حدیثِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
ترجمہ:
"اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ میں میرا نفس ہے، البتہ یا تو تم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر کوئی اپنا عذاب بھیج دے، پھر تم دعائیں کرتے رہ جاؤ اور تمہاری دعائیں قبول نہ کی جائیں"۔
(مشکوٰۃ)
یا رب العالمین
ہم گناہ گار ہیں مگر تیرے دین کی سربلندی کے لئے اپنے کئی گنا بڑے دشمنِ سے لڑ بیٹھے ہیں ، تیرا وعدہ ہے مدد کا ۔۔۔ مولا کریم اسلام کے ان شیروں کی مدد فرما ۔
تو سلامت وطن
تا قیامت وطن
اے رب العالمین !
تجھے تیری ربوبیت کا واسطہ ۔۔۔
اس وطن اور اس کے مجاہدوں کی حفاظت فرما۔
یہ عالمِ کفر کی نظروں میں کھٹکتے ہیں ، تو ان مدد فرما۔
ہم اپنی کوتاہیوں پر شرمسار ہیں کہ تیرا نظام نافذ نہ کر سکے مگر امید باقی ہے ۔
تیری مدد کا یقین باقی ہے ۔
تو سلامت وطن
تا قیامت وطن
اے دشمنِ وطن ۔۔۔۔ !
تم زمین سے آؤ ۔۔۔۔
ہوا سے آؤ یا سمندر سے !
سامنے شہادت کی متلاشی قوم کو پاؤ گے ۔
تم انہیں کیا ڈراؤ گے ۔۔۔۔۔۔ جو تو موت سے نہیں ڈرتے
تو سلامت وطن
تا قیامت وطن
میرے شیر جوانو تمہیں اللّٰہ کی امان ہو۔ غازی ہوئے یا شہید ۔۔۔ ہماری آنکھ کے تارے ہو گے ، اللّٰہ اور نبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے دلارے ہو گے۔
گھبرانا مت ۔۔۔۔ تمہاری قوم بھی تمہاری طرح نڈر اور بے باک ہے۔
اللّٰہ کریم فتح تمہارا مقدر کرے۔
تو سلامت وطن
تا قیامت وطن
We are thankful, whenever we are divided politically, Indian warmongers unite us.
In every crisis pak nation and armed forces stand shoulder to shoulder.
And thank you for writing these lines .
نے جواب دیا: کیوں نہیں.۔۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! بےشک یہ قرآن ایک رسی کی مانند ہے جس کا ایک سرا اللہ کے ہاتھ میں اور دوسرا تمہارے ہاتھ میں ہے۔۔۔پس تم اسے مضبوطی سے تھام لو۔۔۔اس لئے کہ اس کے بعد بلاشبہ نہ تم کبھی گمراہ ہوں گے اور نہ ہی ہلاک ہوگے
# ہمارے زوال و گمراہی کی اصل وجہ ترک قرآن ہے: حضرت ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا! کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ ہم +
# عالم کفر کا اصل ایجنڈا، اس پر چلنے والوں کا انجام اور حقیقی مومنین کی علامات:......یہ کافر تم سے ہمیشہ جنگ کرتے رہیں گے۔۔۔یہاں تک کہ تمہیں تمہارے دین سے ہی پھیر دیں۔۔۔جہاں تک ان کا بس چلے۔۔۔اور تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرا اور اسی حال میں مرگیا تو +
سفر جاری رکھنے کے لیے ، بند گلی سے پلٹنا ضروری ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اسی طرح بعض اوقات زندگی میں بھی جب آگے بڑھنے کے راستے مفقود ہو جائیں تو ۔۔۔۔۔ سفر کا نئے سرے سے آغاز کر لینا چاہیئے ۔
ہم نئے سفر کا آغاز کریں گے، وقتی طور پر ہارے ہیں مگر شکست کو مقدر نہیں بننے دیں گے۔
پاکستان زندہ باد
رشوت خور ، بد دیانت ، زخیرہ اندوز ، شرابی ، زانی ، بدکار اور جملہ برائیوں کے شکار معاشرہ کے " پکے مومنین" اور متقیوں کو اگر محرم کے مقدس ایام میں ایک دوسرے پر لعن طعن سے فرست مل گئی ہو تو بتا دوں کہ ۔۔۔۔
دنیا بھر میں مسلمان پر ظلم کرتے وقت ظالم ، شیعہ و سنی کی تفریق نہیں کرتے۔
جب برائی کو بامِ عروج پر پہنچا دیا جائے تو پھر چھوٹی برائی کو برا کہنے والے بھی برائی کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔
بھائی ۔۔۔۔ ہم برا کہنا چاہتے ہیں مگر کیا کریں کہ آپ کی پھیلائی برائی اس سے زیادہ ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔۔۔ دونوں کو برا ہی کہیں گے۔
سوال کا جواب ضرور دیں تاکہ آپ کی رائے سے نتیجہ اخذ کیا جا سکے ۔۔۔ !
سوال :
اس قوم نے جس سے بھی امید لگائی ، اسی نے دھوکہ دیا ۔۔۔ یا ہمیشہ غلط لوگوں سے امید لگائی ؟؟؟
ہم عبادت کی رسومات ادا کرنے میں تو بہت مستعد ہیں مگر ۔۔۔۔
اطاعتِ الٰہی کے معاملے میں بہانے تراشتے ہیں اور تقریباً صفر ہیں۔
جب تک کلّی اطاعت اختیار نہیں کریں گے ، تب تک حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔
اللّٰه کریم ہمیں دین پر ، اس کی روح کے عین مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
ہمارے بیٹوں ، بھائیوں نے جس وطن کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، اس وطن کو لوٹنے والے ہر فرد پر تھو ہے ۔
اللّٰه ان شہیدوں کی قربانی کے طفیل میرے وطن کو لوٹنے والے ہر فرد کو برباد کرے اور نشانِ عبرت بنائے۔
سب محبِ وطن ، وطن اور شہیدوں کی محبت میں کہیں آمین ۔