پی ٹی آئی سے ہمارے اتحاد کی بنیاد 'غلامی نا منظور' کے نعرے پر ہے۔ ہم پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کے ساتھ ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانا چاہتے ہیں۔
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کا تحریک انصاف اور ایم ڈبلیوایم کے اتحاد کے حوالے سے خصوصی گفتگو
#ElectronicCoverage
#MWMPakistan
#ARYNews
#ElectionResults2024
#PrimeMinisterImranKhan
#PTIWon
Majlis Wahdat Muslimeen Pakistan
A historic moment .MWM PTI alliance to bring pakistan out of prevailing crises .pakistan need political stability to end economy instability. This all will result in improving security situation. This alliance is principal based and the only purpose is to ensure pakistan presented by Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah and Allama Muhammad Iqbal. Long live pakistan. Credit goes to brave leadership of imran khan and to the symbol of resistance against every shape and kind of tyrrany ,Allama Raja Nasir Abbas Jafri .congratulations whole pakistan.
@AllamaRajaNasir@nasirshirazi72@BBCUrdu@ImranKhanPTI@PTIofficial@mwmpakofficial@ameerabbas84@SdqJaan@TeamConfronters
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت تمام محبان کو مبارک ہو۔ امام عالی مقام جرات و حوصلے کا وہ استعارہ ہیں جن کی رہتی دنیا تک کوئی دوسری مثال نہ ہو گی۔یزید لعین کے ظلم و جبر کے سامنے ان کی حق گوئی اور استقامت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ امام عالی ع کا یہ فرمان کہ مجھ جیسا (حسین) اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔ ہر دور کے یزید کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ہے۔حسینی ہونا حسین ع کے طرزِ عمل کی پیروی کرنے کا نام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں ہم اسے بلامشروط اورمن و عن قبول کریں گے۔ہمارا روز اول سے یہ موقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری،سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تمام محبان محمد وآل محمد علیھم السلام کو یوم ولادت #مولود_کعبہ مولائے کائنات امیر المومنین،امام المتقین،فاتح خیبر،حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام مبارک ہو۔ خوشی کے اس موقع پر اپنی تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں اور ان لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک رکھا جائے جن کو بدترین مہنگائی کے اس دور میں معاشی تنگدستی کا سامنا ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام گندم سبسڈی، ہیلتھ کارڈ کی بحالی اور دیگر حقوق کے لیے منفی پندرہ کی ٹہٹھرتی سردی میں گزشتہ 28 روزسے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مخلوط امپورٹیڈصوبائی حکومت بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور وفاقی حکومت کی بے حسی بھی شرمناک ہے۔ اس خطے کے عوام نے بغیر کسی بیرونی امداد کے اس خطے کو آزاد کرایا۔ 76 سالوں سے یہاں کے عوام آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ ایسا علاقہ جو انتہائی تزویراتی اہمیت کا حامل ،قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ہے۔اس خطے کی محرومی کو دور کرنے کے لیے اقدامات نہ کرنا مقتدر حلقوں کی سنگین غلطی ہے اور اسکے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جی بی کو وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق انکے حقوق دئیے جائیں،جنت نظیر خطہ گلگت بلتستان کو مزید نظرانداز کرنا اور ان پر جبری فیصلے مسلط کرنا پاکستان کے حق میں نہیں۔
پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کا ماضی دوستی اور بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کا تناو یا کشیدگی مشترکہ اور موقع پرست دشمنوں کے ناپاک عزائم کی تقویت کا باعث بنے گا۔عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تاک میں ہیں۔دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر،حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانی ہوں گی۔ تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔دہشت گردی دونوں برادر ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہےجس سے نمٹنے کے لیے لاتعداد قربانیاں دی گئیں ہیں۔اس طرح کے واقعات دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہیئے۔اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے۔یہود و نصاری بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں۔ مسلم امہ کی غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں۔ یہ وقت باہم الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکہ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور انہیں ناکام بنانے کا ہے۔
أنا للہ و أنا ألیہ راجعون
مفسر قرآن , شفیق و مہربان شیخ الجامعہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحلت فرماگئے
اللہ کریم اللہ رحیم مغفرت و درجات بلند و جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
انا لله و انا الیہ راجعون
بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔آپ اتحاد ِ امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات ِاہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم ِ دین کو غیر معمولی مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا گوہوں۔
ایران میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی میں شرکت کے لیے جانے والے معصوم شہریوں کو بم دھماکوں کی بزدلانہ کارروائی میں نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔یہ طاغوتی طاقتوں کے الہ کاروں کی بیہمانہ کارروائی ہے۔حاج قاسم سلیمانی وہ عظیم شخصیت تھیں جنہوں نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو جدید جنگی صلاحیتوں سے نوازا۔وہ غاصب صیہونی ریاست جو کل تک گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہی تھی آج اپنی بقا کی جنگ میں شکست خوردہ ہے۔ اسرائیلی بے بسی کے پس پردہ شہید سلیمانی کی بہترین حکمت عملی کارفرما تھی۔شہید قاسم سلیمانی نے مشرق وسطی میں امریکی عزائم کو شکست سے دوچار کیا۔فلسطین، شام ،عراق میں امریکی آلہ کاروں کی نابودی اس مرد مجاہد کی دانش و بصیرت کا نتیجہ ہے۔حاج قاسم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے۔یہ وہ بزدل دشمن ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کرتا آیا ہے۔اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں۔
اسلام آباد ( ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی بلوچ مسنگ پرسن دھرنے میں شرکت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی
#MWMPAK@AllamaRajaNasir@mwmpakofficial
#HappyNewYear
سالِ نو پر پیغام
2024
دنیا بھر میں بسنے والے تمام باضمیر انسانوں کو سال نو مبارک ہوٍ
نئے سال کی ابتدا اس دعا سےکر رہا ہوں کہ رب کریم ہمارے وطن کی حفاظت فرما۔
الہی آمین
قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری