”26 نومبر کا جو افسوسناک سانحہ ہوا، جس میں ہمارے قیمتی اور بہادر ورکرز شہید ہوئے، آج اُس کی برسی ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ اس جبر کے دور میں، اس مشکل وقت میں جس طرح جمہوریت کے لیے، قانون کی بالادستی کے لیے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے ہمارے ورکرز نے قربانیاں دیں، ہم اُن قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اُن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔“ -@AsadQaiserPTI
#IslamabadMassacre
سانحہ 26 نومبر:
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ انھوں نے ’آج تک ایک رات میں اتنی سرجریز نہیں کی ہیں، جتنی آپریشن کی رات کی گئیں۔‘
پولی کلینک میں ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ’بعض زخمی اس قدر تشویشناک حالت میں آئے کہ انھیں انیستھیزیا دینے کا انتظار کرنے کی بجائے ہمیں سرجریز شروع کرنی پڑیں۔ بہت سے مریض ایسے تھے جن کا خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا۔‘
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ ’ہمارے پاس رش اس قدر زیادہ تھا کہ ہم نے ایک بیڈ پر دو دو سرجریز کیں اور گولیاں نکالی ہیں۔ جو میں نے رات کو یہاں دیکھا، وہ میں کبھی بھول نہیں سکوں گی۔
نہتے تھے،
پرامن تھے،
آئین اور قانون کے تحت احتجاج کر رہے تھے،
اپنے ہی ملک کے شہری تھے۔
ہم ترانہ پڑھ رہے تھے،
تمہیں گلے لگا رہے تھے،
نماز پڑھ رہے تھے۔
تو تم نے ہم پر گولی کیوں چلائی؟
جب کہتے ہو ریاست ماں جیسی ہے
تو پھر اس ماں نے بچوں پر #گولی_کیوں_چلائی ؟
#IslamabadMassacre
سرگودھا جلسہ اور جےیوآئی رہنماؤں کی گرفتاریاں
رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ،امیر پنجاب مولانا امجد خان اور ،مرکزی صدر جےٹی آئی ملک اویس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ترجمان جےیوآئی
حکومت ہوش کے ناخن لے فی الفور رہا نہ کیا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی ۔اسلم غوری
کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے ؟ سیاسی اجتماعات پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے ؟ترجمان جےیوآئی
مریم بی بی خود تو جلسے جلوس کررہی ہے ؟ کیا اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کا حق حاصل نہیں ؟ اسلم غوری
آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
ہائبرڈ نظام کی جمہوریت کا چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔اسلم غوری
مولانا عبد الغفور حیدری ممبر قومی اسمبلی ہیں ،کیا ان کی گرفتاری سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہے ؟ ترجمان جےیوآئی
حکومت فوری طور پر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے۔اسلم غوری
بغیر وارنٹ گرفتاریاں اس ملک کے جمہوری نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اسلم غوری
مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کے دیگر عہدیداران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
سرگودھا جلسہ: پنجاب پولیس نے جے یو آئی کی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،امیر پنجاب مولانا امجد خان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان جے یو آئی نے بیان میں کہا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان صاحب کانفرنس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے، انہیں نظر بند کرنا اور کانفرنس میں آنے سے روکنا بنیادی جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آئین ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے اور نقل و حرکت کی آزادی کا حق دیتا ہے۔ ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر ان کا یہ خیال ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے یہ تحریک رک جائے گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
اس وقت ملک میں جس طرح خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور جس طرح زبردستی نظام کو چلایا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چلتے۔
ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ آپ سب کے سامنے ہے 9 مئی کا ایک جھوٹا بیانیہ گھڑ کر، ہمیں دہشت گرد قرار دے کر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔ صرف پنجاب میں پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
عمران خان کے خلاف تقریباً 300 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے، حالانکہ ایک مقدمہ بھی ایسا نہیں ہے کہ اگر میرٹ پر فیصلہ ہو تو عمران خان ایک دن بھی جیل میں رہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں ہمارے اسیران اور عمران خان کا پورا خاندان اس وقت زیرِ عتاب ہے۔ پوری پارٹی کا بنیادی حق اور انتخابی نشان چھین لیا گیا۔
اس سب کے باوجود، فارم 45 کے مطابق ہم نے 182 سے 183 نشستیں جیتیں، اور دھاندلی کے باوجود ہماری تقریباً 92 نشستیں اسمبلی میں آئیں۔ لیکن جب انہیں اپنی حکومت کے لیے مزید عددی برتری درکار ہوئی تو ہمارے اراکین کو نااہل کر دیا گیا اور 92 سے ہمارے اراکین کی تعداد 72 رہ گئی۔ یہ ایک کھلا مذاق ہےنہ کسی قانون کا لحاظ ہے، نہ آئین کی پاسداری ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقیات باقی رہی ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
#KhanDemandsJusticeNotFavour
“ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ایسے وقت میں میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، ہم میدان میں ہیں۔ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں کے رویوں میں شدت اس وقت آئی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کا کردار بے نقاب کیا، معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، وفاق یا کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں۔ ہم عوام کے وسائل لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے”۔
مولانا فضل الرحمان کا موجودہ صورتحال پر قوم سے خطاب
عمران خان حکومت میں مولانا فضل الرحمان نے پورے پاکستان میں احتجاج کیا، لانگ مارچ کیے، جلسے جلوس کیے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا۔
مریم نواز حکومت نے مولانا کو نقل و حرکت روکی ہے، کنٹینر، قیدی وین، پولیس ہی پولیس
میں نے اس تقریب میں موجود محسن نقوی کی دوست کاروباری شخصیات پر سوال اٹھایا تھا، محسن نقوی نے کہا کہ وہ اربوں روپے دیتے ہیں سیاسی جماعتوں کو ،اوہ میرے بھائی وہ تو کسی کو بخار نہ دیں، اربوں روپے اسی لیے دیتے ہیں کہ بعد میں انہوں نے اربوں روپے کی وارداتیں ڈالنی ہوتی ہیں، رانا ثنااللہ
Imran Khan must see a medical specialist “within days” to avoid irreversible heart damage, his doctor has warned.
Pakistan’s former prime minister, who has been in jail since August 2023, is suffering from “uncontrollable” blood pressure. Last Monday, he appealed to the country’s top judges in an open letter, claiming he “may not return alive” from jail without urgent medical attention
🔗 https://t.co/DtaSLY1rSs
بنگالیوں کے لئے بھی نظام نے یہی کہا تھا جس کے بعد نظام کا کیا ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ نظام تو ریٹائرمنٹ کے بعد پتلی گلی سے نکل جاتا ہے مگر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے