فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے لیے دشمن شاطرانہ چالیں چل رہے ہیں۔
فرقہ وارایت پر قابو پانے کے لیے تمام مکاتب کو اپنے اپنے حصے کا سنجیدہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اصل دشمن کی شناخت ضروری ہے
شیعہ سنی اسلام اور پاکستان کے دو مضبوط بازو ہیں۔انہیں اختلافات میں الجھانے والے دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ فروعی اختلافات کو ہوا دینے والے سازشی عناصر استعماری قوتوں کے پے رول پر ہیں۔
ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو دانش و بصیرت کا دامن مضبوطی سے پکڑنا ہو گا۔
عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سے درک کرنا ہو گا۔سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے ۔
کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی تھی کہ وہ نکاسی آب سمیت دیگر ضروری انتظامات کرتی لیکن صوبے کے انتظامی معاملات سے حکومت دانستہ انجان بنی بیٹھی رہی جس سے عوام کی مشکلات اور اضطراب میں اضافہ ہوا۔
اس وقت یہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کی عوام کی مدد کریں اور اسکو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کراچی کو مصیبت سے نکالیں۔
@jdcfoundationpk