میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہ��۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی دہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گ��وانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
ہم سب عمران خان کے مجرم بنتے جارہے ہیں۔ کوئی بھولا بسرا خط یا اطلاع آجائے تو دو دن چیخ لیا۔ پھر ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں۔ ہم میں سے جس جس کی جو بھی حیثیت ہے وہ اللہ کی مہربانی سے عمران خان کے نام سے ہے ہمارے اوپر سب سے زیاد�� حق اسی کا ہے۔ ہم سب کسی نا کسی حد تک عمران خان کی قید تنہائی کی وجہ سے اس نفسیاتی اثر کا شکار ہوئے ہیں جس کی فوج نے کوشش کی۔ ہم سب کو مل کر اس جمود کو توڑنا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد، 76 سالہ ممتاز ماہرِ امراضِ نسواں و زچگی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) کی ریٹائرڈ پروفیسر، نے اپنی پوری زندگی انسانی جانیں بچانے اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ بطور وزیرِ صحت، انہوں نے کورونا وبا کے دوران نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔
کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ ساڑھے تین برس سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں، حالانکہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل سے دوچار ہیں، جن میں پھیپھڑوں کی ایک پیچیدہ بیماری (Restrictive Lung Disease)، دمہ جس کے لیے انہیں CPAP کی مدد درکار ہے، بلند فشارِ خون اور ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا پن (Scoliosis) شامل ہیں، جن کے لیے فوری طبی توجہ اور علاج ناگزیر ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سینے میں انفیکشن اور فضائی آلودگ�� کی خطرناک سطح کے باعث ان کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔
آخر ہماری انسانیت کہاں کھو گئی ہے؟
سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر، کسی بھی انسان کو بنیادی انسانی وقار، ہمدردی اور ضروری طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔ سیاسی اختلافات کو کبھی بھی بنیادی انسانی حقوق پر فوقیت نہیں دی جا سکتی، بالخصوص اس وقت جب ایک شدید علیل اور طبی طور پر کمزور انسان کی صحت اور زندگی داؤ پر لگی ہو۔
انسانی جان، عزتِ نفس اور بنیادی حقوق ہر قسم کی سیاسی وابستگی اور اختلاف سے بالاتر ہیں۔
نہ سائیں نہ، عوام ہوشیار باش!
یہ فریب دہندہ تقریر ہے، سائیں آپ تو باجوہ کے ساتھ مل کر حکومت گرا رہے تھے، جب عدت جیسا غلیظ کیس بن رہا تھا تو آپکو عمران خان یاد نہ آیا؟ جب آپ سب فائز عیسی جیسے مکروہ کردار کیساتھ مل کر انتخابی نشان چھین رہے تھے تو آپکو عمران خان یاد نہ آیا؟ جب 72 گھنٹوں تک انتخابی نتائج روک کر فارم 47 دھڑا دھڑ چھاپے جا رہے تھے تو آپکو عمران خان یاد نہ آیا؟ جب Brute Majority جیسی آمرانہ شرمناک اصطلاح استعمال کر کے ریاست کی چاپلوسی کیلئے غیر آئینی ترمیم منظور کروا رہے تھے تو اصول یاد نہ آئے؟ جب سردار @sakhtarmengal کے دو سینیٹرز کو زبردستی بزور طاقت لا کر ترمیم کے حق میں ووٹ کروایا گیا تو انقلاب کہاں مر گیا تھا؟ جب پیکا جیسا گھناؤنا قانون پاس کروا رہے تھے تو اُسوقت اتنی اچھی اچھی باتیں کیوں یاد نہ آئیں؟ اور تو اور آج سے ٹھیک 38 دن پہلے جب آپکے والد گورنر راج والے surrender document پر شرمناک دستخط کر رہے ت��ے تو آپ نے بغاوت کیوں نہ کی؟ اب جب سندھ میں نئے صوبے بن رہے ہیں تو انقلابی بن گئے؟ واہ
وہ زمانے گئے جب آپ کی فریب دہندہ تقریروں کے جھانسے میں لوگ آ جاتے تھے
My lawyer Uzair Bhindari has filed applications in the Supreme Court, requesting that cases regarding Imran Khan's health issues be fixed in the week commencing 16th of November 2026. We hope the cases will be fixed and the order dated 18th August 2026 directing that Imran Khan be shifted to and treated at Shifa International Hospital will be implemented in letter and spirit.
“They tried to break him mentally and that’s a very tough thing to do, because he is a very tough person, but it is not working so now they are trying to finish him off”
Imran Khan’s son @Kasim_Khan_1999 raised alarms regarding on his father’s life.
#ImranKhansLifeIsAtRisk
اپنے ��ط میں عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے وکلا کے ذریعے ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر کی ہے۔
https://t.co/AQJWCgPnlu
عمران خان کو پاکستان کا مرسی بنایا جا رہا ہے،یہ الارمنگ ہے،بدترین ظلم ہے ،دن دھاڑے کی حکومتی دہشتگردی ہے،پاکستان کے عدالتوں، عوام اور دنیا بھر کے انصاف پسندوں سے اس کی نوٹس لینے کی اپیل ہے۔۔۔
چیف جسٹس کے نام عمران خان کے خط کا خلاصہ:
روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔
رواں سال مارچ سے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
گزشتہ ایک سال سے وکلاء، اہلِ خانہ اور دیگر افراد سے ملنے جلنے کی اجا��ت نہیں دی گئی، سوائے اس کے کہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران صرف چار وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
۔ یہاں تک کہ جب میں کسی کو سلام کرتا ہوں یا قرآنِ پاک کی کوئی آیت تلاوت کرتا ہوں، تب بھی کوئی ان سے بات نہیں کرتا۔
’’میں صرف یہی نتیجہ اخذ کر سکتا ہوں کہ اس سب کا مقصد مجھے بیمار کرنا اور میرے عزم و حوصلے کو توڑنا ہے۔‘‘
’’تنہائی کی قید میں میرا بلڈ پریشر بے قابو ہو چکا ہے۔ کبھی 130، پھر 150، پھر 170 اور گزشتہ ہفتے 10 نومبر 2026 کو 192 اور 193 تک پہنچ گیا۔
اب ڈاکٹر مجھے بتاتے ہیں کہ مجھے دماغی شریان پھٹنے (برین ہیمرج) اور دل کا دورہ پڑنے کا شدید خطرہ ہے، اور میرے دل کو پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے۔
چوہتر سال کی عمر میں یہ مسلسل اذیت ناک صورتحال مجھے ایسی منزل کی طرف لے جا رہی ہے جہاں سے شاید میں زندہ واپس نہ آ سکوں۔‘‘
اڈیالہ جیل سے PM عمران خان کا خط پڑھیے۔ 74 سالہ سابق وزیراعظم روزانہ 22 گھنٹے تک قیدِ تنہائی میں، بلڈ پریشر 192 تک، اور اہلیہ کی بینائی خطرے میں۔ وہ کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، صرف یہ کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل کیا جائے۔ علاج کوئی رعایت نہیں حق ہے۔
میں کوئی رعایت نہیں مانگ رہا،مجھےکسی کا احسان نہیں چاہیئے،میری صرف یہ درخواست ہےکہ سپریم کورٹ کےاحکامات پر عمل درآمد کیا جائے،میں صرف اسی صورت اپنی بےگناہی ثابت کرسکتا ہوں کہ اگر میں زندہ رہوں،مجھےانصاف فراہم کیاجائےاس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔۔
عمران خان کا عدلیہ کےنام کھلا خط
جائیں عمران خان ، خدارا چلے جائیں ۔ ۔ زمین تنگ ہوجائے تو ہجرت کرنا سُنتِ نبوی بھی ہے۔
یاد کریں قائدِاعظم کے آخری دن کیسے اذیت ناک تھے ۔
یہ دھرتی ریاستِ مدینہ کبھی نہیں بن سکتی ، کیونکہ ہم لُٹیروں اور قاتلوں پر پُھول نچھاور کرنے والی قوم ہیں ۔
ہم خود سے مایوس ہو چکے ہیں ۔۔ہم نہیں بدلیں گے !!
💔🇵🇰💔
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہن��اؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں ک�� ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تن��ا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو��
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
"ایک خط بہت خالی سا "
"Give me Justice before It's too Late"
میں نے آج عمران خان کا وہ خط پڑھا جو انہوں نے پاکستان کی چیف جسٹسز کو لکھا -
میں نے وہ خط دو دفعہ پڑھا اور مجھے پہلی دفعہ لگا کہ میں کسی سیاستدان کا خط نہیں پڑھ رہا - میں کسی سابق وزیر اعظم کسی ہیرو کا خط نہیں پڑھ رہا - بلکہ مجھے لگا کہ میں ایک عمر رسیدہ برزگ کا خط پڑھ رہا ہوں جو اب بیمار ہے اور وہ اس نظام سے اپنی اور اپنی بیوی کی صحت اور اعلاج کی درخواست کر رہا ہے کہ کم سے کم اس کو صحت سے زندہ رہنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی بے گناہی تو ثابت کرسکے -
یہ پہلی دفعہ ہوا کہ اپنے پورے خط میں ایک جگہ بھی اس نے اس قوم کا ذکر نہی کیا - ہمارا اور عوام کا ذکر نہیں کیا کیوں کہ وہ اب اپنی قوم سے مایوس ہو چکا ہے - اور وہ عوام کا ذکر کرتا بھی کیوں ؟ جو عوام اس کو ایک عام سے ہسپتال میں علاج ' نظر کی بینائی' وکیلوں سے ملاقات اور اپنی اولاد سے بس فون پر بات تک کی سہولت نہیں دلوا سکی اس کا ذکر بنتا ہی نہیں ہے - خط کا ایک ایک لفظ اس نظام کی بے حسی' سنگدلی اور بے اعتنائی پر ایک دہائی تھا - ایک خاموش احتجا�� تھا - مایوسی کا اظہار تھا - یہ اس بزرگ کا خط تھا جس نے خود اتنے کینسر ہسپتال بناے کہ لوگوں کو کینسر کے اعلاج کیلئے دھکے نہ کھانے پڑیں پر آج وہ خود اپنے اور اپنے عیال کے علاج کیلئے بہت عاجز نظر آیا - یہ اس بزرگ کا خط تھا جس نے دنیا کے ہر ملک میں پاکستان کی نمائیندگی کی ؛ اس کو ایک پہچان دی پر آج اسی ملک کا نظام اس کو کچھ کتابیں اور کچھ ملاقاتیں دینے سے بھی گریزاں نظر آیا -
خط کا سب سے تکلیف دے جملہ یہ تھا کہ
"جیل میں کسی کو مجھ سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے - جب میں قیدیوں کو سلام بھی کروں تو ان کو جواب تک دینے سے منع کیا گیا ہے "
لیکن اس برزگ قیدی کی سادگی اور قانون پسندی پھر بھی یہ ہے کہ وہ انہیں لوگوں کے نام خط لکھ رہا ہے جو اپنے آرڈر دے کر ان پر عمل کروانا بھول گیے ہیں - ووہی سب ججز جو ان عسکری ترامیم کی پیداوار ہیں اور اس لاقانونیت ' بربریت اور غیر انسانی سلوک کے ڈائریکٹ کردار اور ذمے دار ہیں انہی کے سامنے پھر سے ایک خط لکھنا اس انسان کی سادگی ' اصول پسندی اور سیدھے پن کا ثبوت ہے - خان کا یہ خط ��ڑھ کر آج پھر حبیب جالب کے یہ اشعار لکھنے کا دل کرتا ہے کہ
بے نام سے سپنے دکھلا کر
اے دل ہر جا نہ پھسلا کر
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں
ہاں کہنے کو وہ خادم ہیں
یہاں الٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
یہاں راقم سارے لکھتے ہیں
قوانین یہاں نہ ٹکتے ہیں
ہیں یہاں پر کاروبار بہت
اس دیس میں گردے بکتے ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے
اور فوج کا راج ہی سچا ہے
کھوتا گاڑی والا کیوں مانے
جب بھوکا اس کا بچہ ہے
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
قلم کی جسارت وقاص نواز
------------------------------------------------------
@MoeedNj @ImranRiazKhan @agentjay2009 @SabeeKazmi786
"زندہ رہوں گا تو اپنی بےگناہی ثابت کرسکوں گا،میری قید کا واحد مقصد مجھےبیمار کرنا اور میرےعزم کو توڑنا ہے،نظام نےمجھے انصاف دینا بند کردیاہے،ریاست مجھےایسی ��گہ لےجا رہی ہےجہاں سےمیں شاید زندہ واپس نہ آؤں، صرف یہ کہتا ہوں کہ میری اہلیہ اور میرا علاج کیاجائے۔۔
عمران خان کاکھلا خط۔۔
عمران خان کا خط پڑھا۔ ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے تکلیف محسوس کی۔ عمران خان اس سب کا مستحق نہیں جو اس کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
ایک صحافی کی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ تاریخ کے ترازومیں یہ خط بہت بھاری رہے گا۔ اس کا وزن تمام اداروں کے لئے اٹھانا مشکل ہو جاۓ گا۔
وقت ضائع نہ کریں۔