وادیِ عشق میں اب گُم ہو جاؤں
مجھ میں بس جاؤ کہ میں تم ہو جاؤں
تیرے چہرے سے پڑھا جائے مجھے
تیری آنکھوں کا تکلُّم ہو جاؤں
میں بکھر جاؤں لبِ نازک پر
تیرے نغموں کا ترنُّم ہو جاؤں
بجھتی آنکھوں میں چمکتا ہوا خواب
خشک ہونٹوں پہ تبسُّم ہو جاؤں
ولولہ خیز محبت دل میں
روح میں تیری طلاطُم ہو جاؤں۔۔۔۔۔۔❣❣❣
#شہزادی🌷
#قومی_زبان
کبھی مُہر دیکھی ہے ؟
اس پر تمام تمام الفاظ الٹے لکھے جاتے ہیں
جس طرح مُہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اس کے الٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں اسی طرح جب انسان اللہ کے سامنے سجدے میں اپنا ماتھا ٹیکتا ہے تو اس کا ہر کام سیدھا ہو جاتا ہے !!