ترک پارلیمنٹ میں انوکھا واقعہ
پارلیمان آنحضور ﷺ پر درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھی۔ حکومتی رکن اسمبلی کے ساتھ سب مل کر قصیدہ پڑھ رہے ہیں
اللھم صل علی سیدنا محمد النبی الامی و علی آلہ و صحبہ وسلم
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لمبے تھے نہ پستہ قد، آپ ﷺکی ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے پُر تھے، آپ ﷺبڑے سر اور موٹے جوڑوں والے تھے، ( یعنی گھٹنے اور کہنیاں گوشت سے پُر اور فربہ تھیں ) ، سینہ سے ناف تک باریک بال تھے، جب چلتے تو آگے جھکے ہوئے ہوتے گویا آپ ﷺاوپر سے نیچے اتر رہے ہ��ں، میں نے نہ آپ ﷺسے پہلے اور نہ آپ ﷺکے بعد کسی کو آپ ﷺجیسا دیکھا۔
(جامع ترمذی،۳۶۳۷)