پانچ منٹ کی وڈیو
تحریر: مطیع اللہ جان
اپنی اپنی عوامی مقبولیت کے دعویدار تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے پانچ پانچ منٹ کی ویڈیو بنائیں اور اپنا اپنا خصوصی اکاؤنٹ نمبر دیں اور پھر دیکھیں پاکستانی اپنے چندے کے لئیے کس پر کتنا اعتماد کرتے ہیں۔
سیلاب میں ڈوبی عوام سے ہمدردی اور محبت کی دعویدار وفاقی اور صوبائی حکومتیں اگر مصیبت کی اس گھڑی میں واقعی کچھ کرنا چاہتی ہیں تو اللہ کا نام لیکر یہ ویڈیوز بنا لیں اور ایک پانچ منٹ کی وی��یو جیل میں قید عمران خان کی بھی بنا لیں۔ مصیبت میں گھرے عوام کی خاطر کچھ دیر کے لئیے سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ دیں، ویسے بھی کسی قیدی کو مختصر ویڈیو بنانے کی باقاعدہ اجازت دینے کا انتظامی اختیار تو صوبائی یا وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے۔
اگر وفاق، پنجاب، سندھ یا بلوچستان ایسا نہیں کرتے تو خیبر پختونخواہ حکومت کو پاکستان کے سیلاب میں گھری عوام کی مدد سے کون روک سکتا ہے، عمران خان کی ویڈیو اپیل ریکارڈ کرنے کے لئیے وزیر اعلی کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنا چاہیئے۔ یہ فنڈ ریزنگ سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہئیے اور اپنے کارکنوں کے ذریعے سیلاب کے متاثرین پر خرچ کرنا چاہئیے۔
کیا نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان اپنی انا کو ایک سائیڈ پر رکھ کر سیلاب زدگان کی مدد کو تیار ہیں؟ آخر حکومت ابھی تک عوام سے چندے کی بھرپور مہم کیوں نہ��ں چلا رہی؟ اور کیا حکومت بتانا چاہے گی کہ وزیر اعظم کے سیلاب فنڈ میں پاکستان اور بیرون ملک سے ابھی تک کتنے پیسے اکٹھے ہوئے؟
کیا ن لیگ، پیپلزُپارٹی اور پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت خود کو اس قابل سمجھتی ہیں کہ اپنے اپنے پارٹی اکاؤنٹس سیلاب فنڈز /چندے کے لیئے استعمال کریں۔ مقبولیت کا ایک اہم میزان موجودہ قدرتی آفت میں سیاسی جماعتوں کے چندہ اکٹھا کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
تو ہو جائے مقابلہ ؟