یہ دھرتی تا قیامت اس شہید کی مقروض رہے گی۔ ماں کا یہ لعل شیر جوان اپنے زخمی سولجر کو بچانے کیلئے خود اس سے لپٹ کر ڈھال بنا رہا اور دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔ شدید زخمی ہوا، لیکن جب تک دہشتگرد جہنم واصل نہ ہوئے، یہ ڈٹا رہا۔ کیسا نرالہ نڈر اور بہادر جوان تھا میجر عدنان کہ ایک لمحے کو بھی اسے اپنی جان کی پرواہ نہ تھی۔
جب تک میجر عدنان جیسے بہادر سپوت باقی ہیں یہ دہشتگردی کے فتنے نست و نابود ہوتے رہیں گے۔
میجر عدنان شہید! ہمیں آپ پر فخر ھے۔ سلیوٹ ٹو یو سر۔۔! پاکستان زندہ باد۔۔!
اے اللہ! میری کمر نہ توڑنا، میری عیب گیری نہ کرنا، میرے پوشیدہ امور کو ظاہر کر کے رسوا نہ کرنا۔
اے میرے رب! اگر تیری اعلانیہ نافرمانی کی تو میری بخشش فرما، اگر چھپ کر کی اس کی پردہ پوشی فرما۔
اے عیبوں کو چھپانے والے!
اے گناہوں کو بخشنے والے!
😭❤️🙏
@C0b1ra میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے
کمال خلاق ذات اس کی
جمالِ ہستی حیات اس کی
بشر نہیں عظمتِ نشر ہے
مِرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے
وہ شرح احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب، آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
مِرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے