کم عمری کی شادی اب جرم، بیٹیوں کا محفوظ مستقبل اب قانون کی ضمانت!
چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کے تحت 18 سال سے کم عمر شادی ممنوع قرار۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جبری شادیوں کے خلاف سخت قانون نافذ، اب ہر بیٹی کے حقِ تحفظ کو ریاستی طاقت حاصل ہے۔ یہ صرف قانون نہیں، پنجاب کی بیٹیوں کے محفوظ، باوقار اور بااختیار مستقبل کا مضبوط عہد ہے۔