ ان کے آئین کے مطابق ایمرجنسی پہاڑوں کے نیچے چھپی معدنیات امریکہ کے لے جانے تک قائم رہتی ہے.
غیر ملکی لڑکیوں کا لاہور میں اغوا اور بارہا ریپ،
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحب کے بیٹے کی گاڑی سے اسکوٹی سوار دو لڑکیوں کا بہیمانہ قتل۔۔۔۔۔۔۔ سی سی ڈی غائب، حنا پرویز بٹ غائب
اسلام آباد کی لائبہ اعجاز کے ساتھ ویزا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ملتان میں چودہ سالہ یتیم بچے کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔ سی سی ڈی حاضر، حنا پرویز بٹ حاضر
ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کے بیان پر حنا پرویز بٹ خوشی سے نہال۔
ایک ملک دو نظام ایسے چل رہا ہے انتظام 👏
#CCD #Multanincident #LaibaEjaz #RazaDarCase
خان کی بیماری کا کیس تین قیدی اور شاہراہ دستور پر موجود بڑی عدالتیں : اڈیالہ جیل کے 3 میں سے 2 قیدیوں کی اپیلوں میں بیماری کی urgency کی وجہ سے وفاقی آئینی عدالت نے دو دن لگاتار 14 اور 15 ستمبر کیس سنا تھا اگر چہ اس وقت ابھی چھٹیاں تھیں
اس دوران سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کا نکتہ آئینی عدالت کے سامنے اٹارنی جنرل کی جانب سے اتھا کہ یہ اس قسم کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر عمل درآمد کے کیسز سپریم کورٹ سن سکتی ہے یا صرف وفاقی آئینی عدالت کا ہی اختیار ہے
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے عمران خان شفا منتقلی والی فائل اپنے پاس منگوا لی
فائل آئی نہیں آئی وہ سوال الگ ہے
سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کی اس حرکت کی وجہ سے سماعت 16 ستمبر کو بغیر کاروائی آگے بڑھانے تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی تین ہفتے گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ میں کیس نہیں لگا کیونکہ وفاقی آئینی عدالت درمیان میں ہے
وفاقی آئینی عدالت جس نے بیمار قیدیوں کی اپیلوں میں urgency کی وجہ سے دو دن یعنی 24 گھنٹے میں ایکشن کیا تھا 15 ستمبر سے 10 اکتوبر تک وہ بھول ہی گئی کہ کیس دوبارہ بھی لگانا تھا کیونکہ پہلی بار قیدیوں کی بیماری کی urgency کی وجہ سے کیس لگا تھا کیا دوسری بار وہ ختم ہو گئی ؟؟؟
تین قیدی جو اس وقت ستمںر میں جلدی میں تھے ان کی جانب سے بھی اب کوئی جلدی نہیں جلد سماعت کی کوئی درخواست 15 ستمبر سے 10 اکتوبر تک دائر نہیں ہوئی
یوں نظام انصاف پھل پھول رہا ہے
تین بیان ۔۔ اور حکمران خاندان👇
آئندہ بھی اسی جہاز پر جاؤں گی ۔!
جہاز خریدا ہے بھئی۔ ۔۔!!
ہمارے اثاثے اگر آمدن سے میچ نہیں کرتے تو تمہیں کیا ہے بھئی؟ ۔!!
یہ تین بیانات اس مسلط خاندان کی زہنیت کاخلاصہ ہیں۔
@ThePowerOfPTI Yeh beghairat haramio ka tout hai unho ne 27 se pehle bagha Lia Chalo Kuch din hamare pass guzar lo 27 k Baad chorh dain gy....wyse news funny hai ab hr aisi news funny lagti
کیا آپ جانتے ہیں سپین کو ورلڈ کپ جتوانے والا سب سے اہم اور کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟ یہ ایک 18 سالہ مسلم نوجوان، لامین یامال ہے، جس نے اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اس ورلڈ کپ میں لامین کا کردار سب سے منفرد رہا۔ سیمی فائنل میں پینلٹی حاصل کر کے میچ کا رخ بدلنا ہو یا فائنل میں اپنی رفتار سے ٹیم کو جیت دلانا ۔۔۔۔۔ وہ محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ سپین کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا۔ وہ دنیا کا پہلا ایسا نوجوان ہے جس نے اتنی کم عمر میں یورو کپ اور ورلڈ کپ دونوں کے فائنلز جیتے۔
جب ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ اتنی کم عمر میں یہ دباؤ کیسے جھیلتے ہیں، تو لامین نے دل کو چھو لینے والا جواب دیا:
میری ماں نے مجھے صرف 16 سال کی عمر میں جنم دیا، وہ دباؤ تھا۔ میرے والد نے گھر کا چولہا جلانے کے لیے سڑکوں سے چیزیں چنیں، وہ دباؤ تھا۔ مجھے تو صرف فٹبال کھیلنا ہے
لامین کا بچپن شدید غربت میں گزرا۔ اس کا نام "لامین یامال" دراصل ان دو رحم دل ہمسایوں کی یادگار ہے جنہوں نے مشکل وقت میں اس کے والدین کا کرایہ ادا کیا تھا۔ عربی میں اس کا مطلب "امانت دار" اور "خوبصورتی" ہے، جو آج ایک تاریخ بن چکا ہے
جب لامین پانچ سال کا تھا تو والدین الگ ہو گئے۔ اس کی ماں نے فاسٹ فوڈ کی معمولی نوکری کر کے اسے پالا اور اسی نوکری کے ذریعے اسے پہلے فٹبال کلب میں داخلہ ملا۔ آج دنیا کے بڑے اسٹیڈیمز میں گول کر کے بھی وہ اپنے غریب محلے "گرینولرز" اور اپنے والدین کی قربانیوں کو نہیں بھولتا
اس ورلڈ کپ کے دوران لامین کی دعا مانگتے اور میدان میں سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئیں۔ اس کے اس خوبصورت اور عاجزانہ انداز نے سب کے دل جیت لیے۔ اللہ پر اس کا پختہ یقین ایسا تھا کہ رب نے بھی اس کے یقین کو ٹوٹنے نہیں دیا، اس کی لاج رکھی اور اسے عظیم کامیابی سے نوازا
دنیا صرف کامیابی کی چمک دمک دیکھتی ہے اور تالیاں بجاتی ہے، مگر ایک سچا انسان بلندیوں پر پہنچ کر بھی اپنے پاؤں زمین پر رکھتا ہے۔ وہ اپنے والدین کے بہائے گئے پسینے کا ہر قطرہ، اپنے محسنوں کا احسان اور اپنے خالق کا شکر ادا کرنا کبھی نہیں بھولتا۔
اصل عظمت بلند پروازوں میں نہیں، بلکہ بلندیوں پر پہنچ کر بھی اپنی جڑوں سے جڑے رہنے میں ہے۔ جو انسان اپنی جڑیں بھول جائے، وہ اپنی اصل شناخت کھو دیتا ہے۔ حقیقی کامیابی صرف عاجزی اور شکر گزاری میں پنہاں ہے۔
باقلم: رابعہ ملک ✍️
ن لیگ کو لاہور سے ووٹ نہیں ملے
گلگت بلتستان سے کیسے مل سکتے تھے ؟؟
پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ سے ووٹ نہیں ملے
گلگت بلتستان سے کیوں ملتے ؟؟
سیاسی طور پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی باقاعدہ وفات پا چکی ہیں
بس عسکری آکسیجن سے سانس لے رہی ہیں
مگر آخر کب تک ؟؟؟
#پاکستان
@NaeemPanjuthaa O Bhai aap pehle aap party k intikhabi nishaan Wala muamla tou clear kr lain 2024 k election se aap bhang pi k so gaye Hain in do dhai salon MN kia Kya hai aap logon ne iska tou jawab de na qoum ko sb ne ulu banaya hua hai is time.
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کے کیس میں نیا حیران کن موڑ
آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے تو پراسیکوشن نے مہلت مانگی کہ پراسیکوشن ٹیم دستیاب نہیں اس لیے کیس ملتوی کر دیں کیس جمعرات تک ملتوی ہو گیا
لیکن دوسری جانب سے این سی سی آئی اے سپریم کورٹ میں متحرک ہے کہ جہاں 12 مئی کا حکمنامہ واپس لینے کی درخواست این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر
بارہ مئی کے حکم میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو سزا معطلی درخواستوں پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی
سپریم کورٹ میں دائر این سی سی آئی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ " سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مداخلت نہیں کرسکتی سب کیساتھ یکساں سلوک کی پالیسی کے تحت سپریم کورٹ حکمنامہ واپس لے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ بار کے ممبران ہونے پر خصوصی سلوک کے مستحق نہیں ہوسکتے دوسرے فریق کو سننے کیلئے نوٹس جاری ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع نہیں ہو سکتا "
ایک انتہائی اہم اطلاع🔥🔥🔥
عمران خان کے دور میں جب پٹرول 88 ڈالر فی بیرل تھا تو پاکستان میں 118 روپے لیٹر پٹرول پمپس پر دستیاب ہوتا تھا اور ملاں ڈیزل ، بلاول ، شوباز و مریم وغیرہ مہنگائی مارچ کیا کرتے تھے
منافقین کے دور میں پٹرول 88 ڈالر فی بیرل ہوا تو 380 روپے لیٹر بیچ کر عوام پر احسان جتایا جا رہا یے اور تمام منافقین و پٹوالشین اور لفافے مل کر عوام کو یقین دلا رہے ہیں کہ 380 والا بہت خوشبودار پٹرول ہے اس میں عوام کے لیے بہت سے فائدے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آ رہے۔
بریکنگ نیوز 🚨حامد میر نے دبنگ کالم لکھ ڈالا، پاکستانی عوام کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے متعلق کھل کر حقیقت سے آگاہ کردیا، آنکھیں کھلوا دیں 🔥👇
آرمی کے پاس 2 فل جنرل, 29 لیفٹنٹ جنرل اور 194 میجر جنرل ہیں. اس وقت 9 کور فوج کے لیے 30 لیفٹننٹ جنرل ہیں۔ 18 ڈویژن کے لیے 166 میجر جنرل۔ باقی نیچے بریگیڈئر، کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر کا حساب لگا لیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی آیی ایس پی آر جو کہ ایک کرنل رینک کی آسامی تھی اس پہ اب میجر جنرل لگایا جاتا ہے۔ یعنی ٹوئیٹر چلانے کے لیئے بھی فوج جرنیل استعمال کرتی ہے. ایک جرنیل سے لے کر بریگیڈیئر، لیفٹننٹ کرنل، میجر تک ہر ایک فوجی، پاکستانی عوام کو کتنے میں پڑتا ہے، کبھی اس بارے میں آپ نے سوچا ہے ؟ اگر حقیقت آپ کے سامنے آجائے تو عوام کی آنکھیں کھل جائیں گی اور سیاستدان فرشتے لگنے لگیں گے. تنخواہ کے علاوہ مراعات جن میں دوران ملازمت مفت رہائشی بنگلہ، مفت بجلی، مفت پانی، مفت گیس، سی ۱۳۰ طیارے میں پورے ملک میں مفت سفری سہولت، پی آئ اے اور ریلوے سے رعایئتی ٹکٹ پر سفر کی سہولت، نوکر (bat man) کی سہولت، بریگیڈیئر اور اس سے اوپر والوں کے لیئے سٹاف کار (یعنی سرکاری گاڑی), بچوں کی آرمی پبلک اسکول، FWO اسکول، PAF انٹر کالجز، بحریہ اسکول و کالج، NUST یونیورسٹی، الیکٹرکل اینڈ مکینکل انجنیئرنگ یونیورسٹی (EME) میں مفت پیشہ ورانہ تعلیم، آرمی میڈیکل کالج میں مفت ڈاکٹری کی تعلیم، آرمی, ایئرفورس اور نیوی اسپتالوں میں فوجیوں کا اپنا، ان کے بچوں، بیوی اور والدین کا تا حیات مفت علاج، ریٹائیرمنٹ کے بعد تمام جائداد ویلتھ ٹیکس سے مستثنی، فلیٹ، ولاز، دکانیں، پلاٹ، مربعے اور نہ جانے کیا کیا ان فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی سرکاری ادارے کا سربراہ لگا دیا جاتا ہے. ریٹائرڈ فوجیوں اوران کے بچوں کی فلاح کے نام پر ٹرسٹ اور فلاحی ادارے کی آڑ میں بینک, انشورنس کمپنیاں, فرٹیلائزر, سیمنٹ, سریئے کی فیکٹریاں, ڈیری فارمز, شوگر اور ٹیکسٹائل ملیں, مرچ مسالحے کی فیکٹریاں اور یہاں تک کہ پیٹرول پمپ اور شادی ہال تک چلائے جا رہے ہیں. ملک کی معیشت مسلسل زوال پزیر ہے, لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں, سرمایہ ڈوب رہا ہے لیکن 1953 میں ملنے والے 18 لاکھ ڈالر سے چیرٹی کے نام پر شروع کیا جانے والا کاروبار ترقی کرتے آج اربوں ڈالر کا سرمایہ بن گیا ہے. وجہ صرف یہ کہ جن لائسنسوں اور پرمٹوں کے لیئے عام سرمایہ کار سالوں دفتروں کے چکر کاٹتے ہیں اور ذلیل و خوار ہوتے ہیں وہ ان فوجیوں کو بغیر چوں چراں کیئے دے دیئے جاتے ہیں. مزید یہ کہ اگر کسی کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو سرکاری بجٹ سے بھرپائی ہو جاتی ہے. شہداء کے ورثاء کے نام پر لی جانے والی قیمتی شہری زمینوں پر ہاوسنگ سوسائٹیاں بنا ڈالیں اور شہریوں کو مہنگے داموں اربوں کما لیئے لیکن کسی کی جرات نہیں کہ سوال کر سکے. اگر عام شہری کوئی فلاحی این جی او کھولنا چاہے تو فوج والے فنڈنگ کے زرائع کو غیر تسلی بخش قرار دے کر پابندی لگا دیتے ہیں اور خود ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح بہبود کے نام پر ادارے بنا کر کاروبار کر رہے ہیں. دنیا پھر میں ریاست کا قیام اپنے عوام کی فلاح بہبود اور سماجی معاشی ترقی کے لئے کیا جاتا ہے - لیکن اس ملک میں فلاح بہبود صرف فوجی ملازمین کے لیئےہے. فوج پچھلے ستر سال سے پاکستان کی غریب عوام کے منہ کا نوالہ چھین کر اپنا پیٹ بھر رہی ہے اور ساتھ میں آپ پر یہ احسان بھی جتا رہی ہے کہ آپ کو رات کو سکون کی نیند فوج کی وجہ سے آتی ہے۔ کوئی قوم بھی بھلا اتنی کم عقل اور نادان ہو سکتی ہے، جتنی کہ پاکستانی قوم ہے۔
ریحان طارق کی پوڈکاسٹ میں اقرار الحسن نے آڈینس سے سوال کیا: بغضِ عمران کیا ہے؟ اس پر ایک لڑکے نے مائیک لے کر جواب دیا:
بغضِ عمران یہ ہے کہ جنرل عاصم منیر یہاں سے منرلز لے جا کر امریکہ میں ٹرمپ کو پیش کرتے ہیں، حالانکہ یہ ان کا کام نہیں تھا۔ اس پر ہم نے نہیں دیکھا کہ آپ شاؤٹ کر رہے ہیں یا چیخ رہے ہیں۔ لیکن جب ایئر پورٹ پر ایک ایف آئی اے کا اہلکار ایک سیاسی کمنٹ پاس کرتا ہے تو آپ اس پر شور بھی مچاتے ہیں، ویڈیوز بھی بناتے ہیں اور ہلہ گلہ بھی کرتے ہیں۔ یہی بغضِ عمران ہے۔
اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ یہ ہے وہ شعور جو عمران خان نے اس قوم کے نوجوانوں کو دیا ہے۔
ہمارے ادارے،عدالتیں اور سرکاری لوگ عمران خان کو سمجھ ہی نہیں سکے، وہ سمجھتے بھی کیسے؟؟ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ جب وہ وزیراعظم تھا تو اُس کے بنی گالا والے گھر کا بجلی کا بل دو لاکھ اسی ہزار آگیا تو اُس نے خود فون کرکے ایس ڈی او کو بلا کر کہا کہ ” بل بہت زیادہ آگیا ہے،اس کی قسطیں کردیں“ ایس ڈی او حیران تھا کہ یہ وزیراعظم پاکستان ہے اور ذاتی گھر کے بجلی کے بل کی قسطیں کروا رہا ہے،دراصل سرکاری لوگوں نے ایسا وزیراعظم دیکھا ہی نہیں تھاکیونکہ یہاں تو وزیراعظم ایسی باتیں کرتے ہی نہیں تھے ، یہاں تو حکم ہی کچھ اور ہوتا تھا۔
بریکنگ نیوز 🚨حامد میر کھل کر بول پڑا 🔥🔥
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عمران خان دونوں ضد چھوڑیں اور پاکستان کی بھلائی کے لیے ہاتھ ملائیں. پاکستان کو اس وقت عمران خان جیسے قابل انسان کی ضرورت ہے۔ بحرانوں سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے۔ صلح کرلو بچالو ملک