خضدار میں اسکول بنانے پر نواب ثناء اللہ زہری نے 3 کروڑ جرمانہ وصول کیا ہے، میں نے کل اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو ثبوت بھی دکھائے ہیں
سرداری نظام کا پہلا اصول یہی ہے عوام کو تعلیم سے دور رکھو تاکہ وہ تمہاری اندھی پیروی کرتے رہیں اور تم سے اپنا حق نہ مانگیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ساری مغربی دنیا کیوں سپین کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہے
کیوں کہ سپین مظلوموں کا ساتھ دے رہا ہے
کیوں ٹرمپ نیتن یاہو ہمارے خلاف ٹویٹیس کرتے ہیں
کیوں ہمارے خلاف انتہا پسندوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے؟
ہم سب برازیل کے جیتنے والے صدر لولا ڈی سلوا کے راستے پر چلنے والے ہیں
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا بیان⬇️
🚨 وزیراعظم سے ملاقات، عوام کو ریلیف ملا یا نہیں؟ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ سپر لانگ مارچ ہوگا؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس!
Bhatta Levy Namanzor
No More Bhatta Levy
Hafiz Naeem
Jamaat e islami
#لیوی_بھتہ_نامنظور
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی وزیراعظم ہاؤس آمد
وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی
#لیوی_بھتہ_نامنظور
جماعت اسلامی نے احتجاج، دھرنوں اور عوامی دباؤ کے ذریعے حکومت کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روکا ہے، پٹرول کی قیمتیں 500 سے 600 روپے تک پہنچنے کا خدشہ تھا
جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں حکومت کو پٹرولیم لیوی میں اضافے سے پیچھے ہٹنا پڑا
جماعت اسلامی صرف پٹرولیم لیوی کے مسئلے پر نہیں بلکہ عوام کے تمام مسائل پر بات کر رہی ہے
گندم کا مسئلہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے، کپاس کی فصل کم ہو گئی ہے اور زراعت تباہی کا شکار ہے، کسانوں کا بیڑا غرق ہو گیا ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن
#لیوی_بھتہ_نامنظور
یہ ہے غریبوں کے نام پر جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کی حقیقت! سالانہ 800 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کے باوجود یہ پروگرام ملک میں غربت ختم کرنے میں ناکام رہا ۔ پچھلے 8 سال میں غربت کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد پر پہنچ گئی ۔ عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے خطے میں یومیہ تین ڈالر سے کم پر زندگی گزارنے والے انتہائی غریب افراد میں سے تقریباً 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں۔ پچھلے سالوں میں خرچ کیے گئے یہ ہزاروں ارب روپے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل بدل سکتے تھے اگر بہتر منصوبہ بندی اور ترجیحات کے ساتھ خرچ کیے جاتے ۔
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ اجلاس خوش آئند اور علاقا��ی تعاون کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ہم ابتدا ہی سے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے اس اتحاد میں شمولیت کے حامی رہے ہیں۔
تہران میں ہونے والی ملاقات خطے میں جنگ اور تصادم کے خطرات کم کرنے کا موقع ہے۔ نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں کا مؤثر جواب وسیع تر مسلم اتحاد، مشترکہ حکمتِ عملی اور علاقائی تعاون میں ہی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا اپنے مستقبل اور سلامتی کے فیصلے خود کرے، نہ کہ امریکہ یا اسرائیل اس کی تقدیر طے کریں۔
فلسطین کے دوسرے مقدس شہر الخلیل سے
1400 مسلمانوں کو رات کے اندھیرے میں
گھروں سے نکال دیا گیا
پورا محلہ خالی کراکر مسلمانوں کے گھروں پر قبضہ کرلیا گیا
کئی مسلمان گرفتار کرلیے گئے
یوں اسرائیل روزانہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے
آخر کب تک یہ ظلم ہوتا رہے گا؟
حرمین شریفین ہمارے دلوں کی عقیدت ہیں تو بیت المقدس بھی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔ ہمارے لیے تینوں مقدس مقامات قابلِ احترام ہیں، اور مسجدِ اقصیٰ کا تحفظ ہماری دینی ذمہ داری ہے۔
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی
غزہ میں، اسرائیلی حملے میں جھلسی اور زخمی ہماری معصوم بچی مریم احمد محمود غانم, بار بار اپنی ماں کا پوچھ رہی ہیں.
" میری امی کہاں ہیں ؟ ؟ ؟ "
کسی کے پاس اس کے اس درد ناک سوال کا جواب نہیں ہے. کیونکہ اسرائیل نے ایک حملے میں اس کے والدین کو شہید کر دیا ہے.
پوری قوم غمگین ہے پھول جیسے بچے حکمرانوں کی غفلت اور نا اہلی کا شکار ہو گئے۔ یہ واقعہ کسی دور دراز علاقے میں نہیں بلکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہوا ہے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں اموات کے واقعات کراچی اور لاہور میں بھی پیش آچکے ہیں۔ کتنا بڑا قومی المیہ ہے کہ سیاسی جماعتیں 40 سال ، 18 سال، 13 سال تک صوبوں پر راج کرتی ہیں مگر نچلی سطح تک بلدیاتی نظام ونمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں ایک عمارت بنانے کھڑے ہوں تو دسیوں ادارے رشوت مانگنے آجاتے ہیں مگر جب اہل علاقہ کہیں نشاندہی کرتے ہیں کہ بلڈنگ خستہ حال ہوچکی ہے تو کہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہوتا ۔ اگر بلڈنگ کنٹرول کا محکمہ صوبائی حکومتوں کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت ہو تو نہ صرف اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکتا ہے بلکہ اہل علاقہ فوری احتساب اور ذمے داران کی گرفت کرسکتے ہیں۔ ایک ہی حل ہے کہ ملک بھر میں بااختیار شہری حکومتیں قائم کی جائیں۔ ی��ی اصل جمہوریت ہے اور یہی مسائل کا حل ہے۔