سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام:
“ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چُکی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پہ گولیاں برسائی گئیں اور پُر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے۔ ہمارے سینکڑوں کارکنان لا پتہ ہیں۔ سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ملک اس نہج ہر پہنچ گیا!
ہم تیرہ دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے- اس اجتماع میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔
میں دو نکات پر پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں
• انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی
• 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام
ہماری مذاکراتی کمیٹی عمر ایوب خان ، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل ہو گی اور سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرے گی-
اگر ان دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی۔ اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
سول نافرمانی کے نتیجہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرینگے کہ وہ ترسیلات زر (remittances) کو محدود کریں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اس تحریک کے دوسرے مرحلے میں اس سے آگے بھی جائیں گے!!”
“اتوار 24 نومبر کو ہمارا احتجاج ہر صورت ہو گا۔
پاکستان کو بنانا ریبلک بنا دیا گیا ہے۔ ملک میں جمہوریت، آئین اور قانون کا جنازہ نکل چکاہے- چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کو ضلعی عدالتوں کی طرح بےاختیار بنا دیا گیا ہے۔ جہاں سے کسی کو انصاف نہیں ملے گا۔
پاکستانی قوم اپنی نسلوں کے مستقبل کے لئے 24 نومبر کو نکلے!!
مجھے پیغام ملا کہ احتجاج کو دس دن تک مؤخر کر دیا جائے تو مذاکرات شروع کئے جا سکتے ہیں۔ ہمارے مطالبات میں بےگناہ قید سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ فی الفور قابلِ عمل مطالبہ ہے۔ لیکن لاہور میں قید رہنماؤں کو ڈیڑھ سال سے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے رکھا ہوا ہے۔ ان کو رہا کرنا سنجیدہ مذاکرات کی طرف مناسب قدم ہوتا۔ ایک سال سے جیل میں ہوں اس دوران مجھے ساٹھ سے زیادہ مقدموں میں ملوث کر دیا گیا۔ کل ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد مجھے رہا کرنے کی بجائے ایک اور بےہودہ مقدمے میں گرفتاری ڈالی دی گئی- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کرنے والی قوتیں سنجیدہ نہیں ہیں۔
احتجاج ہمارا بنیادی آئینی حق ہے- ہم نے احتجاج اور مذاکرات کے لیے اپنے تین مطالبات رکھے ہوئے ہیں- احتجاج اور مذاکرات جاری رہیں گے- ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں- اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے انڈر ٹرائل لوگوں کو رہا کیا جائے۔
ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ چین اور ہندوستان کو اوور سیز چائنیز اور ہندوستانیوں نے اٹھایا۔ ملک صرف ترسیلات زر سے نہیں سرمایہ کاری سے ترقی کرتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانی مجھے پچاس سال سے جانتے ہیں، جب وہ یہ دیکھتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے تو وہ کیوں سرمایہ کاری کریں گے؟
آپ دیکھیں گے کہ اتوار کو سمندر پار پاکستانی ساری دُنیا میں پاکستان میں جاری فسطائیت اور جبر کےخلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔ ان کو کوئی ڈنڈے نہیں مارے گا نہ ہی ان پر شیلنگ ہو گی۔ وہ آزاد جمہوری ملکوں میں رہتے ہیں۔”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
@Khankamoo بڑے بڑے لوگ صحافی ہم دیکھ رہے ہیں علی امین گنڈا پور کے خلاف ٹویٹ کررہے ہے
اس کے سمجھ میں نہیں آتا کے تقریر سے کیا موازنہ لگایے
اصل بات یی ہے کے بات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوچکی ہیں عمران خان کی اور حالات اب بہتر ہوجائے گے
🚨۔۔۔۔۔ پیغام واضح اور سادہ ہے کہ اگر عمران خان کو 30 اگست تک رہا نہ کیا گیا تو طلبہ 31 اگست کو اڈیالہ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا ملک بدلیں اور اپنے لیڈر کو پرامن طریقے سے واپس لائیں ۔۔۔۔۔🔥
فائر وال کے بعد بوٹ پالشیوں کے بہت سے اکاؤنٹ نظر آر ہے ہیں ، اور ہمارے اکاؤنٹس کی ریچ کم ہو گئ ہے
اگر آپ کو یہ پوسٹ نظر آرہی ہے تو ریٹوئیٹ کرکے کمنٹ میں عمران خان لکھیں