مراد سعید کے دور میں بننے والی سڑکوں کی قیمت باقی دور میں بننے والی سڑکوں سے آدھی ہے ۔۔
سڑکوں کا دھندا سب سے بڑا دھندا ہے جہاں اربوں روپے ہمارا سسٹم بناتا ہے اور کوئی پکڑ بھی نہیں سکتا ۔۔
مراد سعید سے دشمنی اس وقت سے ہی شروع ہوئی تھی
کیا آج شہباز شریف، زرداری،بلاول، عاصم منیر، فیصل کریم کنڈی سمیت نام نہاد ایڈوائزری کونسل کے کتنے اراکین کرک جنازے میں پہنچے؟
تحریک انصاف والے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے تھے جس وجہ سے گورنر راج لگایا گیا
جواب دیں
@fkkundi@CMShehbaz@PPP_Org@MediaCellPPP@SamarHBilour@PTIofficial
یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بننے سے قبل مالی مشکلات کے باعث اپنی ملتان والی رہائش گاہ کا آدھا حصہ کسی وجاہت آرائیں کو فروخت کر چکے تھے،
وزیراعظم بننے کے بعد لاہور ڈیفنس میں ان کے خاندان نے 4 گھر لے لیے۔ گاڑیاں، جائیدادیں اور دولت کی ایسی ریل پیل ہوئی کہ اللہ کی رحمت پر رشک آ گیا۔ 57 ایکڑ زمین کے مالک اور چند سال قبل آدھا گھر اور اپنی کتاب (چاہِ یوسف سے صدا) میں مالی مشکلات کے باعث گھڑی فروخت کرنے کا قصہ بیان کرنے والے ارب پتی گیلانی صاحب کرپشن کے مقدمات سے باعزت بری ہو گئے ہیں، خالد مسعود خان کا 2025-07-29 کالم۔
https://t.co/LqlhJT8VLX
میں تو کبھی کونسلر بھی نہیں بنی سے سیدھا تیرہ کروڑ لوگوں کے صوبے کا انچارج بنادیا، کچھ خدا کا خوف کرو یار، اس ملک کو کبھی تو ٹھیک ہونے دو، تجربات ہی ختم نہیں ہورہے 80 سال سے آپ کے۔
اقبال آفریدی اٹھایا جاتا ہے
مگر گنڈاپور ' مشعال یوسفزئی' علی محمد خان اور شیخ وقاص اکرم کو کچھ نہیں کہا جاتا
بات سمجھنے کیلئے اس سے زیادہ اور کیا چاہیئے
کچھ عرصہ پہلے صدر زرداری نے کہا تھا کہ
“بلاول ابھی ٹرینڈ نہیں ہے،اسکی ٹریننگ کر رہے ہیں،اس کو کچھ وقت لگےگا”
آج مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ”آج بھی میری آن جاب ٹریننگ ہو رہی ہے”۔۔
کیا ملک ہے،کیا انکی موجیں لگی ہوئی ہیں،پہلے ان کے بڑوں نےسیکھا،اب یہ سیکھ رہےاور کل انکے بچے سیکھیں گے۔۔
آخر وہی ہوا جو نظر آرہا تھا سپریم کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی نے نظام پر چارج شیٹ ایک ہی سانس پڑھ دی
معاملہ جمشید دستی پر مقدمات کا ہے اور خیر جس طرح موجودہ نظام تھوک کے حساب سے مقدمات بناتا ہے اسی طرح پنجاب حکومت کے وکیل نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہُ جمشید دستی کیخلاف پنجاب میں 47 مقدمات درج ہیں
گوئی بھی تھوڑی سی عقل و شعور رکھنے والا یہ سنے گا تو حیران تو ہو ہی گا پریشان بھی ہو گا
جناب جسٹس عقیل عباسی بھی کچھ ایسی ہی کیفیت میں بولےُ "اس ملک میں تماشا بنا ہوا ہے ہم کس طرف جارہے ہیں ہماری عدالتیں دنیا میں 136ویں نمبر پر ہیں ایک شخص کیخلاف مختلف صوبوں میں 100 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوجاتی ہیں اس طرح کی حرکات پر لوگ ہنستے ہیں جمشید دستی پر انفیکشن پھیلانے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے کیا جمشید دستی بیماریوں کو پھیلاتے ہیں اپنے نظام کا ہم خود مذاق بناتے ہیں اتنے مقدمات درج کر دیئے جاتے ہیں کہ ساری زندگی وہ شخص بھگتتا رے "
لائبہ اور وسیم کےقاتل انجام کو پہنچے،ان درندوں کے ساتھ یہی ہونا چاہیئے تھا مگر دکھ اور تکلیف یہ کہ کوئٹہ میں ایک سردار نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی تلے کچل کر مار دیا،اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے نے دو بچیاں مار دیں اور کراچی کی امیرزادی نے باپ،بیٹی مار دئیے مگر یہ سب رہا،آزاد اور یہاں کوئی پولیس مقابلہ نہ ہوا اور پھر لاہور میں دو غیرملکی خواتین سے جنسی زیادتی والے ایک بڑے کے بیٹے کے نیفے میں بھی پستول نہ چل سکا،یہ دوہرا معیار کیوں ؟
مواصلات کے سابق وفاقی وزیر دوبارہ پڑھیں مواصلات کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا بھائی گریڈ 9 میں نوکری کرتا ہے اور دفتر کی جانب سے ملے کوارٹر میں مفلوج ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
پی ڈی ایم سرکار بنی تو مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیٹے کے لیے جو وزارت مانگی وہ بھلا کونسی وزارت تھی؟ جی ہاں یہی مواصلات کی وزارت۔ کیوں؟ وجہ سب جانتے ہیں۔
عاصم منیر آرمی چیف بنا تو سکول ٹیچر بھائی کو ڈائریکٹر لگادیا۔ بیٹیوں کو ناجائز سفارتی پاسپورٹ تھما دیے۔ داماد بھتیجے کو سول سروس میں لے آیا۔ اسسٹنٹ مینجر کزن کو ادارے کا سربراہ لگا دیا۔
ان لٹیروں کی مراد سعید سے نفرت کرنا ہی بنتی ہے !
گورنر راج کے کرشمے
چن چن کر جرائم پیشہ لوگوں کو ضلع خیبر کی تقدیر سونپی جا رہی ہے
ہر شخص اس بھائی کی ویڈیو کو سن کر شیئر کریں آفریدی صاحب آپکی کاوش اور جرات کو سلام
ہم جلوس نکالتے ہیں یہ سیدھی سر میں گولیاں مارتے ہیں۔ یہ قاتلوں کی حکومت ہے۔ ٹی ایل پی کے کارکنان کو مارا گیا، 120 سے زائد کشمیریوں کو مارا گیا، یہ قاتل ہیں۔ فرانس میں مظاہرے ہوئے کسی نے گولی نہیں چلائی۔ اس حکومت کے خلاف نہ اٹھنا جرم ہے، محمود اچکزئی
پاک فوج نے کل سے فیس بک پر بھی کچھ پوسٹ نہیں کیا۔ حالانکہ دن میں چار چار پوسٹیں کھڑکاتے تھے۔ جنرل صاحب اس میں رونے کی کیا بات ہے؟
فون میرے ہاتھ میں ہے کوئی اسلحہ تو نہیں
ہر پوسٹ پر 😂 ہی کیا ہے کوئی مسئلہ تو نہیں
اسلام آباد میں جج کے بیٹے نے سکوٹی پر لڑکیوں کو ریڈ زون میں شاہراہ دستور پر کُچلا تھا، چاروں طرف کیمرے لگے ہوئے تھے۔
آپ (عوام) کو کہیں سے کوئی ویڈیو فوٹیج ملی؟ کچھ وائرل ہوا؟
اگلے دن جج کے بغیر لائسنس کروڑوں کی نان کسٹم پیڈ گاڑی چلانے والے کم عمر بیٹے کو عدالت میں خصوصی انتظامات کے ساتھ پیش کیا گیا۔ آپ نے کسی وکیل کو غُصے میں ”کھولتے/اُبلتے“ دیکھا، کسی وکیل نے ملزم پر ”حملہ آور“ ہونے کی کوشش کی؟
کوئٹہ سے لائے گئے اُس جج کو بیٹے کے کیس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا، آپ (عوام) میں سے کسی کو کچھ سمجھ آیا؟
ایکس پر رپلائیز بند ہیں۔ فیس بک پر پوسٹس بند ہیں۔ سیاست سے لاتعلقی کا جھوٹ بار بار بولنا پڑتا ہے۔ مرنے والے سپاہیوں کی خبر چھپانی پڑتی ہے۔ نا گھر میں عزت ہے نا باہر عزت ہے۔
بے غیرت جرنیلا !!!! یہ ہوتی ہے ریڈ لائن ، اسے کہتے ہیں ریڈ لائن۔
مجھ کو لگتا ہے میرا ملک غزہ ہے گویا
میری ماں بہنیں میرے بچے فلسطینی ہیں
ہم پہ بھی روز برستے ہیں ظلم و جبر کے بم
ہم پہ بھی جیسے مسلط ہوئے صیہونی ہیں
اس زمیں پر بھی خون سستا تیل مہنگا ہے
یاں بھی پینے کو نہ پانی نہ کھانے کو روٹی
ہوتا جاتا ہے مالا مال ہر ایک شاہ و وزیر
عام انسان کی رہتی ہے یاں قسمت کھوٹی
وردی والوں نے یہاں امن و حفظ کی خاطر
اپنے ہی گرد بنا ڈالی ہے اک مضبوط دیوار
عام انسان کا کیا؟ وہ سدا کا بیچارا
کہیں محفوظ نہیں گھر ہو یا کہ ہو بازار
نہ کوئی حد ہے ظلم کی نہ جرم کا ہے حساب
عام پھرتے ہیں دندناتے یہاں ڈاکو اور چور
سارے مظلوم یہاں منہہ چھپائے پھرتے ہیں
سینہ ٹھوکے ہوئے پھرتا ہے یہاں ظلم اور جور