اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ❤️🥀
صبح بخیر 🌹
اللّٰہ رب العزت اپکو بہت ساری نعمتوں عزتوں سے نوازے آمین ھمارے والدین اور ساری امت کی بخشش فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات#سرمایہ_زیست
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے النساء آیت 95 لکھوائی «لا يستوي القاعدون من المؤمنين والمجاهدون في سبيل الله»
مسلمانوں میں سے ( گھر ) بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔“ ابھی آپﷺ یہ آیت لکھوا ہی رہے تھے کہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آ گئے اور عرض کیا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہﷺ اگر میں جہاد میں شرکت کر سکتا تو یقیناً جہاد کرتا۔ وہ اندھے تھے۔ اس کے بعد اللہ نے اپنے رسولﷺ پر وحی اتاری۔ آپﷺ کی ران میری ران پر تھی ( شدت وحی کی وجہ سے ) اس کا مجھ پر اتنا بوجھ پڑا کہ مجھے اپنی ران کے پھٹ جانے کا اندیشہ ہو گیا۔ آخر یہ کیفیت ختم ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے «غير أولي الضرر» کے الفاظ اور نازل کئے۔
البخاری 4592
سیدنا ابن عباس سے روایت ہے کہ النساء آیت 95 «لا يستوي القاعدون من المؤمنين» سے اشارہ ہے ان لوگوں کی طرف جو بدر میں شریک تھے اور جنہوں نے بلا کسی عذر کے بدر کی لڑائی میں شرکت نہیں کی تھی، وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔
البخاری 4595
@chaudharysa21
1
السلام علیکم 🌷
صبح بخیر ☀️🤍
اللہ کی رحمت پر یقین رکھیں،
جو مشکل آج آپ کو پریشان کر رہی ہے، وہ کل آپ کی طاقت بن جائے گی۔
اللہ ہر غم کو خوشی، ہر بےچینی کو سکون اور ہر مشکل کو آسانی میں بدل دے۔ 🤲🏻
بس صبر، دعا اور یقین کا دامن تھامے رکھیں۔ 🌸✨
بے شک، مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ ❤️